Introducing Claude Fable 5.1 on Higgsfield.
The world’s most advanced model for 3D spatial design and architectural modeling.
Fable 5.1 understands complex design briefs with surgical precision and writes the Three.js site structure, while Higgsfield MCP renders photorealistic materials, lighting, and spatial models.
Available on Claude via Higgsfield MCP and in Higgsfield Supercomputer.
آج کوئٹہ میں بلیلی کسٹم کے مقام پر ایف سی کے میجر حیدر مروت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اور انصاف یوتھ ونگ کے ایڈوائزر حاجی گل خان اچکزئی اور ان کے اہلِ خانہ پر سرعام وحشیانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔
اس بزدلانہ تشدد کے نتیجے میں عصمت اچکزئی کے دونوں پاؤں توڑ دیے گئے، جبکہ حاجی گل خان کے بیٹے اور بھانجے شدید زخمی ہوئے۔ صرف سیاسی وابستگی اور عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہونے کی پاداش میں سرکاری افسر کی غنڈہ گردی اور بربریت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ ان کے ہوٹل پر تحریک انصاف کا جھنڈا اور عمران خان کی تصاویر لگی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف مقتدر حلقوں، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بناتے ہوئے میجر حیدر مروت کو فوری طور پر عہدے سے معطل کیا جائے اور واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اعلیٰ سطح کی انکوائری شروع کی جائے۔ شہریوں کے جان و مال کے محافظوں کی جانب سے اختیارات کا سنگین غلط استعمال صوبے میں امن و امان کی صورتحال مزید بگاڑنے کا سبب بنے گا۔
آئین و قانون کی پاسداری کا تقاضا ہے کہ ریاست طاقت کے ناجائز استعمال کا فوری نوٹس لے اور ملوث افراد کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