حرم مقدس امیرالمومنین (علیہ السلام) میں منجیٔ عالم بشریت حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے محفلِ مہدوی کا انعقاد
حرم مقدس امیرالمومنین (علیہ السلام) کے شعبۂ دینی تعلیمِ خواتین کی جانب سے حضرت امام مہدی (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی امامت کے آغاز کی سالگرہ کے موقع پر ایک محفلِ مہدوی کا انعقاد کیا گیا، جس میں دینی شعور اجاگر کرنے اور ثقافتِ مہدویت کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی۔
مزید تفصیلات ویبسائٹ پر ملاحظہ فرمائیں
https://t.co/hszXR3Zt6g
حدیث کساء آیتِ تطہیر
اِنّمَا یُرِیدُ اللّهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَیُطَهّرَكُمْ تَطْهِیراً. ( احزاب ۳۳)
بس اللہ کا ارادہ یہ ہے کہ اے اہلِ بیت! وہ آپ سے ہر طرح کی آلودگی کو دور کر دے اور آپ کو ایسے پاک کرے جو کرنے کا حق ہے۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ ام سلمہ کے گھر میں تشریف فرما تھے کہ ایک غذا لائی گئی؛ پھر رسول خدا صلیاللہعلیهوآلہ نے علیؑ، فاطمہؑ، حسنؑ اور حسینؑ علیہمالسلام کو بلایا اور انہوں نے اسے تناول فرمایا، پھر آپؐ نے ان پر خیبر سے ملی چادر ڈال دی۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کی شان میں یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی۔
شواهد التنزیل, حاکم حسکانی, ج 2, ص 104
امام محمد باقر علیہالسلام نے فرمایا:
جو شخص امام حسین علیہالسلام کی زیارت کے لیے جاتا ہے ہم اسے محب اہل بیت علیہم السلام سمجھتے ہیں۔
کامل الزیارات، صفحہ 193
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
ہر برتن کچھ بھی ڈالا جائے تو وہ بھر جاتا ہے لیکن علم کا برتن ایسا ہے جس میں جتنا بھی ڈالا جائے اُتنا ہی کشادہ ہوتا جاتا ہے۔
نہج البلاغہ، حکمت 205
پیغمبر اکرمؐ نے فرمایا:
شب معراج خدا نے مجھ سے فرمایا: مجھے ان(علی علیه السلام) سے جو محبت ہے اس کی بنا پر میں اپنے ناموں میں سے ایک نام (علی علیه السلام) ان کے لئے منتخب کیا ہے۔
حلیة الابرار، جلد 2 ، ص 158
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ: كِتَابَ اللَّهِ وَعِتْرَتِي
ترجمہ:
"میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور اپنی عترت (اہلِ بیتؑ)۔"
حوالہ: من لا يحضره الفقيه، ج 4، ص 180؛ بحار الأنوار، ج 23۔
@ImamAli_UR
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
فَاسْتَغْفَرْتُ لِعَلِيٍّ وَشِيعَتِهِ
ترجمہ:
"پس میں نے علیؑ اور ان کے شیعوں کے لیے مغفرت طلب کی۔"
حوالہ: الکافی، جلد 1، کتاب 4، باب 111، حدیث 15۔
@ImamAli_UR
اللَّهُمَّ الْعَنْ أَوَّلَ ظَالِمٍ ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ
اے اللہ! اس پہلے ظالم پر لعنت فرما جس نے محمد ور آلِ محمد علیہم السلام کے حق پر ظلم کیا
وَ آخِرَ تَابِعٍ لَهُ عَلَى ذَلِكَ
اور اس ظلم میں اس کی پیروی کرنے والے آخری شخص پر بھی لعنت فرما
اللَّهُمَّ الْعَنِ الْعِصَابَةَ الَّتِي اهَدَتِ الْحُسَيْنَ
اے اللہ! اس گروہ پر لعنت فرما جس نے حسین علیہ السلام کے خلاف جنگ کی
وَ شَايَعَتْ وَ بَايَعَتْ وَ تَابَعَتْ عَلَى قَتْلِهِ
ان کا ساتھ دیا، ان کے خلاف بیعت کی اور ان کے قتل پر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
اللَّهُمَّ الْعَنْهُمْ جَمِيعاً
اے اللہ! ان سب پر لعنت فرما۔
#ImamAliHolyShrine
#ImamAli
#Najaf