لاڑکانہ: پولیس کی کارروائی، 12 کلو چرس برآمد، دو خواتین سمیت تین مبینہ بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار۔
ایس ایس پی کے مطابق کارروائی وفاقی حساس ادارے کے تعاون سے کی گئی، ایک ملزم چرس پھینک کر فرار ہوگیا۔ مزید تفتیش اور نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
خیرپور میرس: پیر جو گوٹھ کے قریب گاؤں حافظ اڄڻ میں اللہ بخش مہیسر نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی اہلیہ صابرہ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
#Murder#KaroKari#Sindh#Khairpur#IGSindh
جامشورو: خفیہ اطلاع پر حیدرآباد اور جامشورو پولیس کا گاؤں الہٰرکھیو کھوسو میں مشترکہ سرچ آپریشن، متعدد افغان شہری حراست میں لے لیے گئے۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
#Afghani
حیدرآباد: شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ آٹو بھان میں واقع داؤد سپر مارکیٹ سے خریدی گئی 170 گرام چائے کی پتی کے ڈبے سے چائے کے بجائے مٹی نما مواد نکلا۔ شہری نے ویڈیو بھی شیئر کرتے ہوئے متعلقہ کمپنی اور داؤد سپر مارکیٹ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
#Tapal#DawoodSuparMarket#Hyd
سیہون میں پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے اور کم مقدار میں پیٹرول دینے کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار سیہون کی بڑی کارروائی، 7 سے زائد پیٹرول پمپ سیل کر دیے گئے۔
جامشورو میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے اور پیٹرول میں کٹوتی کرنے والے پمپوں کے خلاف ایسی کارروائی کب ہوگی؟
یورپ اس وقت اپنی تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہروں کا سامنا کر رہا ہے، جہاں کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ بلکہ بعض علاقوں میں اس سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ اس غیر معمولی گرمی نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید مضبوط بنانے کے لیے’یوزر نیم‘ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنا فون نمبر ظاہر کیے بغیر صرف یوزر نیم کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے، جس سے رازداری اور سیکیورٹی میں مزید اضافہ ہوگا۔
#FaheemAkbarFAS#FAS
کراچی: رینجرز کے دفتر پر مبینہ حملے کے بعد ایک اہلکار شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد تین سے چار مسلح افراد کے عمارت میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
وفاقی حکومت نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے سلسلے میں اہم اعلان کرتے ہوئے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اعلان کے مطابق گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلوگرام جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
#FaheemAkbarFAS