کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔کینیا کےصدر ولیم روٹو نے آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔
#BreakingNews#Kenya#helicopter#Israel#Kenya
راولپنڈی میں خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں خاتون نے 6 بچوں کوجنم دیا۔
نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اورماں مکمل طورپرتندرست ہیں
#Pakistan
ایران اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
اسرائیل خطے میں ہمارا سب سے مضبوط پارٹنر ہے، اور اگر اس پر حملہ ہوا اور اس کے دفاع کو کمزور کیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن:
#IranIsraelConflict#Iran#Israel
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا عوام خود کو کینسر سے بچانے کیلئے پلاسٹک بیگ استعمال نہ کریں، عوام سے اپیل ہے کہ پلاسٹک بیگز کی جگہ کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں، دکاندار سمیت تمام لوگ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنیکی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کی منظوری دیدی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 5 جون سے صوبے بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسرائیل کو تشویش ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت ممکنہ طور پر آنے والے مہینے کے آخر میں وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت اعلیٰ سکیورٹی اور سیاسی حکام کے خلاف جلد ہی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔
بریکنگ نیوز
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس سے 10 گنا شدت کے ساتھ اسرائیل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
#Iranians
چین نے ایران کی حمایت کر دی
ایران اور چین کے وزرائےخارجہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے چینی وزیرخارجہ کو آگاہ کیا کہ اسرائیل کی کسی بھی جارحیت اور حملے کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائے گا۔
#IranAttackIsrael#IranIsrael