میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا
ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُنّ
وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں
یقین کامل کےساتھ عزت سے کھیلنے اسے خبر بنا کر چسکے لینے والوں کے تمام معاملات اس کے سپرد کرتا ہوں جسے اونگھ آتی ہے نا نیند، جو سرسراہٹوں کوسُن لیتا ہے اور جسے بنی اسرائیل کے اس بندے کی ذلت بھی گوارا نہ تھی جواسی کا منکر تھااورسیدناموسی کے پاس چھپا تھا، میں عدل نہیں فصل مانگتا ہوں
اچھے ہیں وہ جو زنا کرتے ہیں
بے شرم ہیں جونکاح کرتے ہیں!
اب دیکھیے گا کتنئ آوازیں بلند ہوں گی !!!کیونکہ سب کے نکاح پر بات جو آگئی جب تک میرا ہے صرف تماشا ہے روکو مت دیکھے جاؤ
"جو گھروں میں جھانکیں اور مزے لےکرخبریں سنائیں ان کی آنکھیں پھوڑ دو" تیرے مصطفی کا حکم ہے اور وہ کیسا لمحہ تھا جب فاروق اعظم مدد کی خاطر گھر میں داخل ہوئے تو بوڑھی عورت نے مدد لینے کے بجائے کہا "دستک دیے بنا گھر میں اس لیے داخل ہوگئے کہ امیرالمومنین ہو؟اب جرم کا فیصلہ بھی تم کرو
جو حواس باختہ لڑکی کی جانب سے مبینہ ویڈیو پر شو، پروگرامز کررہے اور خبریں بنارہے ہیں ،انتظار کریں گرفت شدید ہوگی اور مزید ہوگی ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے ،عکس پہ نہ اتراؤ۔۔آئینہ ہمارا ہے۔۔
کچھ حاسدکچھ دشمن اورکچھ شکست کے مارے ہیں ۔۔ عامرلیاقت واپس آئے گا ان شا اللہ