إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
محترم جناب امیرالعظیم صاحب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوگئے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے، درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
امریکی اور اسرائیلی طاغوت کے خلاف مزاحمت کی علامت، ظلم کے خلاف استقامت کے پیکر، جدوجہد آزادی فلسطین کے پشتیبان ظالموں کا مقابلہ کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اپنے رب کے حضور پیش ہوگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے اس جان کی کوئی بات نہیں
استقامت، بہادری، سر نہ جھکانے کی روایت لیے قافلہءِ حسین کا ایک اور سالار طاغوت سے لڑتے شہید ہو گیا
💔 اناللہ وانا الیہ راجعون
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
The people of Karachi sometimes burn in fires and sometimes fall into gutters; Bilawal’s party has completely ruined the city
— Hafiz Naeem ur Rehman
#GulPlaza#GulPlazaFire#مراد_علی_شاہ_استعفی_دو
پیپلز پارٹی نے شہرِ کراچی کو لاوارث سمجھ کر مجرموں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے!!
مگر اب مزید نہیں۔۔
عوام اب اپنا حق لے کر رہیں گے!!
بدلو اس نظام کو
#مراد_علی_شاہ_استعفی_دو
ساڑھے تین کروڑ ابادی کے شہر میں 32 گھنٹے بعد اگ پر قابو پایا گیا
یہ سندھ حکومت اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟
جو بچایا جا سکتا تھا وہ بھی حکومت اور سرکاری اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کی نذر ہو گیا , عوام اپنے پیاروں کے انتظار میں اب بھی اس لگائے بیٹھی ہے
اقتدار سے نہیں بلکہ کردار سے پہچانے جانے والے قائد۔۔۔ قاضی حسین احمدؒ
باوقار سیاست، بے خوف مؤقف، اور سادہ زندگی۔۔
یہی قاضی حسین احمدؒ تھے۔
قاضی صاحب نے سیاست کو عبادت اور اقامت دین کی جدوجہد کو فرض عین سمجھا اور اپنے عمل سے اپنے کارکنان کو مقصد زندگی سمجھایا ۔۔۔
06 جنوری 2026
*قاضی حسین احمدؒ نے پوری زندگی اتحادِ بین المسلمین کے لیے انتھک جدوجہد کی — ڈاکٹر حمیرا طارق*
*عظیم قائد قاضی حسین احمدؒ کی مجاہدانہ زندگی آج بھی ارکان و کارکنان کے لیے مشعلِ راہ ہے — ڈاکٹر حمیرا طارق*
لاہور (پریس نوٹ) —
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، عظیم اسلامی قائد قاضی حسین احمدؒ کی تیرھویں برسی کے موقع پر ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمدؒ امتِ مسلمہ کے ایک عظیم، باکردار اور دوراندیش رہنما تھے، جنہوں نے پوری زندگی اتحادِ امت، خودی اور خودداری کے فروغ کے لیے وقف کیے رکھی۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ قاضی حسین احمدؒ نے نہ صرف قوم کو نظریاتی شعور دیا بلکہ اپنی عملی زندگی سے اس کا جیتا جاگتا نمونہ پیش کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سیاسی جدوجہد کو مؤثر بنانے اور عوامی سطح پر جماعت کے کردار کو مضبوط کرنے کے لیے غیر معمولی محنت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمدؒ دو مرتبہ امیر جماعت اسلامی منتخب ہوئے اور ارکان و کارکنان ہی نہیں بلکہ عوام کی ایک بڑی تعداد میں بھی بے حد مقبول تھے۔ ان کی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت نے جماعت اسلامی کو پارلیمان میں مؤثر آواز عطا کی جبکہ ان کی کامیاب خارجہ حکمتِ عملی کے باعث وہ عالمی سطح پر بھی ایک باوقار اور ہر دلعزیز رہنما کے طور پر پہچانے گئے۔
ڈاکٹر حمیرا طارق کا کہنا تھا کہ قاضی حسین احمدؒ کی قیادت میں اتحادِ امت کا شعور مضبوط ہوا اور شام سے افغانستان تک، کشمیر سے فلسطین تک، امتِ مسلمہ کی مظلوم تحریکوں میں بیداری کی لہر پیدا ہوئی۔ مسلمانوں نے ایک دوسرے کے دکھ درد کو محسوس کیا اور مشترکہ جدوجہد کا احساس پروان چڑھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمدؒ طلبہ و طالبات سے خصوصی محبت رکھتے تھے اور ان کی فکری و عملی رہنمائی کو اپنی جدوجہد کا اہم حصہ سمجھتے تھے۔ آج بھی ان کی دی ہوئی فکر نوجوان نسل کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔
ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ قاضی حسین احمدؒ اگرچہ اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، مگر ان کی حق گوئی، جرأتِ ایمانی اور باطل کے خلاف للکار آج بھی کفر کے ایوانوں میں لرزہ طاری کیے ہوئے ہے، اور ان کا مشن اہلِ حق کے لیے مشعلِ راہ بنا ہوا ہے نیز ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عطیہ نثار ، عفت سجاد ، عائشہ سید ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں اور ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید نے بھی قاضی حسین احمد کو ان کی گراں قدر دینی و ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے
#RememberingQaziHussainAhmed
*ٹرینڈ الرٹ*
مٹھی بھر آٹا راشن اسکیم، دواخانوں اور چند میت بسوں سے شروع ہونے والا سفر آج ایک تناور درخت کی صورت میں مجبوروں، ضرورت مندوں اور یتیموں کے لئے سایہ بن چکا ہے۔ کراچی سے شروع ہونے والا سفر اب نا صرف پورے ملک بلکہ دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے
#50YearsOfAlkhidmat
انا للہ وانا الیہ راجعون
ان للہ مآخذ و لہ ما اعطی وکل شیء عندہ لاجل مسمی فاصبر واحتسب
🇵🇸
ابو عبــیـــــــدہ
فی ذمــــــــــۃ اللــــــــہ
واللہ آپ اپنی مراد پاگئے
اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو
آپ کی بہترین مہمان نوازی فرمائے آمین
#ابو_عبيدة
#أبوعبيدة
مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عَاہَدُوا اللّٰہَ عَلَیۡہِ ۚ فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحۡبَہٗ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ یَّنۡتَظِرُ ۫ ۖوَ مَا بَدَّلُوۡا تَبۡدِیۡلًا ﴿ۙ۲۳﴾
مومنوں میں ( ایسے ) لوگ بھی ہیں جہوں نے جو عہد اللہ تعالٰی
کیا تھا انہیں سچا کر دکھایا۔
ہیوی ٹریفک حادثات - ظالمانہ ای چالان کے نام پر لوٹ مار
تاجروں سے بھتہ وصولی -حکومتی مجرمانہ خاموشی کے خلاف
شہر بھر میں احتجاجی دھرنے
آج 19 دسمبر (بروز جمعہ) - شام 5 بجے