حسینیت کا مطلب صرف جلوس، ماتم ، یا آنسو نہیں…
بلکہ ظالم کو للکارنا،
مظلوم کا بازو بننا،
اور سچ کے لیے تنہا کھڑے ہونا ہے!
اگر تم نے سچ پر خاموشی اختیار کی،
تو سمجھو کربلا میں تم یزید کے خیمے میں ہو!
لَبَّیْکَ یَا حُسَیْنؑ
کربلا صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان ہمیشہ زندہ رہنے والی ایک صدا ہے۔
امام حسینؑ نے ہمیں سکھایا کہ ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کے لیے ڈٹ جانا ہی اصل کامیابی ہے۔
*محرم الحرام*
یہ وہ مہینہ ہے جس میں امام حُسین علیہ السّلام جیسی شخصیت دین اسلام پر قربان ہوگئی اور ہمشکل پیغمبر جنابِ علی اکبر علیہ السّلام بھی شہید ہوگئے ....
کوشش کریں ان ایام محرم کو انتہائی سادگی سے اور غم سے گزاریں اپنا کردار حسینی بنائیں۔
آپ کسی سے کیسے حسد کر سکتے ہیں آپ کوکیاعلم جس نےجو پایا ہےوہ کتنی تکلیفوں اورآزمائشوں کابدلہ ہے جواگر آپ پرگزرتی توآپ آہ وبکا کرتے پھرتے کسی کوبہت سےدکھوں کے بعدجوملا ہو آپ اسکےچھن جانےکی خواہش کیسے کرسکتےہیں کسی کی نعمتوں پہ جلنا صرف اس لیےکہ وہ آپ کے پاس نہیں کیا ہی عجب عمل ہے۔
اگر آپ نماز فجر کے لیے بیدارنہیں ہوتے تو اپنے نفس کا محاسبہ کریں اوراس کی اصلاح کی کوشش کریں یاد رکھیں اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو ہی نماز فجر کے لیے بیدار کرتا ہے۔یہ نمازوہ ہے جواللہ کے قریب جانےکے خواہش مند لوگوں کےلیے ہے،کیونکہ منافقین کے لیے یہ نماز مشکل اور بھاری ہوتی ہے۔