Please watch & share this interview my boys Sulaiman & Kasim did about their father, Imran Khan, who has been held in solitary confinement for almost 2 years despite the UN ruling that his detention is arbitrary & unlawful. Proud Amma.
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مسلم ممالک ابراہیمی معاہدے پر فوری طور پر دستخط کریں؛ اگر وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات نارملائز نہیں کریں گے تو ممکن ہے کہ وہ ایران معاہدے پر بھی دستخط نہیں کریں گے۔
پاکستان کے تناظر میں، میری ذاتی رائے ہے کہ، یہ صورتحال دراصل عمران خان کے لیے کافی خطرناک ہے۔
موجودہ رجیم چاہے گی کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں متفق ہوں اور یہ فیصلہ ان کے کندھوں پر ڈالا جائے نہ کہ کمپنی کے کھاتے۔ اس کے لیے وہ چاہیں گے کہ عمران خان بھی راضی ہو جائیں اور اسکے لیے انہیں عمران خان کو راضی کرنا ہوگا اور انھیں، اُنکی اہلیہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کرنا ہوگا۔
اگر کوئی عام روایتی سیاستدان ہوتا تو یقیناً وہ ایسی شرائط مان لیتا، یعنی کہ کوئی راکٹ سائنس تو ہے نہیں، بالخصوص یہ دیکھتے ہوئے کہ ویسے بھی تو اندر کھاتے صیہونیوں کے ساتھ رجیم کے معاملات سیدھے ہی ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ عمران خان ایک عام روایتی سیاستدان نہیں ہیں۔
کیا موجودہ پاکستانی رجیم عمران خان کی توثیق کے بغیر ابراہیمی معاہدہ نہیں کر سکتی؟ یقیناً وہ ایسا کر سکتے ہیں، بلا کسی خوف و خطرہ ایسا بلکل کرسکتے ہیں؛ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اور عدالتی و سرکاری نظام پورا پہلے ہی ان کے مکمل کنٹرول میں ہیں جن میں پی ٹی آئی کی موجودہ پُولی قیادت بھی شامل ہے، عوام ویسے ہی ڈری بیٹھی "اللّٰہ بہتر کرے گا" والی روایتی حاجمولا چورن کھائی بیٹھی ہے۔ اِس سب کے باوجود بھی، میرا اندازہ یہ کہتا ہے کہ غالباََ وہ ایسا نہیں کریں گے اگر عمران خان کی رضامندی اور شمولیت بھی ایسی فیصلہ سازی میں حصہ نہ ہو۔ تو پھر آپشن کیا بچتا ہے؟!
شوکت خانم کے بیٹے کی آزمائش اور امتحان ابھی ختم نہیں ہوا، درحقیقت یہ مزید سخت ہونے والا ہے!
ایک طرف سینکڑوں کارکنان ناحق جیلوں میں، ہزاروں کارکنان اور انکی فیملیز شدید فسطائیت اور مصیبتوں کا شکار، از خود اور اہلیہ بیماری میں سخت قید تنہائی میں ڈیتھ سیل میں قید، اکثریتی نہتی عوام خوف میں مُبتلا اور اپنی زندگی کی مجبوریوں میں گرفتار، ایسے حالات میں، روایتی حکمت یعنی conventional wisdom کہتی ہے ایک روایتی سیاستدان کر بھی کیا سکتا ہے!
اللّٰہ رب العزت شوکت خانم کے بیٹے کی حفاظت فرمائے اور اُسے اسکی تمام آزمائشوں اور امتحانات میں کامیابی عطاء فرمائے، اَمِين يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن
آئی ایس پی آر کو میرا جواب اور وہ دو بنیادی وجوہات جن کی بنیاد پر پی ڈی ایم اور اس کے سرپرست مجھے گرفتار کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں:
۱۔ مجھے انتخابی مہم چلانے سے روکنے کیلئے کیونکہ انشاءاللہ جب انتخابات کا اعلان ہوگا تو میں جلسے منعقد کروں گا۔
۲- پی ڈی ایم حکومت اور اس کے سرپرستوں کیجانب سے سپریم کورٹ کی حکم عدولی اور انتخابات کےانعقادکے حوالے سے دستور سے انحراف کی صورت میں مجھے آئین کی حمایت میں ایک بھرپور عوامی تحریک کیلئے عوام کو متحرک کرنے سے باز رکھنے کیلئے۔