We are expanding the Pink Electric Scooty Program to Mirpurkhas in the next phase. With over 50,000 women applying for scooties and training, the overwhelming response reflects the growing demand for safe and independent mobility.
Pink scooties have already been distributed free of cost across Karachi, Sukkur and Hyderabad. Our mission is clear to empower women with mobility, confidence and greater economic opportunities across Sindh.
#PinkScootiesSindh
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست ہمیشہ تقسیم، نفرت اور لسانی تفریق کے گرد گھومتی رہی ہے۔ عوام ان کے جھوٹے بیانیے اور سیاسی شعبدہ بازیوں کو بخوبی سمجھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی فیصلوں کو لسانی رنگ دینا دراصل اپنی ناکام سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ پیپلز پارٹی کا اٹھارہ سالوں کا طعنہ دینے والوں کو عوام نے مسترد کیا، پیپلز پارٹی کو سرخرو کیا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور رہے گا، کوئی اپنے وقتی مفادات کے لیے عوام کو تقسیم نہیں کر سکتا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلا تفریق سندھ کے تمام شہریوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے۔ وفاق کو جوڑنے والی جماعت کو کراچی کی تقسیم کا ذمہ دار کہنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے عوام کی خدمت کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنا مشن سمجھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو شکست دی اور امن، ترقی اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی کو تقسیم نہیں کیا، بلکہ ملک کو جوڑے رکھنے، سنوارنے اور ترقی دینے کے لیے کام کیا۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ ان کے بچوں کے ہاتھوں میں بندوقیں دے کر کس نے ان کا مستقبل برباد کیا۔ مصطفیٰ کمال بتائیں کہ لسانی تقسیم، بوری بند نعشیں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کس کی شناخت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ صدیوں سے مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کا گھر ہے۔ مصطفیٰ کمال جیسے سیاستدان اپنے سیاسی مقاصد کے لیے عوام میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلا تفریق سندھ کے تمام شہریوں کو ترقی کے مواقع فراہم کیے۔ وفاق کو جوڑنے والی جماعت کو کراچی کی تقسیم کا ذمہ دار کہنا مضحکہ خیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے بھر کے عوام کی خدمت کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنا مشن سمجھتی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کو شکست دی اور امن، ترقی اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کراچی کو تقسیم نہیں کیا، بلکہ ملک کو جوڑے رکھنے، سنوارنے اور ترقی دینے کے لیے کام کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے شہزادہ قصی وجیہ الدین کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ شہزادہ قصی وجیہ الدین، روحانی پیشوا حضرت ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے چھوٹے بھائی ہیں۔ شہزادہ قصی وجیہ الدین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو روحانی پیشوا حضرت ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کا خیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بوہرا برادری کی سماجی، فلاحی اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بوہرا برادری نے ہمیشہ قومی یکجہتی، رواداری اور خدمتِ خلق کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام مذہبی و سماجی طبقات کے ساتھ مل کر صوبے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے اور بوہرا برادری سندھ کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں قابلِ قدر کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بوہرا برادری کی فلاحی سرگرمیوں اور صحت کے شعبے میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہزادہ قصی وجیہ الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت اور عوامی خدمت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بوہرا برادری سندھ حکومت کے ساتھ مل کر سماجی بہبود اور خدمتِ انسانیت کے مشن کو آگے بڑھاتی رہے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شہزادہ قصی وجیہ الدین کے درمیان نیک خواہشات کا تبادلہ ہوا اور باہمی روابط مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
معاونِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی علی راشد سے ٹیک ایکسس کے بریگیڈیئر شاہد اصغر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سندھ بھر میں جدید ٹیکنالوجی اقدامات کے نفاذ، عالمی سطح پر کامیاب ماڈلز سے استفادہ اور مقامی ضروریات کے مطابق مؤثر ڈیجیٹل حل متعارف کرانے کے مختلف مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ دنیا میں کامیاب ثابت ہونے والے ماڈلز سے سیکھ کر انہیں مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے اور صوبے بھر میں تیزی سے نافذ کیا جائے۔
The Government Girls Secondary School, Idara e Sharqia, Jacob Line, Karachi has been upgraded in line with modern educational needs, providing students with a better and more effective learning environment. Through the School Specific Budget, the school has been equipped with improved educational facilities, including a modern Multimedia Room, Projector Room, Library, Sports Area, STEAM Room, Chemistry Lab, and Computer Lab. These facilities provide students with enhanced opportunities for audio visual learning, hands on scientific activities, and practical computer skills, along with programming languages.
The Government of Sindh remains committed to upgrading public schools through modern educational facilities, improved infrastructure, and innovative learning environments to ensure better educational opportunities for students.
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے کونسل آف اٹلی فیبریزیو بائلی (FABRIZIO BIELLI) نے ملاقات کی، اس موقع پر ناصر شاہ اور کونسل آف اٹلی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کونسل آف اٹلی کو سندھ حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایات پر صوبہ سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ریلیف سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر بلدیات نے کونسل آف اٹلی کو صوبہ سندھ کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے منافع بخش اور بے حد زرخیز ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات مثالی ہیں۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اٹلی کے کونسل کا علی ہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر اٹلی کے کونسل کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے زراعت کا وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی ممبرانِ صوبائی وزرا جام خان شورو، سید ذوالفقار علی شاہ، مخدوم محبوب الزمان، معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو، سیکریٹری زراعت و دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سال 2026 اور 27 ربیع سیزن کے لیے ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں متوقع اضافے اور کسانوں کے لیے مجوزہ سبسڈی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کسانوں کو DAP کھاد کی ممکنہ قیمت میں اضافے سے ریلیف دینے کے لیے اہم تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بروقت اور مؤثر ریلیف کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور کسان کارڈ کے ذریعے سندھ میں آبادگاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کا حل سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے آبادگار ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت اور ریلیف فراہم کیا جائے۔ مخدوم محبوب الزمان نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آبادگاروں کو سہولیات فراہم کرکے زرعی پیداوار میں اضافہ اور غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ معاون خصوصی راجویر سنگھ سوڈھو نے کہا کہ کسانوں کو DAP کھاد کی قیمت میں ممکنہ اضافے سے ریلیف دینے کے لیے عملی اور قابلِ عمل تجاویز کو ترجیح دی جائے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال بھی نفرت کو ہوا دے کر لندن والے کے گدی نشین بننا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم پر مبنی سیاست اب مسترد ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ شہری و دیہی تفریق پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو عوام نے پہلے بھی سیاسی طور پر دفن کیا اب بھی کریں گے، چند منفی مثالوں اور جھوٹے دعوؤں سے حقیقت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نفرت کی دیواریں گرائی، مخالفین نے ہمیشہ تقسیم کی دکان چلانے کی کوشش کی۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل اور پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے، کراچی کو دنیا کے سامنے دہشت سے بدنام کرنے والے اب وفاق کے درپے ہیں۔
A welcome relief for commuters, residents, and businesses!
The Sindh Government has inaugurated the 515-metre Korangi Landhi Flyover at Korangi No. 5, helping ease congestion, improve traffic flow, and provide smoother access to Korangi & Landhi industrial areas.
@BBhuttoZardari