اسلام آباد، شیرین مزاری صاحبہ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی خیریت دریافت کی۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ ایمان اور ہادی کی ارجنٹ اپیل کی سماعت مسلسل تعطل کا شکار ہے۔ یہ سرا سر زیادتی ہے۔انصاف کا قتل ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ
1۔ فوری طور پر ایمان/ہادی کیس کا فیصلہ معطل کیا جائے
2۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کو ضمانت پر رہا کیا جائے
3۔ فیئر ٹرائل جو کہ ہر پاکستانی کا بنیادی دستوری حق ہے کاحق ایمان اور ہادی کو فراہم کیا جائے۔
پاکستان رائٹس موومنٹ
جموں و کشمیر کے رہنما شوکت میر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ حقوق کی آواز کو جبر کے ذریعے دبانا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اقدار پر بھی براہِ راست حملہ ہے۔
حکمران طاقت کے ذریعے نفرت اور خوف کی فضا پیدا کر رہے ہیں۔ آزاد کشمیر اور پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ شوکت میر کی فوری رہائی، حفاظت اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
پشاور کے نواحی علاقے میں، پاکستانی فوج کی ائیر ڈیفنس نے داعش دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر افغان ڈرون حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہوئے غیر ارادی طور پر اپنی ہی آبادی کو نقصان پہنچایا، جس کے نتیجے میں شہریوں کی موت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