نوجوانوں کا ماضی نہیں ہوتا وہ مستقبل کا سوچتے ہیں
بوڑھوں کا مستقبل نہیں ہوتا وہ ماضی کو یاد کر کے خوش ہوتے ہیں۔
مسلم تہذیب بھی بوڑھی ہو چکی ہے۔ اس کے شاعر ادیب سائنسدان ماضی کو پوجتے ہیں۔
مستقبل کا سوچنا انہیں ڈراؤنا خواب لگتا ہے۔
نا معلوم
مچھلی کو زندہ رہنے کیلئے سمندروں کے نیلے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔۔ آپ اسے خشکی پر کسی مخملی بستر میں رکھ کر یہ دعوی نہیں کر سکتے کہ وہ بہتر جگہ پر ہے۔ !
جگہ کی خوبصورتی نہیں، مناسبت زندگی بخشتی ہے۔۔۔!🚩🤍🌸
اگر تم جاننا چاہتے ہو کہ زندگی میں حقیقی کامیاب کون ہوتا ہے
تو اس شخص کو دیکھو
جو گھر کے جھگڑوں، الزام تراشی، احساس جرم، ناخوش والدین اور انکی عدم دلچسپی اور تربیت کے درمیان پلا بڑھا
اور پھر بھی ایک مہربان، محبت کرنے والا، اور سمجھدار انسان بن گیا.
یہی اصل کامیابی اور فتح ہے.
''سنگینوں کی سیج پر کوئی بھی آرام نہیں کر سکتا اور بارود کے ڈھیر سے صرف موت اور بھوک اُگتی ہے... انھیں اور ہم سب کو یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ دہشت اور طاقت کے ذریعے کبھی بھی دلیل اور عقل پر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔ دہشت، دلیل کے سامنے ہمیشہ ہار جاتی ہے!!''
منقول
ایک بندے نے گراؤنڈ میں ہزاروں تماشائیوں کے بیچ میں پچھواڑا دکھا کر تماشا بنا دیا۔ گراؤنڈ انتظامیہ نے اسے فوراً باہر نکال دیا۔ جبکہ اس بندے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی پاپولر ہے، انتظامیہ اس کے بیانیے سے خوف کھاتی ہے اور اسی خوف کی وجہ سے اس کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔
اندازہ لگائیں ان کا کوئی بیانیہ قبول کرنے کو قوم تیار نہیں۔ عمران خان کے خلاف اخلاقی ،مالی مذہبی کوئی بیانیہ نہیں چلا۔ سہیل آفریدی کے خلاف نہیں چلا۔ آپریشن پر جھوٹ فورا پکڑے گئے۔ غزہ امن بورڈ میں شرکت پر بیانیہ نہیں بن پایا۔کعبے کی چھت پر چڑھ جائیں قوم نہیں ماننے والی۔
چوہدری نے میراثی سے پوچھا : اگر تم یہ بتا دو کہ میری کون سی آنکھ نقلی ہے تو میں تمہیں انعام دوں گا۔
میراثی کچھ دیر چوہدری کی دونوں آنکھوں کو غور سے دیکھ کر بولا: چوہدری صاحب آپ کی دائیں آنکھ نقلی ہے۔
چوہدری: ارے واہ، تم نے کیسے پہچان لیا ؟
میراثی: وہ مجھے اس میں تھوڑی سی شرم نظر آئی ہے۔
_____________________________
عمران خان کی ایک آنکھ خراب ہو گئی ہے۔ جیل زرائع
#ٹوٹ_بٹوٹ