بلوچستان کی صورتحال پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے ،
بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#Baluchistan
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 26، اگست سےحالیہ تشددکے جوواقعات رونما ہوئے،ان کی مذمت اپنی جگہ لیکن اس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ پہنچ کر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جو گفتگو کی ہے وہ قطعی غیرمناسب ہے۔ بلوچستان کی صورتحال انتہائی سنگین اور پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکی ہے، ایسی صورتحال میں بلوچ قوم سے بندوق اورگولی کی زبان میں بات کرنا اور طاقت کے ذریعے انہیں کچلنے کی دھمکیاں دینا دانشمندی نہیں بلکہ مکمل تباہی کاراستہ ہے۔مسئلہ بلوچستان کو حل کرنا ہے توبلوچوں سے بات کرنی ہوگی،انہیں ان کاحق دیناہوگا، اسی طرح پشتونوں سےبات کرنی ہوگی، سندھیوں سےبات کرنی ہوگی،مہاجروں سے بات کرنی ہوگی،کشمیریوں سے بات کرنی ہوگی، گلگتیوں، بلتستانیوں سے بات کرنی ہوگی۔ لیکن اگربندوق اورگولی کی زبان میں بات کی جائے گی اورحقوق کامطالبہ کرنے والوں کو طاقت سے کچلنے اورختم کرنے کی روش اختیار کی جائے گی تو تباہی ملک کامقدربنے گی۔ ملک تیزی سے تباہی کی طرف جارہاہے۔ ان حالات میں ہوشمندی سے کام لیناہوگا۔
ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ، ملک کے بجٹ وہ بنارہے ہیں جنہوں نے کبھی بازار سے ٹماٹربھی نہیں خریدے، جنہیں ملک کے غریب عوام کے مسائل کاقطعی ادراک نہیں۔ جنہوں نے کبھی بسوں میں سفر نہیں کیا۔ الطاف حسین پاکستان کاوہ واحد لیڈر ہے جس نے غریب ومتوسط طبقہ سے جنم لیا، جس نے بسوں میں سفرکیا، موٹرسائیکل پراپنی تحریک چلائی۔
77برسوں سے پاکستان پر بڑی بڑی جاگیروں اورمحلات کے مالک جاگیرداروں، وڈیروں کے چند خاندان ،جرنیلوں سے ملکرملک پر حکومت کررہے ہیں، جنہیں کرپٹ ججوں اور ان کی قصیدہ خوانی کرنے والے جرنلسٹوں کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے، یہ کسی ایک سیاستداں کواقتدارمیں لاتے ہیں اورجب اس سےکٹّی ہوجاتی ہےتودوسرے کولے آتے ہیں اورجوبھی اس اقتدار کے اس کھیل کےخلاف آواز اٹھاتاہے اسے کچل دیا جاتاہے۔ جب یہ صورتحال ہوگی توملک کیسے درست سمت میں جاسکتاہے؟
ملک میں برسوں سے ڈاکوؤں کی مجرمانہ سرگرمیاں عام ہیں لیکن آج تک اس کاخاتمہ نہیں کیاجاسکا۔ جب فوج ،ملک کے دفاع کے نام پر بجٹ کا 60فیصد لے لیتی ہے توپھر ڈاکوؤں کاخاتمہ کیوں نہیں کیا جاسکا؟ اگرفوج آج تک ملک کو کچے اورپکے کے ڈاکوؤں سے چھٹکارانہیں دلاسکتی توپھر کسی دشمن ملک سے کیسے لڑے گی؟
(ٹک ٹاک پر فکری نشست سے خطاب )
اگر 1971ء میں پنجاب کے دانشور، صحافی،کالم نویس اور تجزیہ نگار پاکستان کے عوام سے حقائق نہ چھپاتے اور سچ بولتے تو پاکستان دولخت نہیں ہوتا
صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کی صورتحال بہت نازک ہے اور بانی وقائد جناب @AltafHussain_90 مسلسل پنجاب کے عوام سے پاکستان بچانے کیلئےمثبت کردار ادا کرنے کی اپیلیں کررہے ہیں۔ اگر الطاف بھائی کی مخلصانہ باتوں کو ماضی کی طرح نظرانداز کیاجاتا رہا تو پھر وقت گزر جاتا ہے لیکن پچھتاوا عمر بھر ساتھ رہتا ہے۔
بلوچستان کی سنگین صورتحال پر MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی تازہ ترین اہم فکری نشست۔
بلوچستان کی آج کی تازہ صورتحال تاریخ کے تناظر میں۔
ملاحظہ کیجئے یوٹیوب کے اس لنک پر
https://t.co/JK1o5JKLf1
#Baluchistan
جب 2006 میں تمام تر وعدوں اور اعلانات کےبرخلاف ڈیرہ بگٹی میں فوجی آپریشن کا منصوبہ بنایا گیاتو اس وقت MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے اسکی کھل کر مخالفت کی تھی اور متنبہ کیا تھا کہ اس ایکشن سے بلوچستان میں ایسی خانہ جنگی شروع ہوجائیگی جو کسی کے کنٹرول میں نہیں آئیگی اور معاملہ پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جاپہنچے گا۔فوجی آپریشن ہوا ، بلوچ رہنما نواب اکبر بگٹی پہاڑوں پر چلے گئے، انہیں پہاڑوں میں بمباری کرکےشہید کردیا گیا۔ اسکے نتیجے میں مسلح مزاحمت شروع ہوئی اور آج معاملہ پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچ چکا ہے ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں وعظ اور نصیحتیں کام نہیں آتیں۔ افسوس کہ ہم نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔
#Baluchistan
میں ،راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتا ہوں۔
