Official account of the Office of Governor Khyber Pakhtunkhwa.
Updates on official engagements, public initiatives, statements and activities of Governor
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دیر کالونی سکول حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ زخمی بچوں کے لیے 3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپنے بچوں کو کھونے والے خاندانوں کے صدمے اور درد کا ازالہ ممکن نہیں، ان کا دکھ ہم سب کا دکھ ہے۔ تاہم، بچوں کی زندگیوں اور تحفظ سے کھیلنے والوں کے لیے زیرو ٹالرنس ہوگی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دیر کالونی سکول کی چھت گرنے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 33 بچوں اور خاتون ٹیچر کی اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے شہید بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں اور خاتون ٹیچر کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
گورنر نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
چیئرمین ہلال احمر فرزندوزیر اور ارباب زرک بھی بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کے ساتھ تھے۔
#governorkp #khyberpakhtunkhwa #pakistan
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گورنر خیبر پختونخوا سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم نے پشاور میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس
اجلاس میں مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل انصار اللہ خلجی اور دیگر متعلقہ افسران کی شرکت
سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو محکمے کے انتظامی ڈھانچے، افرادی قوت، مجموعی کارکردگی اور مختلف شعبوں کے امور پر تفصیلی بریفنگ
بریفنگ میں پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن، پریس رجسٹرار، ایف ایم ریڈیو اور ڈیجیٹل ڈائریکٹوریٹ کے امور اور کارکردگی سے گورنر کو آگاہ کیا گیا
محکمہ اطلاعات صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے، گورنر فیصل کریم کنڈی
حکومتی اقدامات، پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانا محکمہ اطلاعات کی اہم ذمہ داری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
مشاورتی کونسل کے عوامی مفاد کے اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کو مؤثر ابلاغ کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے، گورنر خیبرپختونخوا
صوبے کے خلاف پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے اور مثبت بیانیے کو فروغ دینے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کیا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
ثمر بلور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ کر زخمی بچوں کی تیمارداری کر رہی ہیں ۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر اظہارِ افسوس
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مشیرِ تعلیم کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کے لیے جامع سروے کرانے کی بھی ہدایت کی، تاکہ ممکنہ خطرات کی نشاندہی کرکے بروقت اور فوری اصلاحی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ بچوں کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ بچوں کی زندگیاں اور ان کی سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
The tragic loss of innocent children in the school roof collapse in Peshawar’s Dir Colony is deeply heartbreaking. I have instructed the Education Advisor to submit a detailed report on the incident and directed the relevant authorities to ensure that the injured children receive the best possible medical care. I have also directed a province-wide structural safety audit of all educational institutions to identify potential risks and ensure that immediate corrective measures are taken wherever necessary.
We cannot allow the safety of our children to be compromised. My heartfelt condolences are with the bereaved families, and I pray for the swift recovery of the injured children.
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
گورنر فیصل کریم کنڈی کا حادثے میں شہید ہونے والے بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر فیصل کریم کنڈی کی زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا
گورنر فیصل کریم کنڈی کی متعلقہ حکام کو زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
گورنر فیصل کریم کنڈی کی متعلقہ حکام سے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب
گورنر فیصل کریم کنڈی کی حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت
اللہ تعالیٰ شہید بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
علاقائی ترقیاتی کونسل کے اراکین کا انتخاب
نئے انتظامی نظام کے تحت خیبر پختونخوا کے بارہ میں سے چار اضلاع میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے ارکان کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا
14 اکتوبر کو شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں اور ٹل (کرم) میں یہ پروسیس شروع ہوا جب کہ آنے والے دو دنوں میں باقی اضلاع میں بھی یہ عمل دہرایا جائے گا
نئے انتظامی نظام کے تحت خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع ، جن میں باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر، جنوبی وزیرستان لوئر، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت اور بنوں شامل ہیں، میں مقامی افراد کونسل کا انتخاب کریں گے۔
کونسل کے ارکان کا انتخاب مقامی آبادی کی خواہشات، قبائلی روایات اور باہمی مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرگہ نظام کے تحت کیا جا رہا ہے
جرگے کے تحت کونسل ممبران کے انتخاب کا مقصد یہ ہے کہ مقامی عمائدین کو نمائندگی دی جا سکے* اور علاقے کے مسائل، ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شمالی وزیرستان، خیبر، بنوں اور ٹل میں ملک و مشران، علماء کرام، عمائدین اور تاجروں کے ساتھ جرگے منعقد کیے گئے، جن میں امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی، عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس عمل میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ معاونت فراہم کر رہے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں جرگوں کے انعقاد اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک و مشران نے نئے انتظامی نظام پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، عوامی مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس اقدام کے ذریعے مقامی روایات اور اجتماعی مشاورت کو انتظامی و ترقیاتی عمل سے منسلک کرتے ہوئے مقامی آبادی کی نمائندگی کو مؤثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انتخابی عمل مکمل ہونے پر ہر ضلع سے دو قبائلی عمائدین یا ملک منتخب کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں 12 اضلاع کی نمائندگی پر علاقائی ترقیاتی کونسل تشکیل پائے گی۔
اس کونسل کا مقصد مقامی آبادی کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی، عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور انتظامی اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے
جرگوں اور مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متعلقہ اضلاع سے کونسل کے ارکان کا انتخاب مکمل نہیں ہو جاتا*
KP Fact Check ✅
Fake News Alert ‼️
14 October 2026
Indian news channels and social media accounts are circulating misleading reports alleging widespread violence and a brutal police crackdown on PTI protesters in Bara, Peshawar, and other parts of Khyber Pakhtunkhwa, portraying the province as engulfed in chaos following the imposition of Governor’s Rule.
