Idk if you guys know Tayyaba Kiran but I’m like 50% sure she is AI…bcs like HOW ELSE is she getting soooo much done in a day 😭 I wanna be like her so bad it’s not even funny
محسن نقوی کی غزل منصور ملنگی کی آواز میں سنیں ♥️
اجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کر
حالات کی قبروں کے یہ کتبے بھی پڑھا کر
کیا جانئے کیوں تیز ہوا سوچ میں گم ہے
خوابیدہ پرندوں کو درختوں سے اڑا کر
اس شخص کے تم سے بھی مراسم ہیں تو ہوں گے
وہ جھوٹ نہ بولے گا مرے سامنے آ کر
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دے
تنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
وہ آج بھی صدیوں کی مسافت پہ کھڑا ہے
ڈھونڈا تھا جسے وقت کی دیوار گرا کر
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہے
تو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
اس شب کے مقدر میں سحر ہی نہیں محسنؔ
دیکھا ہے کئی بار چراغوں کو بجھا کر
محسن نقوی
یُوں بھی خزاں کا رُوپ سُہانا لگا مُجھے
ہر پُھول فصلِ گُل میں پُرانا لگا مُجھے
مَیں کیا کسی پہ سنگ اُٹھانے کی سوچتا
اپنا ہی جسم آئینہ خانہ لگا مُجھے
اے دوست ! جُھوٹ عام تھا دُنیا میں اِس قدر
تو نے بھی سچ کہا ــــــ تو فسانہ لگا مُجھے
اب اُس کو کھو رہا ہُوں بڑے اشتیاق سے
وُہ جس کو ڈھونڈنے میں زمانہ لگا مُجھے
محسنؔ ہجومِ یاس میں مرنے کا شوق بھی
جِینے کا اِک حَسین بہانہ لگا مُجھے
محسنؔ نقوی
#Urdu #urdukahani #urdupoetry #mohsinnaqvi #urdushayari