ہمیں اپنی طرف سے بالکل واضح رہنا چاہئے کہ پاکستان کے جائز پانی کو روکنے، موڑنے یا ذرا سی بھی ہیر پھیر کے طور پر اس اقدام کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ قوم کو اس وقت بیدار نہیں ہونا چاہئے جب دریا سوکھ جائے، بلکہ قوم کو اس وقت بیدار ہونا چاہئے جب ہمارے مستقبل کو باندھنے کیلئے پہلا پتھر ہلایا جائے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب
@BBhuttoZardari
مولانا فضل الرحمان صاحب کے شکر گزار ہیں، ہمیشہ ان سے سیکھتے ہیں اور فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستان کے مشکل وقت میں ہمیشہ مولانا فضل الرحمان صاحب نے کردار ادا کیا ہے۔ مولانا صاحب کے تجربے سے پاکستان پیپلز پارٹی نے فائدہ اٹھایا ہے۔ حالیہ دنوں کشمیر کے مسائل زیرِ بحث ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں اس کا پرامن حل نکلے۔ کشمیریوں کے مسائل کو خوش اصلوبی سے حل ہونا چاہئے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari
حالیہ دنوں کشمیر کے مسائل زیرِ بحث ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں اس کا پرامن حل نکلے۔ کشمیریوں کے مسائل کو خوش اصلوبی سے حل ہونا چاہئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی احتجاج کا بڑا تجربہ ہے، ہم نے جو تحاریک چلائیں وہ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ الطاف حسین کی سیاست کا بیج کشمیر میں بویا جائے جس سے نقصان ہو۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
@BBhuttoZardari