محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کی پیشگوئی کر دی۔پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، خیبر اور اٹک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔فتح جنگ، تلہ گنگ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خوشاب میں بھی بارش متوقع۔
موٹروے ایم ون پر سابق سینیٹر تاج أفریدی کی گاڑی کو کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب حادثہ موٹروے پولیس فوری طورپر موقع پر پہنچ گئی حادثے میں سینیٹر تاج آفریدی جانبحق ،ڈرائیور معمولی زخمی سابق سینیٹر اسلام أباد سے پشاور جارہے تھے
اسلام آباد ٹریفک ایڈوائزری شاہراہِ دستور سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے۔شہری براستہ بری امام استعمال کرتے ہوئے مارگلہ روڈ آنے جانے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سرکاری ملازمین کا احتجاج کا معاملہ ملازمین کا پارلیمنٹ کی جانب پیش قدمی کی کوشش اسلام آباد پولیس کی روکنے کی کوشش پولیس کی جانب سے سرکاری ملازمین پر لاٹھی چارج
راولپنڈی مفت سفری سہولیات کل سے ختم کرنے کا فیصلہ میٹروبس سروس ،الیکٹرک بس سروس کی بھی کل سےفری سفری سہولیات ختم میٹروبس سروس میں معمول کے مطابق ایک یوم میں 1لاکھ 25 ہزار سے زائد مسافر سفر کرتے رہےتھے جبکہ فری سفری سہولیات سے 2 لاکھ کے قریب لوگوں نے ایک یوم میں استفادہ حاصل کیا
راولپنڈی یوم انسداد چائلڈ لیبر پر محکمہ لیبر کی جانب سے تقریب کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق 2025 میں 2991 بچوں کو ریسکیو کر کے بحفاظت منتقل کیا گیا، ڈائریکٹر لیبر غلام شبیر
بجٹ منظور کرانا ہے لہذا شہباز شریف صاحب نے ارکان کو اپنا دیدار کرانا شروع کر دیا ہے ورنہ تقریبا ایک سال ہوگیا ہے وزیراعظم صاحب نے سینٹ یا قومی اسمبلی کا منہ تک نہیں دیکھا۔
یہ ملاقات وزیراعظم کے اسمبلی چیمبرز میں بھی ہوسکتی تھیں اور آج وہاں ہاوس کا اجلاس بھی اٹینڈ کیا جاسکتا تھا۔ اجلاس اٹینڈ نہ کرنے کی اپنی قسم اور ریکارڈ توڑا بھی جاسکتا تھا۔
ایک سال میں پارلیمنٹ کو اس قابل نہیں سمجھا کہ جس فورم سے شہباز شریف صاحب وزیراعظم بنے ہیں وہاں جا کر ارکان کو بھی کچھ بتایا جائے کہ کیا ہورہا ہے، کیا چل رہا ہے۔
آج بھی 340 کے ہاوس میں 84 ارکان تک نہیں آتے اگرچہ تنخواہ پورے ماہ کی 340 ارکان لیتے ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے ایم این اے اقبال آفریدی کو اسمبلی سے معطل کرنے کی ایک بڑی وجہ ان کا مسلسل کورم پوائنٹ آوٹ ہوتا ہے کیونکہ ہاوس میں بندے ہی نہیں ہوتے۔
نہ وزیراعظم آتا ہے نہ ان کے وزیروں کی فوج نہ ہی سرکاری یا اپوزیشن ارکان۔
کل کو اگر خدانخواستہ نکالے گئے تو پھر برسوں پوچھتے پھریں گے مجھے کیوں نکالا۔ میرا کیا قصور تھا۔
راولپنڈی روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فحش سائٹس پر آن لائن لائیو سٹریمنگ کے ذریعے فحش و نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والا11 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کرلیا