میں دونوں حادثات میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میں، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ رب العزت کہوٹہ اور بلوچستان میں ہونے والے حادثات میں جاں بحق تمام افراد کے درجات بلند فرمائے، سوگوار لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے اور تمام زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یاب کرے۔ آمین ثمہ آمین
کراچی کے علاقے گولیمارمیں مذہبی انتہاپسند عناصر کی جانب سے فائرنگ ، تشدداورجلاؤگھیراؤ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
چہلم سے ایک روز قبل پیش آنے والاواقعہ کراچی میں فرقہ وارانہ فساد کی اس سازش کاحصہ ہے ۔ الطاف حسین
“ ہے نام مقدس مہاجر “
ایم کیو ایم کے کارکن نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ میں کارکنوں کے پرجوش نعرے۔
#JusticeForNaeemAkhtar
پی ٹی آئی نے ترنول کے مقام پر جلسہ کےلئے یہ اعلان کیا تھا کہ چاہےحکومت کتنی ہی رکاوٹ کیوں نہ کھڑی کرے، این او سی منسوخ ہونےکے باوجود جلسہ کیاجائے گا۔ ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد آرہے تھے لیکن پھراچانک جلسہ منسوخ کیوں کردیا گیا؟ رات گئے اچانک اعظم سواتی کس کے کہنے پراڈیالہ جیل گئے؟وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورجو جلسے کے حوالے سے بڑی بڑھکیں مارہے تھے انہوں نے بھی جلسہ منسوخ کرنے کااعلان کیوں کیا؟
اس سلسلے میں عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جلسہ منسوخ کرنے کے بارے میں جو سوالات اٹھائے ہیں وہ انتہائی اہم ہیں ، وہ خود کہہ رہی ہیں کہ اعظم سواتی کو اسٹیبلشمنٹ نے جیل بھیجااوریہ لوگ نہیں چاہتے کہ عمرا ن خان رہا ہوں۔
تحریک انصاف کی لیڈرشپ کہتی ہےکہ انہوں نےجلسہ عمران خان کے کہنے پر منسوخ کیا ہے۔ اگرایسا ہے تو مختلف شہروں سے جو کارکنان جوطرح طرح کی تکالیف اوررکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد پہنچے تھے عمران خان نے ان کے بارے میں کیوں نہیں سوچا؟ اگرحکومت پی ٹی آئی کاجلسہ روکنے کےلئے اسلام آباد کوسیل کرسکتی ہے تو اس نے مذہبی انتہاپسندوں کو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیوں نہیں کیں؟
پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں عین وقت پر جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے نے ایک بارپھر اس بات کوتقویت پہنچائی ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کمپرومائز ہوچکی ہے، وہ فوج کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور صاف لگتاہےکہ وہ بھی نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں۔
میرا @PTIofficial کے کارکنوں کویہی پیغام ہے کہ وہ کمپرومائزڈ لیڈرشپ کوچھوڑ کر اپنے اندرسے قیادت نکالیں اورعمران خان کی رہائی اورملک میں حقیقی آزاد ی کےلئے متحد ہوکر خود جدوجہد کریں اور یاد رکھیں کہ انقلاب بغیرقربانیوں کے نہیں آتا۔
22 اگست کادن PTI والوں کے لئے بھی اس بات کی پہچان کادن ہے کہ کون سچائی کے ساتھ عمران خان کے ساتھ ہے اورکون منافق ہے اوربک چکاہے۔
الطاف حسین پنجابیوں کامخالف نہیں، وہ چاہتاہے کہ پاکستان بچ جائے، ملک میں صحیح اورسچی جمہوریت ہو، تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہو اور زمینیں غریب ہاریوں اورکسانوں میں تقسیم کی جائیں
سانحہ کارساز کراچی کے متاثرہ خاندان کو آئین وقانون کے مطابق انصاف فراہم کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
23،اگست2024ء
میں،گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کارساز میں تیزرفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار باپ اوربیٹی عمران عارف اور آمنہ عارف کے جاں بحق ہونے پر مجھے دلی افسوس کااظہارکرتا ہوں اورمقتولین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کرتاہوں۔
میں ،مقتولین کے غمزدہ لواحقین کویقین دلاتا ہوں کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان ان کےساتھ ہیں اوران کےغم میں برابر کے شریک ہیں ۔
میں دعا گوہوں کہ اللہ تعالیٰ ، جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور آمنہ عارف کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرےاور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین ثمہ آمین)
میں،ارباب اختیار اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتاہوںکہ سانحہ کارساز کے متاثرہ خاندان کو آئین وقانون کے مطابق انصاف فراہم کیاجائےاورسانحہ کارساز میں عمران عارف اوران کی صاحبزادی آمنہ عارف کوگاڑی کے نیچے کچل کرہلاک کرنے والے کسی بھی فرد کے ساتھ ہرگز رعایت نہ برتی جائے ۔
Neeraj Chopra trying his best to break the record of his friend Arshad Nadeem. He threw 89.49 meters today in Switzerland. 92.97 is still too much for him but best of luck for Chopra.
