@sabiraMasood1 کیوں آئیں بائیں شائیں کرُوں اس سوال پر
ہاں مَیں فریفتہ ہوں ترے خدّوخال پر
آ، تُو بھی حِصّہ ڈال دے اس کارِ خَیر میں
آ، تُو بھی پاؤں رکھ دے دلِ پائمال پر
@sabiraMasood1 راحتِ دل , متاعِ جاں ھے تُو
اے غمِ دوست جاوداں ھے تُو
دل تیری دسترس میں کیوں نہ رھے
اس زمیں پر تو آسماں ھے تُو
شامِ شہر اداس کے والی
اے میرے مہرباں کہاں ھے تُو ؟؟
@sabiraMasood1 جب تیرا حکم ملا ترک محبت کر دی
دل مگر اس پہ وہ دھڑکا ک قیامت کر دی
میں تو سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والے
تو نے جا کر تو جدائی میری قسمت کر دی !
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتا
لفظ سُوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
@sabiraMasood1 اس کی حسرت کا بدن برف نہ ہو جائے کہیں
اپنے سینے میں مجھے آگ لگانی پڑی تھی
میں نے کچھ رنگ چرائے تھے کسی تتلی کے
اور پھر عمر حفاظت میں بتانی پڑی تھی
@sabiraMasood1 کہیں جب ذکر آتا ہے تمہارا میرے شعروں میں
پرندے پھول جگنو چاند تارے رقص کرتے ہیں
تمہارے حسن کا ہوتا ہے جب بھی تذکرہ جاناں
مثالیں جھومتی ہیں استعارے رقص کرتے ہیں
@sabiraMasood1 مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا
تھم اے رہ رو کہ شاید پھر کوئی مشکل مقام آیا
یہ مصرع لکھ دیا کس شوخ نے محراب مسجد پر
یہ ناداں گر گئے سجدوں میں جب وقت قیام آیا
چل اے میری غریبی کا تماشا دیکھنے والے
وہ محفل اٹھ گئی جس دم تو مجھ تک دور جام آیا
@sabiraMasood1 وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
وہ جب آئے گا تو پھر اس کی رفاقت کے ��یے
موسم گل مرے آنگن میں ٹھہر جائے گا
@sabiraMasood1 دنیا کا تماشا دیکھ لیا غمگین سی ہے بیتاب سی ہے
امید یہاں اک وہم سی ہے تسکین یہاں اک خواب سی ہے
دنیا میں خوشی کا نام نہیں دنیا میں خوشی نایاب سی ہے
دنیا میں خوشی کو یاد نہ کر
اے عشق ہمیں برباد نہ کر
@sabiraMasood1 میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی ��اد�� ہے
تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے
@sabiraMasood1 ان سے بچھڑ کے ہم کو تمنا ہے موت کی
آتی نہیں ہے موت بھی لیکن جیئے بغیر
ہائے وقت عشق آج تو نہ لے امتحان غم
ہم رو رہے ہیں نام کسی کا لیئے بغیر