جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، مگر یہاں جلسہ ہوتے ہی ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ کم سن بچوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے م��دمات قائم کیے جاتے ہیں۔
فریڈم آف اسپیچ کی اجازت ہمیں آئین دیتا ہے۔ آپ ذرا بولنے دیں، پھر آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔ یہاں کوئی بول ہی نہیں سکتا، اور جو بولتے ہیں وہ یا تو جیل میں ہیں یا ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جیل ریفارمز بہترین ہیں، لیکن ان پر عملدرآمد ہونا چاہیے، اور اس کی شروعات اڈیالہ جیل سے ہونی چاہیے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقدہ جیل اصلاحات کانفرنس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا @SohailAfridiISF کا خطاب۔