Slow-cooked whole brown lentils (sabut masoor) over fragrant basmati, finished with a sizzling tadka of cumin, thinly sliced garlic, chopped ginger, whole green chillies and chilli flakes. Finished with a crisp herb salad. Comfort food, elevated.
ہمیں یہ بات تسلیم کرنا ہوگی کہ جتنے برے حالات تھے، اُنہیں مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے، وہ اتنا سخت نہیں جتنی بجٹ سے پہلے توقعات کی جا رہی تھیں۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس میں رعایت دی ہے۔ نصرت جاوید
@javeednusrat
ابھی تک ہمارے ہاں عام دکاندار ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوتے تھے۔ حکومت نے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کروا کر ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔ اس اسکیم میں شامل ہونے والے دکاندار کی دکان کے باہر ایک تختی آویزاں کی جائے گی، جس سے ظاہر ہوگا کہ وہ فکسڈ ٹیکس اسکیم کا حصہ ہے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس دکان، ہوٹل یا کاروباری مقام میں کوئی ٹیکس یا کسٹم انسپکٹر بلاوجہ مداخلت نہیں کر سکے گا۔ ماضی میں اکثر یہ شکایت سامنے آتی تھی کہ بعض انسپکٹر ریستورانوں میں جا کر کھانا کھاتے تھے اور ادائیگی بھی نہیں کرتے تھے۔حکومت نے کوشش کی ہے کہ معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائے۔ نصرت جاوید
@javeednusrat
حکومت عوام میں "فیل گڈ فیکٹر" پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لوگوں کو وہ دور یاد آتا ہے جب نواز شریف برسرِ اقتدار تھے۔ اُس زمانے میں موٹرویز بن رہی تھیں، ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا تھا، تجارت عروج پر تھی اور بھارت کے ساتھ تعلقات بھی نسبتاً بہتر تھے۔اس کے برعکس، شہباز شریف کے موجودہ دورِ حکومت میں گزشتہ چند برسوں سے عوام کو کوئی بڑی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔ نہ سیاسی سرگرمیوں میں وہ جوش و خروش نظر آتا ہے اور نہ ہی شہباز شریف عوام کے ساتھ مضبوط عوامی رابطہ قائم کر سکے ہیں۔شہباز شریف عوامی آدمی نہیں ہیں یہ ٹیکنوکریٹ وزیراعظم ہیں نہ کہ سیاسی اگر شہباز شریف کو ہٹا کر کوئی اور ٹیکنوکریٹ لانا ہے تو اس سے اچھا کوئی اور ٹیکنوکریٹ نہیں ہوسکتا ، نصرت جاوید
@javeednusrat
پاکستان نے بہت نیک نامی کمائی ہے، پاکستان نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچایا ہے۔ حکومت کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے، اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس وقت ہمارے ہاں تیل نایاب ہو گیا ہوتا۔ ہم اگر 10 ہزار روپے میں بھی ایک لیٹر لینے پر آمادہ ہوتے تو بھی ہمیں میسر نہیں ہوتا۔نصرت جاوید
@javeednusrat
ایران امریکہ جنگ میں ایک اہم فریق اسرائیل تھا، مگر وہ ان مذاکرات کا حصہ ہی نہیں تھا۔ کل ان کے فوجی ترجمان نے یہ بیان دیا کہ ہم جنوبی لبنان کے اُن علاقوں میں، جہاں ہم آپریٹ کر رہے ہیں، اپنے آپریشن جاری رکھیں گے۔ ہمارے پاس اس نوعیت کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان کے اُن علاقوں میں، جہاں وہ موجود ہے، کسی بھی وقت کسی واقعے کو جواز بنا کر کوئی کارروائی نہ کر لے۔ ویسے بھی امریکہ اور اسرائیل ایک دوسرے کو باتیں سنا رہے ہیں ، نصرت جاوید
ٹرمپ جب آئے تھے تو ان کے گروپ کا نعرہ "میک امریکہ گریٹ اگین" تھا۔ وہ کہتے تھے کہ صدر بش، کلنٹن اور اوباما نے ہمیں غیر ملکی جنگوں میں الجھائے رکھا۔ ہم نے اپنے تمام وسائل ان جنگوں پر لگا دیے، ہمارے فوجی بھی مارے گئے، اور آخرکار ہمیں ان ممالک سے ذلیل و خوار ہو کر نکلنا پڑا۔ اس کے علاوہ وہاں کے عوام بھی ہمارے خلاف ہو گئے۔ان کا مؤقف تھا کہ ہمیں اپنے تمام تر وسائل امریکہ اور اُس کے عوام پر خرچ کرنے چاہییں، مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں آگے بڑھنا چاہیے، نئی سرمایہ کاری لانی چاہیے اور عوام کو خوشحال بنانا چاہیے۔ یہ سب کچھ وہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے، لیکن اقتدار میں آتے ہی انہوں نے جنگ مسلط کر دی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکہ میں بھی پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ، نصرت جاوید
