السلام علیکم!
دنیا تین دنوں کا نام ہے جو کل گزر گیا وہ واپس نہیں آئے گا، جو آنے والا کل ہے ممکن ہے آپ اسے پائے یا نہ پائیں اور جو آج ہے بس یہی آپ کا ہے اسے غنیمت جانیں اور نیکی میں گزاریں۔
صبح بخیر!
السلام علیکم!
آپ جن لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں ان کی سوچ، عادتیں اور رویے آہستہ آہستہ آپ کے اندر بھی سرایت کر جاتے ہیں مثبت، محنتی اور سچے لوگوں کی صحبت آپ کو بہتر بناتی ہے منفی اور مایوس لوگوں کا ساتھ آپ کی توانائی اور خوابوں کو کمزور کر دیتا ہے اس لیے اپنی صحبت کا انتخاب
السلام علیکم!
اپنی اور اپنے قیمتی وقت کی عزت اور قدر کرنا سیکھیں اگر کوئی آپ کو اہمیت دینا چھوڑ دے تو آپ شکایت کرنا چھوڑ دیں خاموشی اختیار کرلیں ہر وقت میّسر اور دستیاب رہنا، پیچھے پڑے رہنا اور ہر وقت شکایتیں کرنا آپ کی اہمیت کو گَھٹاتی ہیں یاد رہے کہ بھیک میں صرف خیرات ملتی ہے
السلام علیکم!
جوانی صرف طاقت کا نام نہیں یہ اللہ کی امانت بھی ہے جس نے اپنی جوانی کو گناہوں سے بچا کر عبادت میں گزارا وہ دنیا میں بھی کامیاب ہے اور آخرت میں بھی۔
صبح بخیر!
السلام علیکم!
جنت میں گھر!
نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں اُس شخص کے لئے جنت کے کنارے ایک گھر کا ضامن ہوں جو جھگڑا چھوڑ دے اگرچہ وہ حق پر ہو اور جنت کے بیچ میں ایک گھر کا اُس کے لئے جو جھوٹ بولنا چھوڑ دے اگرچہ وہ مذاق ہی میں ہو اور جنت کی بلندی میں ایک گھر کا اُس کے لئے
السلام علیکم!
اکثر ہم اُن کے پیچھے بھاگتے ہیں جن کو ہمارے پاؤں کے چھالے نظر نہیں آتے اور اُن کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو ہمارے ہر قدم پر ہماری پرواہ کرتے ہیں۔
صبح بخیر!
السلام علیکم!
ہر نیا منٹ شروع ہو کر یہ اعلان کرتا ہے جو انسان بھلائی کرنا چاہتا ہو تو وہ کر لے اس لیے کہ میں لوٹ کے آنے والا نہیں ہوں۔ اسی لیے زندگی میں ہمیشہ ایک اچھی سوچ کے ساتھ ہر پل گزاریں۔
صبح بخیر!
السلام علیکم!
ہر مسکرانے والا نیک نیت نہیں ہوتا کچھ مسکراہٹیں صرف چہرے کا پردہ ہوتی ہیں جن کے پیچھے حسد، مفاد، یا چھپی ہوئی سازشیں چھپی ہوتی ہیں اسی لیے صرف مسکراہٹ پر نہیں کردار اور عمل پر بھروسا کرو کیونکہ سچائی وقت کے ساتھ خود کو ظاہر کر ہی دیتی ہے۔
صبح بخیر!
سجدہ وہ مقام ہے جہاں بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے یہی وہ لمحہ ہے جب دل کو سکون، روح کو اطمینان اور آنکھوں کو ٹھنڈک نصیب ہوتی ہے دنیا کی ہر پریشانی وقتی ہے مگر سجدے میں ملنے والا سکون بے مثال ہے آئیے اپنے رب سے تعلق مضبوط کریں اور سجدوں کو اپنی زندگی کی زینت بنائیں۔
السلام علیکم!
زندگی کی سب سے بڑی حقیقت یہی ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے لیے عارضی ہیں اس لیے رشتوں میں محبت، گفتگو میں نرمی اور رویّے میں احترام رکھیں کیا معلوم آج کی یہ ملاقات کسی کے ساتھ آخری ہو۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کے لیے آسانی، محبت اور خیر کا ذریعہ بنائے آمین ثم آمین۔
لوگوں کے درمیان تو ہر انسان بہتر نظر آتا ہے لیکن اصل مومن وہ ہے کہ جب اس کو تنہائی ملے تو وہ اللہ کے خوف سے ہر گناہ سے بچ جائے تو کوشش کیجئے کہ اپنی تنہائی کو پاک رکھیں یہ خوف رکھتے ہوئے کہ کوئی نہیں تو رب تو دیکھ رہا ہے اور جس کے دل میں اللہ کا خوف جاگ گیا ،وہی کامیاب ہو گیا۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو لوگ (دنیا میں) زیادہ مال و دولت جمع کئے ہوئے ہیں قیامت کے دن وہی خسارے میں ہوں گے سوائے اُن کے جنہیں الله تعالیٰ نے مال دیا ہو اور اُنہوں نے اسے دائیں بائیں آگے پیچھے خرچ کیا ہو اور اسے بھلے کاموں میں لگایا ہو۔
(صحیح بخاری : 6443)
السلام علیکم!
رشتے وہ نہیں ہوتے جو دکھاوے کے محتاج ہوں رشتے وہ ہوتے ہیں جو خاموشی میں بھی ایک دوسرے کا احساس رکھتے ہوں اپنے آس پاس کے لوگوں کے لیے ہمیشہ خوشگوار رویہ اپنائیں کیونکہ دلوں کا سکون محبت بانٹنے میں ہی ہے۔
صبح بخیر!
السلام علیکم!
زندگی میں جب بھی کوئی مشکل یا پریشانی آئے تو اس میں چھپی ہوئی حکمت اور اچھائی کو تلاش کرنے کی کوشش کریں اگر آپ حالات کے منفی پہلو پر نظر رکھیں گے تو مایوسی آپ کو گھیر لے گی اس لیے ہمیشہ اچھے پہلو پر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ آپ کا حوصلہ قائم رہے۔
صبح بخیر!