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےبدھ کوہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اس خدشہ کااظہارکیاہےکہ انہیں جیل کے اندر سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ عمران خان کوقتل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔ان پر اس سے پہلے بھی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کےیہ خدشات انتہائی تشویشناک ہیں۔میں مطالبہ کرتاہوں کہ ان خدشات کا فوری نوٹس لیاجائے اورعمران خان کی جان کاتحفظ کیاجائے
میں،ایران کےصوبے یزد میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں خواتین سمیت 28 افراد کے جاں بحق ہونےاورمتعددافراد کےزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہار کرتا ہوں۔
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان، سوگوار لواحقین کے ساتھ ہیں اور ان غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق زائرین کے درجات بلند فرمائے،سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو جلد ومکمل صحت یاب کرے، آمین ثمہ آمین
جنرل عاصم منیر صاحب!
اب جبکہ ثابت ہوگیا ہے کہ سید علی رضاعابدی کا قتل سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے کرایا ہے تو صرف جنرل فیض حمید کو ہی کیوں گرفتار کیا گیا ہے، اس کے سہولت کار کیوں آزاد پھررہے ہیں؟ سیدعلی رضاعابدی کے قتل میں سہولت کاری کرنے والے مصطفےٰ کمال، انیس قائم خانی، فاروق ستار، خالد مقبول اورعامرخان کواب تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا ہے؟
#RealKillersExposed
سید علی رضا عابدی کے قتل میں جنرل فیض حمید کے ساتھ ساتھ قتل میں سہولت کاری کرنے والے مصطفےٰ کمال، انیس قائم خانی، فاروق ستار، خالد مقبول اورعامرخان کو بھی گرفتار کیاجائے ۔
یہ کیسا انصاف ہے کہ جنرل فیض حمید توگرفتارہیں مگران کے سہولت کار آزادہیں ؟ الطاف حسین
#RealKillersExposed
” ایم کیو ایم کے ایم این اے علی رضا عابدی کے قتل کا کُھرا جس ریٹائرڈ آدمی تک جاتا ہے وہ جنرل فیض حمید کا خاص آدمی ہے“
سینئر صحافی اور پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم کا دھماکہ خیز انکشاف۔
محترم @AbsarAlamHaider صاحب ! یہ تہلکہ خیز حقیقت بیان کرنے کا شکریہ ۔
یہ حقیقت MQM کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے علی رضا عابدی کے قتل کے فوری بعد 29 دسمبر 2018 کو ہی اپنے بیان میں آشکار کردی تھی۔
انشااللہ آنے والے دنوں میں کوئی یہ بھی بیان کرے گا کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی میں MQM کے بزرگ رہنما اور فلاسفر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف کو کس ادارے کے باس کے آرڈر پر کس افسر نےقتل کیا۔ اسی طرح کے اور جو قتل کرائے گئے ان کے کُھرے کس سے جا کر ملتے ہیں، وہ بھی انشااللہ جلد ہی سامنے آئے گا۔
یوم آزادی کےموقع پرہمیں ایک اورمہاجر نوجوان نعیم اختر کےماورائے عدالت قتل کاتحفہ دیا گیا۔جشن آزادی کےشور میں اسے دفنایا
اور کتنوں کا لہو چاہئے اے ارضِ وطن
جو ترے عارضِ بے رنگ کو گلنار کریں
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا
کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گلزارکریں
#JusticeForNaeemAkhtar
جنرل عاصم منیر صاحب!
پاکستان بہت نازک دوراہے سے گزر رہا ہے، خدارا پاکستان کی اصل نمائندہ جماعتوں کا اجلاس بلائیے، بات چیت کیجئے اور پاکستان کو بچائیے ۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور تمام کور کمانڈرز کو پیغام
@DGISPR14
کیامسلم لیگ نواز گروپ صرف پنجاب کی پارٹی ہے؟
اور
کیایہ تعصب اور عصبیت صوبہ سندھ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے عوام کے دلوں میں اہل پنجاب کیلئے نفرت کاسبب نہیں بنے گی؟
@pmln_org کے سنجیدہ رہنماؤں کو اس متعصبانہ فیصلے کی شدید مخالفت کرنی چاہئے
@OfficialMqm@AltafHussain_90
سابق فوجی حیدرمہدی کی جانب سے MQM کےبانی و قائد جناب الطاف حسین پر لگائےگئے الزامات سراسر جھوٹ، من گھڑت اور بےبنیاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کل بروزہفتہ وڈیوبریفنگ میں حیدرمہدی کےالزامات کا مدلل جواب دے گی اور حیدرمہدی کی کرپشن اور لوٹ مار کےحوالے سے ہوش ربا انکشافات کرے گی