@javeednusrat
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر بطور ثالث دستخط کردئے۔*
اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط موجود ہیں۔
ٹرمپ 39 مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، لیکن اس دفعہ ان کے اس دعوے کو سنجیدگی سے لینا اس لیے درست ہوگا کہ امریکی صدر کی سیکیورٹی کے حوالے سے چار جہاز جمعہ کی صبح یورپ پہنچے تھے اور پھر وہ جنیوا گئے۔ نصرت جاوید
@javeednusrat
بہت بڑی بات یہ ہوگی کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے اور ایران اس پر کوئی ٹول ٹیکس وصول نہ کرے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ اگر آپ آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس نہیں دینا چاہتے تو ہمارے جو منجمد اثاثے ہیں، ان میں سے کچھ رقم ہمیں واپس دی جائے ، ٹرمپ شاید یہ بات عوامی طور پر تسلیم نہ کرے، لیکن میرا خیال ہے کہ قطر میں ایران کے جو منجمد اثاثے ہیں، ان میں سے 5 یا 10 ارب ڈالر کسی باضابطہ دستاویز میں درج کیے بغیر ایران کو دے دیے جائیں گے دوسری بات یہ ہے کہ جب تک حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا، ایران کو تیل اور گیس فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ نصرت جاوید
@javeednusrat
معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے پر ٹرمپ نے صرف پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا بلکہ فیلڈ مارشل کی تعریف بھی کی۔ سفارتی لحاظ سے ہمارے لیے اہم بات یہ ہوگی کہ اگر یہ معاہدہ اسلام آباد میں نہیں بلکہ جنیوا میں طے پاتا ہے، تو اس معاہدے کا نام 'اسلام آباد اکارڈ' رکھا جائے اگر ایسا ہو جائے تو یہ ہمارے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہوگا۔ ہم نے اس سلسلے میں اتنا کام کیا ہے، اس لیے اس کا صلہ ہمیں صرف تعریفوں کی صورت میں نہ دیا جائے۔نصرت جاوید
@javeednusrat
اگر ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ ہو جاتا ہے، امن بحال ہو جاتا ہے اور ایران کو تیل و گیس فروخت کرنے کی اجازت مل جاتی ہے، تو پاکستان کو اس کا فوری فائدہ یہ ہوگا کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان ایران سے گیس درآمد کر سکتا ہے، جس سے طویل مدت کے لیے گیس کی فراہمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے اور گیس سستی بھی ملے گی ، اسی طرح ایران کے ساتھ زمینی راستے بھی موجود ہیں پاکستان ایران سے تیل بھی درآمد کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ملک میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئے گی، نصرت جاوید
@javeednusrat
بجٹ میں حکومت کو عوام کے لیے کسی نہ کسی ریلیف کا بندوبست کرنا ہوگا۔ یہ حکومت 2022 سے اقتدار میں ہے۔ یہ بات درست ہے کہ اس حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، لیکن عوام کو اب تک خاطر خواہ ریلیف بھی نہیں دیا۔ نصرت جاوید
@javeednusrat
حکومت کے بس میں اگر اور کچھ نہیں تو کم از کم عوام سے سچ ہی بولے۔ مگر حکمران عوام کو رینگنے والے کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں کہ یہ عوام ہمارا کیا بگاڑ لے گی۔ اگر کوئی تنقید کرے گا تو اسے بند کر دیں گے ، نصرت جاوید
@javeednusrat
میں نے قومی اقتصادی سروے رپورٹ کا بغور جائزہ لیا اور اس میں موجود ایک گراف پر خاص توجہ دی۔ اس گراف سے معلوم ہوا کہ پاکستان کے عوام نے روزمرہ ضروریاتِ زندگی کی اشیا کی خریداری میں کمی کر دی ہے ،
نصرت جاوید کا قومی اقتصادی سروے پر اہم تبصرہ
@javeednusrat