In reality, some miscreants attempted to create unrest in Khyber District; however, timely police action brought the situation under control. Claims portraying the entire province as engulfed in violence and civil unrest are misleading. The situation in KP remains peaceful, and daily life continues as usual.
#KPFactCheck #KPK
🚨صرف 48 گھنٹوں کے اندر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کے لیے تاریخی ریلیف پیکج کا اعلان🚨
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کے شہداء، زخمی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے معاوضوں اور مراعات میں نمایاں اضافے کی منظوری دی ہے۔ یہ فیصلہ پولیس فورس کی توقعات کے مطابق اور ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔
تنخواہوں میں اضافہ
پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تنخواہوں میں مزید اضافہ کیا جائے، تاکہ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہوں۔
شہداء پیکج: پہلے سے اب تک
- کانسٹیبل تا انسپکٹر: تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے
- ڈی ایس پی / اے ایس پی: تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے
- گریڈ 18 اور 19: تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے
- گریڈ 20 اور اس سے اوپر: تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 3 کروڑ 50 لاکھ روپے
شہداء کے ورثاء کے لیے رہائشی معاونت: پلاٹ کی جگہ براہِ راست مالی معاونت
- کانسٹیبل تا انسپکٹر: 5 مرلہ پلاٹ کی جگہ 1 کروڑ 80 لاکھ روپے
- ڈی ایس پی / اے ایس پی: 7 مرلہ پلاٹ کی جگہ 2 کروڑ 50 لاکھ روپے
- گریڈ 18 اور 19: 10 مرلہ پلاٹ کی جگہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے
- گریڈ 20 اور اس سے اوپر: 1 کنال پلاٹ کی جگہ 7 کروڑ روپے
اب شہداء کے ورثاء کو پلاٹ الاٹ ہونے کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ وہ فوری طور پر اپنی مرضی سے گھر تعمیر یا خرید سکیں گے۔
زخمی اہلکاروں کا پیکج: پہلے سے اب تک
- مستقل معذوری کی صورت میں: 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے
- دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے پر: 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے
قریبی اہلِ خانہ کی وفات پر خصوصی مالی معاونت
- شریکِ حیات یا بچوں کی وفات پر: 50 لاکھ روپے
- والد، والدہ، بھائی یا بہن کی وفات پر: 30 لاکھ روپے
شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے خصوصی معاونت
شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے بطور خصوصی تحفہ دیے جائیں گے۔
دیگر اہم اقدامات
- شہداء کے بچوں کے لیے تعلیمی معاونت
- سی ایس آر کے تحت کارپوریٹ اداروں اور بینکوں کے ساتھ تعاون کے لیے مربوط نظام
- پولیس میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں، تاکہ اہلکاروں پر کام کا غیر ضروری دباؤ کم ہو اور عوام کے تحفظ کے لیے مطلوبہ افرادی قوت دستیاب ہو۔
شہداء کے خاندان ہمارا فخر ہیں، اور ان کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی اور 54 شہداء کے اہل خانہ میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔
تقریب میں آئی جی خیبرپختونخوا @KP_Police1 ذوالفقار حمید، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، پولیس افسران، ایڈوائزری کونسل کے اراکین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی
اس موقع پر گورنر نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے، شہداء اور زخمی اہلکاروں کے معاوضوں میں بہتری، شہداء کے بچوں کی مفت تعلیم اور خاندانوں کے لیے مزید مالی معاونت کا اعلان کیا۔ انہوں نے پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت گورنر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس
اجلاس میں گورنر انسپکشن ٹیم کے چیئرمین مختیار احمد، جنرل ممبر ارشد خان آفریدی اور سیکرٹری شکیل ارشد خٹک کی شرکت
چیئرمین گورنر انسپکشن ٹیم مختیار احمد کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ
گورنر انسپکشن ٹیم کی جانب سے گزشتہ انکوائریز اور سرکاری اداروں کے معائنوں سے متعلق گورنر کو آگاہ کیا گیا
گورنر انسپکشن ٹیم کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں
گورنر انسپکشن ٹیم میں خالی آسامیوں پر جلد از جلد بھرتیاں یقینی بنائی جائیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
گورنر انسپکشن ٹیم کی تجاویز جلد ارسال کی جائیں اور متعلقہ امور پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنائی جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
سرکاری اداروں میں شفافیت اور جوابدہی یقینی بنانے کے لیے گورنر انسپکشن ٹیم اپنا مؤثر کردار ادا کرے، گورنر فیصل کریم کنڈی
سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انسپکشن اور انکوائری کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کے پارلیمانی اجلاس سے متعلق خبروں کی تردید کردی
