وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا جن کے ساتھ ریپ کیس میں پہلے سے دو بار سزا یافتہ رکشے والے اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی؟؟؟
بندگانِ خدا !! اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا ملک نیک نام ہو تو آئیے مل کر معاشرے کے اِن بدکرداروں کے خلاف آواز بلند کریں۔
عائشہ کو مینارِ پاکستان پر صرف چار سو لوگوں نے نہیں نوچا، آج سوشل میڈیا پر اسے ڈراما اور بدکردارکہہ کر ہر درندہ اسے بھنبھوڑ رہا ہے۔ مطلب چار سو کرائے کے لوگوں سے یہ سب کروایا گیا اور ایک بھی حلال زادہ نہیں تھا جو اسے بچاتا۔ اصل میں یہ چار سو لوگ ہم سب ہی تھے، یہ ہمارا ہی چہرہ ہیں