نئے صوبے بننے چاہیے یا نہیں، یہ قابل بحث معاملہ ہے۔ لیکن اگر بااختیار ضلعی حکومتیں بنا دی
جائیں تو نچلی سطح پر ترقی کا دھارا تیز ہوسکتا ہے
#NewProvinces
ڈی آئی خان دھماکہ کی شدید مذمت اور شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کرتا ہوں
عوام کو تحفظ چاہیے، سیاسی احتجاج نہیں،حکومت فوری طور پر دہشت گردی کے تدارک کیلئے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائے۔
رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد اضافہ انتہائی تشویشناک ہے. خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہیے، مگر بدقسمتی سے حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے ایک شخص کی رہائی اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے
#KhyberPakhtunkhwa #KPPolice #DIKhan
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملہ میں ہونے والی شہادتوں کا سن کر دلی دکھ ہوا۔
یکے بعد دیگر اور مسلسل ہونے والی دہشتگردانہ واقعات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترجیحات صرف ایک شخص کے گرد گھومتی سیاسی حکمت عملی بنانا ہے انہیں صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی مال و جان کی حفاظت سے کوئی سروکار نہیں
#DIKhan #sohailafridi #KhyberPakhtunkhwa #KPPolice
@OfficialDGISPR@KP_Police1
تنظیمی مشاورتی اجلاس
جنرل سیکرٹری تاج خان ، چیئرمین اصغر خان اور ضلعی کنوئیر جاوید حسین حان کی سربراہی میں یونین کونسل تنگی میں ولیج کونسل اور یونین کونسل کے عہدیداران کا اہم تنظیمی و مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔ تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر تنظیم کے ممبران ۔اور دیگر مشران بھی موجود تھے
#QWP
حکومتی غلط پالیسیوں، انتظامی غفلت اور عدم توجہی کے باعث ینگ ڈاکٹرز اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہیں جو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومت فوری طور پر ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کا نوٹس لے اور ان کی تنخواہوں کی بندش، بقایاجات کی ادائیگی، سروس اسٹرکچر اور دیگر جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ڈاکٹرز کی ہڑتال سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے جو پہلے ہی مہنگائی اور معاشی مشکلات کے باعث نجی ہسپتالوں میں علاج کرانے کی استطاعت نہیں رکھتا۔
#KhyberPakhtunkhwa #youngdoctors
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور ملاقاتیں پاکستان کی معیشت نہیں بچا سکتیں، جب تک ملک کے اندر سر اٹھاتی دہشت گردی اور سیاسی انتشار کا خاتمہ نہ کیا جائے۔
#IMF#ShehbazSharif#UNGA
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں ترامیم نہ صرف ایک منظم ادارے کی پیشہ ورانہ خودمختاری پر شب خون مارنے کے مترادف ہیں بلکہ اس سے صوبے میں امن و امان کی نازک صورتحال مزید بدتر ہو جائے گی۔ پولیس کے انتظامی اور آپریشنل اختیارات میں مداخلت کرنا دراصل فورس کو کنڑول کرکے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا راستہ بنانا ہے
پاکستان تحریک انصاف تو بلند بانگ دعوے کرتی تھی کہ ہم نے پولیس کے ادارے کو ماڈل بنایا اور اس میں اصلاحات کیں اب یہ یوٹرن لینا دراصل ان ہی کی ناکامی ہے
#KPPolice #KhyberPakhtunkhwa #policeact2026
While Prime Minister Shehbaz Sharif’s discussions with the IMF chief in New York signal external goodwill, true economic recovery hinges entirely on domestic reality: eradicating surging militancy and resolving paralyzing political instability.
#ShehbazSharif#IMF#UNGA #PakistanEconomy
@OfficialDGISPR
امن و امان کے حالات نہایت تشویشناک ہوچکے ہیں، سن 2007 کے بعد شدت پسندی کچھ کم ہوئی تھی مگر اب دوبارہ نہایت سنگین ہوچکی ہے۔ اگر اس کا مداوا نہیں کریں گے تو حالات نہایت خراب ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو
#Kohat#KhyberPakhtunkhwa
Courtesy: @ARYNEWSOFFICIAL
دہشتگردی کے تناظر میں صوبہ اور وفاق ایک دوسرے پر الزام تراشی کریں گے تو کیسے چلے گا؟
امن و امان کی اصل ذمہ داری کس کی ہے؟ نجی ٹی وی سے گفتگو
#KhyberPakhtunkhwa#Kohat
Courtesy: @ARYNEWSOFFICIAL
عمران خان کی رہائی کیسے ہوگی؟
پچھلے 13 سالوں سے خیبرپختونخوا میں اقتدار کے باوجود صوبے میں بدحالی ہے جبکہ پی ٹی آئی کو یقین ہے کہ آئندہ بھی خان کے نام پر ووٹ ملیں گے اور ہم جیت جائیں گے
#KhyberPakhtunkhwa#Kohat#ImranKhan
Courtesy: @ARYNEWSOFFICIAL
وزیراعلی پنجاب کو متنازعہ بیان دینے کی بجائے ہم سے ہمدردی کرنی چاہیے، دہشتگردی کا سامنا ہم کررہے ہیں۔ دو صوبے اگر مسائل کا شکار ہیں تو یہ پورے پاکستان کا مسئلہ سمجھا جانا چاہیے
#KhyberPakhtunkhwa#Kohat#ImranKhan
Courtesy: @ARYNEWSOFFICIAL