*جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا*
میئر کراچی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت تحریکِ انصاف کے 29 ممبران کو اغوا کیا۔
انتخابی عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔
آرمی چیف کی زیرِ صدارت کور کمانڈر کانفرنس
فورم نے سیاسی عدم استحکام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔
*آئی ایس پی آر*
تحریکِ انصاف کا سیکورٹی پلان مکمل
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اسیٹج پر بلٹ پروف کنٹیر سے جلسوں میں عوام سے خطاب کریں گے۔
جلسے دن کی روشنی میں ہوں گے جسکا آغاز دوپہر 3 بجے ہوگا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف میں قرض پروگرام میں تاخیر
آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے 17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے پر عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ بھی نہیں ہوگی۔
آئی ایس پی آر کا عمران خان کے بیان پر شدید ردِعمل
چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسر کیخلاف غیر ذمہ دارانہ اور بےبنیاد الزام لگایا جو کہ افسوسناک، قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔
متعلقہ سیاسی رہنما قانونی راستہ اختیار کریں اور الزامات لگانا بند کریں۔
ایس ایس پی عمران کشور کی سربراہی میں پنجاب پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کرائم سین کے وزٹ کے لیے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس میٹرک کے امتحانات میں تقریباً 4 لاکھ امیدوار شریک ہورہے ہیں ۔