سوشل میڈیا و الیکٹرانک میڈیا پر ایک مخصوص بیانیہ بڑی تیزی سے پھیلایا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لایا لیکن اسی دوران وہ بات دانستہ طور پر نظر انداز کی جا رہی ہے جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے اور ڈیڈ لائن میں دو ہفتے توسیع کی درخواست کی..حقیقت یہ ہے کہ اصل اہمیت اس ایک بیان یا دعوے کی نہیں بلکہ اُس رات کی ہے جب پورا خطہ غیر یقینی صورتحال کا شکار تھا... ہر انسان پریشان تھا ہر ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا تھا کیا امریکہ کوئی بڑا حملہ کرنے جا رہا ہے؟ کیا خطہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے؟ کیا ایران کو کسی بڑے نقصان کا سامنا ہوگا؟ ایسے نازک لمحے میں اگر حالات بگڑنے کے بجائے سنبھل گئے تو اس میں کامیاب سفارت کاری کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا... پاکستان نے خاص طور پر شہباز شریف کی قیادت میں ایک ذمہ دارانہ اور متوازن کردار ادا کیا جس نے کشیدگی کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے....اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن جہاں حقیقت میں مثبت کردار ادا کیا جائے وہاں اس کا اعتراف نہ کرنا دیانتداری کے خلاف ہے.. پاکستان کی سفارتی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیےکیونکہ بعض اوقات جنگ روک دینا، جنگ جیتنے سے کہیں زیادہ بڑی کامیابی ہوتی ہے.
Today my maternal uncle's son was sexually assaulted by madrassa boys and then killed and thrown into the river. We want justice from the courts of Pakistan.
#JusticeForJawad