" سکندر !! زندگانی وہ نہیں ہے تم جسے اپنی ہنسی کی نذر کرنے جا رہے ہو !! زندگانی کرب ہے !! "
Nihaayat Khushi hai Sikander Majeed !!
@iskandraa111
-Hujoom Hatt Nahin Raha
Adnan Mohsin
#ChikkarTheMovie#DareecheyFilms
اَن سِین (Unseen)
تُو مہکتا رہا
سب گلابوں میں اپنی تمازت لیے۔۔
شبنمی دائرے، سارے عالم کو تیرے ودیعت شدہ
رنگ اور خوشبوؤں سے لبھاتے رہے
تُو چہکتا رہا
ہر زمانے کی عورت نے تیری ذہانت سراہی، تجھے صرف اپنا کہا اور گہرائیوں میں اتر جانے کی تیری فطرت کو
فطرت نہیں، تیری "عادت" کہا
مگر میں جو صدیوں کی پیاسی تھی
سر کو جھٹکتی رہی۔۔
لوگ تیری زیارت کو آۓ تو اٹھ کر تجھے
ان کو تا دیر سینے لگاتے بھی دیکھا
انہیں زندگی کی انوکھی سی راہیں سُجھاتے بھی دیکھا
مگر جب بھی ��ود پر نظر کی تو دیکھا
کہ ہم تو مقدر کی لمبی قطاروں میں،
رشتوں کے لاروں پہ، تیرے اشاروں کی انگلی
کے پیچھے کھڑے تھے،
کھڑے کے کھڑے رہ گئے
تُو نئے رابطوں کی ضرورت سے واقف،
سماجی روابط کی "نیو ایپلیکیشن" میں اُلجھا رہا
ہم ضرورت، عبادت یا عادت میں تفریق کرتے ہوۓ
اک "بلیو ٹِک" کو تا عمر تکتے ہوئے
تیرے اِن باکسِز میں پڑے رہ گئے۔۔۔
فاطمہ مہرو
تو نٸے رابطوں کی ضرورت سے واقف
سماجی روابط کی نیو اپلکیشن میں الجھ�� رہا
ہم ضرورت عبادت یا عادت میں تفریق کرتے ہوۓ
اک بلو ٹک کو تا عمر تکتے ہوۓ
تیرے انباکسز میں پڑے رہ گٸے۔
فاطمہ مہرو 🍂
ہاں مگر یہ زندگی جو مَیکسِیمَم تھ��، اب منِیمَم ہے
اور اس میں اتنی گنجائش ہی کافی ہے کہ تُو ہے
اور ترے ہونے کے سارے زاویوں پر حیرتوں کا دَر کُھلا ہے
حیرتوں کے اس کُھلے دَر پر یقیں آتا نہیں ہے !
اب تجھے بانہوں میں بھر کر بھی یقیں آتا نہیں ہے !!!
فاطمہ مہرو
کون ان سے کہے...
راستے تیرے دل سے نکل کر
پہاڑوں سے الجھے مگر تیرے دل کے ارادوں سے ڈر کر پہاڑوں نے تیرے لیے سبز پگڈنڈیوں کو جنم دے دیا
جن پہ تُو جب چلے
تو مقدر کا کوئی بھی کانٹا
ترے ننگے پاؤں سے یوں دُور ہو
جیسے نپچون، تونسہ سے ہے بے خبر
۔
فاطمہ مہرو
تُو نئے رابطوں کی ضرورت سے واقف،
سماجی روابط کی "نیو ایپلیکیشن" میں اُلجھا رہا
ہم ضرورت، عبادت یا عادت میں تفریق کرتے ہوۓ
اک "بلیو ٹِک" کو تا عمر ترستے ہوئے
تیرے اِن باکسِز میں پڑے رہ گئے۔۔۔
فاطمہ مہرو