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپ نے خیبرپختونخوا کے گورنر پر غصہ کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صحافی کا سوال
ابھی خیبرپختونخوا کے گورنر پر بھاری ذمہ داریاں ہیں، میں اپنے ہی گورنر پر کیوں غصہ کروں گا؟ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا صحافی کو جواب
یہ خبر ایک فیک نیوز ہے، میں اس خبر کی تردید کرتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق خبر پر ردعمل
@fkkundi@BBhuttoZardari
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال، ڈپٹی ایم ڈی ثاقب ارباب اور ڈپٹی چیف ایڈمن ضیاء الاسلام کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات
قائم مقام ایم ڈی سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی گورنر فیصل کریم کنڈی کو صوبے میں جاری گیس اور انرجی سیکیورٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ
قائم مقام ایم ڈی فیصل اقبال کی گورنر کو خیبرپختونخوا میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر آگاہی
سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کے صنعتی کارخانوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں، گورنر فیصل کریم کنڈی
صوبے میں گیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ ہو، گورنر فیصل کریم کنڈی
ملک بھر میں سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس کی مجموعی پیداوار 800 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، جس میں سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی خیبرپختونخوا پیدا کرتا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کے عوام کو صوبے کے گیس اور قدرتی وسائل سے حاصل ہونے والے ثمرات ملنے چاہئیں، گورنر فیصل کریم کنڈی
فیکٹ چیک ✅
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سے منسلک اکاؤنٹس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پشاور سے بی آر ٹی کی بسیں پنجاب منتقل کی جا رہی ہیں۔ یہ دعویٰ گمراہ کن اور پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔
اصل حقیقت
شیئر کی جانے والی ویڈیو 29 اگست 2026 کی ہے، جب پشاور بی آر ٹی کے لیے نئی بسیں شامل کی گئیں۔
عوام سے گزارش ہے پراپیگنڈے سے ہوشیار رہیں۔
#KPFactCheck
فیکٹ چیک
13 اکتوبر 2026
پی ٹی آئی کے بعض اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک اکاؤنٹس کی جانب سے یہ جعلی خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ *پولیس اور مظاہرین کے درمیان باڑہ ، خیبر میں شدید تصادم ہوا ہے*، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض کو مظاہرین نے اغوا کر لیا ہے۔
یہ خبر سراسر بے بنیاد اور جعلی ہے۔
چند افغان اور مقامی شرپسند عناصر نے پی ٹی آئی کے بعض سیاست دانوں کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کر لیا۔
اس وقت حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں اور سڑکوں پر کسی قسم کے مظاہرین موجود نہیں ہیں۔
پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے یا انہیں اغوا کیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسی جعلی خبروں پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے سے گریز کریں۔
#KPFactCheck #KPK
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور پولیس کی تنخواہوں، شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں مشیر داخلہ کفایت اللہ خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم امجد علی خان اور دیگر اعلی پولیس حکام نے شرکت کی. انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے اجلاس کو پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق بریفنگ دی. گورنر نے تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق تجاویز پر مشتمل سمری جلد از جلد تیار کرکے بجھوانے کی ہدایت کی.
آئی جی پولیس نے شہداء کے ورثاء کے لئے ویلفئیر پیکیج سے متعلق بھی تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں زخمی و شہداء پیکج 2025 میں بھی اضافہ کی تجویز پیش کی گئی. اجلاس میں شہداء کے ورثاء کو پلاٹ کی بجائے نقد مالی معاونت کی تجویز بھی پیش کی گئی. اجلاس میں پولیس شہداء کے بیٹیوں کی شادی کیلئے بھی مالی معاونت کی تجویز پیش کی گئی. شہداء کے بچوں کی تعلیمی اخراجات کیلئے انڈومنٹ فنڈ کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی گئی. گورنر نے آئی جی پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے سمری جلد از جلد تیار کر کے بجھوانے کی ہدایت کی.
کیا آپ ایسی جمہوریت چاہتے ہیں جس میں آپ کے شہریوں کا تحفظ ہی نہ ہو؟ آپ کو ایسی جمہوریت چاہیے جس کی پالیسیاں قندھار، کابل یا جلال آباد سے آتی تھیں؟ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی ہے اور وہ دہشت گردوں کے سہولت کار رہے ہیں۔ یہ کیسی جمہوریت تھی؟
یہاں میرے لوگوں کا خون بہہ رہا تھا، ہم اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے تھے اور وہ کہتے تھے کہ افغانستان کے ساتھ بات کریں۔
-فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا