ہمیں عاجزی اختیار کرنی چاہئیے کیوں کہ نہ طاقت ہمیشہ رہتی ہے اور نہ وقت ایک جیسا رہتا ہے۔
پرندے چیونٹیوں کو کھاتے ہیں مگر جب وہی پرندے مر جاتے ہیں تو چیونٹیاں انہیں کھا لیتی ہیں۔ قدرت سب کو موقع دیتی ہے بس صحیح وقت کا انتظار ضروری ہے۔
#قومی_زبان
ــــــ
انسان کی سب سے بڑی فتح بے شمار نعمتوں کے باوجود عاجزی کو اپنائے رکھنا ہے۔ اپنی بھوک پر اتنا کنٹرول ضرور رکھیں کہ دوسرے لوگوں کی خوشیاں کھانے کی نوبت نہ آئے۔
#قومی_زبان
زندگی بہت مختصر ہے اور ہر شخص اپنی جگہ کسی نہ کسی جنگ یا الجھن میں مصروف ہے اگر ہم کسی کے سفر کو آسان نہیں بنا سکتے تو کم از کم اپنے تجسس اور تبصروں سے ان کے راستے کے پتھر نہ بنیں، اپنی توجہ کو دوسروں کی خامیوں سے ہٹا کر اپنی ذات کی تعمیر پر لگانا ہی حقیقی دانشوری ہے۔
#قومی_زبان
سلامتی ہو اُن پہ جنہوں نے اپنے من پسند لوگوں کو بچھڑتے ہوئے دیکھا، جن کے دل پہ محبت تو اتاری گئی مگر وہ آباد نہ ہوئے، جو اپنی حالتِ زار کسی سے کہہ نہیں سکتے۔
#قومی_زبان