ہم اتنے بچے نہیں ہیں۔ ہمیں مجبور نہ کریں۔ ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم ملکی طور پہ بھی اور... مگر ہم مجبور ہوئے تو ہم بین الاقوامی عدالتوں میں اپیل کریں گے۔ بین الاقوامی دنیا میں، میں خود جاؤں گا محمود کی حیثیت سے، میں جاؤں گا۔ اگر آپ ہمارے وسائل پہ قبضہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ جہاں وسائل ہیں، وہاں مسائل ہیں۔ اگر کہیں ہمارے ملک میں بہترین چیزیں پیدا ہو رہی ہیں تو لوگوں سے بات کرو۔ خوشیاں مناؤ، ڈھول پیٹو، مت ذبح کرو، خیرات کرو کہ ہمارے علاقے میں سونا آ گیا ہے، فلانا آ گیا ہے۔ لوگوں سے بات کرو۔ لوگوں کی ایک ایک انچ زمین کے مالک معلوم ہیں۔ ان کو حصہ دار بناؤ۔ وہ اپنا حصہ بھی لیں گے، دبئی میں محنت کی بجائے یہاں محنت کریں گے، پاکستان بہترین ملک بن جائے گا، بنے گا، سنورے گا۔ ہر جگہ قبضہ ہے، مائنز اینڈ منرل (Mines and Minerals) کے نام پہ۔ لوگوں کو بھگایا جا رہا ہے یہاں سے۔ علامہ صاحب کو پتہ ہے، مولانا صاحب کو پتہ ہے۔ سردیوں میں تیراہ کے آفریدیوں کو سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں اپنے گاؤں سے بھگا دیا گیا۔ کہاں جائیں ہم؟ انٹرنلی ڈس پلیسڈ پرسن (Internally Displaced Person)، واحد اصطلاح ہے اس ملک میں۔ ملک کے اندر مہاجر کیوں؟ ہم پچھلے مہاجروں کو نہیں لا سکے اپنی جگہ پہ، نیا مہاجرستان شروع کر دیا۔ اگر آپ اختلاف کرتے ہیں، تو آپ کو گولیاں مار دی جاتی ہیں۔ خدا کو مانو۔
روس اپنی تمام تر ایٹم بموں کے باوجود، پانچ سال سے یوکرین کو نہیں توڑ سکا۔ کیوں اپنے عوام کو اپنے خلاف کھڑا کرنا چاہتے ہو؟ ہم آپ کو لکھ کے دیں گے۔ میں لکھ کے دوں گا۔ یہاں آئین کی حکمرانی قائم کر دیں۔ طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ کو کر دیں۔ لوگوں کے وسائل پہ... سندھی کیا غریب مانگتا ہے؟ سندھی کہتا ہے سائیں جو میرا ملک ہے، اس کے وسائل پہ میرے بچے کا پہلا حق تسلیم کر لو۔ یہ بات آپ مولانا فضل الرحمان سے کہیں، خیبر پختونخوا میں دوسری پارٹیوں سے کہیں کہ یہ جو کچھ آپ کے پاس ہے، پہلا حق آپ کے بچے کا ہے۔ پنجاب سے یہ کہہ دیں، سرائیکی سے کہہ دیں، بلوچ سے کہہ دیں، ساری مخالفتیں کم ہو جائیں گی۔ بندوق کے زور پہ، بندوق کے زور پہ... پشتو میں کہتے ہیں 'کلی پہ زور نہ آبادیږي'۔ گاؤں بائے فورس (By force) نہیں آباد کیے جاتے۔ آئیں پاکستان کو بچائیں۔ اس کے لیے میں اپیل کرتا ہوں، علماء صاحب کے ذریعے، انہی کے ذریعے، تمام سیاسی پارٹیوں کو، آئیں کم سے کم نکات پہ ہم متفق ہوں۔ وہ کیا ہو سکتے ہیں؟ ایک آئین ہوگا، متفقہ جو ہمارا آئین ہے۔ یا یہ، یا پھر خدانخواستہ اگر لوگ مجبور ہوئے، نئے آئین کا مطالبہ کر دیں گے۔ بغیر آئین کے ملک نہیں چلتا۔ آئیں، آئین پہ متفق ہوں، پیپلز پارٹی، ہماری ساری پارٹیاں۔ یہاں ایک آئین ہوگا، عوام طاقت کا سرچشمہ ہوں گے۔ ان کی منتخب پارلیمنٹ سے پالیسیاں بنیں گی۔ پرسوں میں... ہم گئے تھے، بڑا دکھ ہوا۔ علامہ صاحب بھی تھے، یہ صاحب بھی تھے، میں بھی تھا۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
Ahmed Shehzad said, "Although my heart is with Hyderabad but in reality everyone among us wants to see Babar lift a trophy. He has given his everything to Pakistan and got nothing in return. Even if Hyderabad loses, I won't mind just because of him."
Babar Azam said, "To be honest, I was thinking of changing the franchise this year but the respect Javed bhai and co gave me impressed me. They told me that we'll make the team you want it to be. So when you get respect somewhere, it's the best place for you." 👏