سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب کی زیر نگرانی خانیوال میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔
سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے فیلڈ میں خدمات انجام دینے والی کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ان کی ذمہ داریوں اور عوامی صحت کے فروغ میں کردار سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ تربیت میں فیلڈ آپریشنز، کمیونٹی انگیجمنٹ اور مانیٹرنگ کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خالد شریف، ڈی ایس ٹیکنیکل عالمگیر راؤ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی یو ڈاکٹر فرخ امین بھی موجود تھے۔
سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کا DHQ ہسپتال خانیوال کا دورہ
محکمہ صحت و آبادی پنجاب کی سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے DHQ ہسپتال خانیوال کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، تشخیصی سہولیات، میڈیسن سٹور سمیت مختلف شعبہ جات میں ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر آفس شالیمار ٹاؤن میں انسدادِ ڈینگی اجلاس کی صدارت کی۔ ڈینگی کی صورتحال، فیلڈ سرویلنس اور لاروا کی بروقت نشاندہی و تلفی کا جائزہ لیا۔
ڈینگی کے خلاف کارروائیوں میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ متعلقہ ادارے مؤثر نگرانی اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔
Interventional cardiology has transformed the treatment of heart diseases by making life-saving procedures possible without major surgery. On this day, we acknowledge the importance of timely access to these specialized services.
Punjab is witnessing major expansion in cardiac care under the leadership of CM Punjab @MaryamNSharif , including new cath labs and improved cardiology facilities.
لاہور میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور الائیڈ محکموں کو ہدایت کی کہ حساس علاقوں، سرکاری اداروں اور دفاتر میں ڈینگی سرویلنس مزید مؤثر بنائی جائے۔
لاروا یا کیس چھپانے کے بجائے ہر کیس بروقت رپورٹ کیا جائے اور لاروا ملنے پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ کلینک آن ویلز کو بھی ڈینگی اسکریننگ میں شامل کیا جائے۔
الحمدللہ لاہور میں صورتحال قابو میں ہے، تاہم ڈینگی اور ملیریا کے خلاف نگرانی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ماں کا دودھ بچے کی صحت، نشوونما اور مضبوط مستقبل کی بنیاد ہے۔ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں P&D Board اور UNICEF کے تعاون سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی، جہاں ماں اور بچے کی صحت اور بریسٹ فیڈنگ کے فروغ کے لیے مؤثر پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ حکومت پنجاب ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس لاہور میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل، ڈی ڈی اوز ہیلتھ اور الائیڈ محکموں کے افسران کی شرکت۔
اجلاس میں لاہور میں انسدادِ ڈینگی اقدامات، سرویلنس اور حساس علاقوں میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی سرکاری اداروں اور دفاتر سمیت تمام حساس علاقوں میں ڈینگی سروے مؤثر بنانے کی ہدایت۔
صوبائی وزیرِ صحت و آبادی @Kh_ImranNazir کا تحصیل ہیڈکوارٹر محمد شہباز شریف ہسپتال، بیدیاں روڈ کا دورہ۔
مریضوں کو طبی سہولیات، ادویات، صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔
💊 مرکزی ادویات فروخت لائسنسنگ — اب ڈیجیٹل سہولت کے ساتھ
پنجاب میں ادویات کی فروخت کے لائسنسنگ نظام کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کی جانب اہم قدم۔
Centralized Drug Sale Licensing Public Portal (CDSL-PP) کے ذریعے اب شہری اور متعلقہ افراد آن لائن:
🔹 نئے Drug Sale License کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
🔹 موجودہ لائسنس کی Renewal کروا سکتے ہیں
🔹 Qualified Person (QP) میں تبدیلی، واپسی یا ریلیز کی درخواست دے سکتے ہیں
🔹 Tracking ID کے ذریعے اپنی درخواست کی Real-Time Tracking کر سکتے ہیں
یہ اقدام Digital Automation کے ذریعے لائسنسنگ کے عمل کو مزید سہل، شفاف اور تیز بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
🫀 ایک اور تاریخی سنگِ میل — بہاولنگر میں جدید کارڈیک سہولت
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے وژن کے تحت پنجاب میں معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ Cardiac Catheterization Laboratory (Cath Lab) کے فعال ہونے کے بعد پہلی کامیاب انجیوگرافی انجام دے دی گئی۔
یہ کامیابی بہاولنگر کے عوام کے لیے جدید کارڈیک کیئر کی سہولت اپنے ضلع میں میسر آنے کی جانب اہم قدم ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا تحصیل ہیڈکوارٹر محمد شہباز شریف ہسپتال، بیدیاں روڈ کا دورہ۔
مریضوں کو طبی سہولیات، ادویات، صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔
الحمدللہ! لاہور کے اگست 2026 کے تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی آیا، جبکہ مسلسل 4 ماہ سے تمام سیمپلز منفی ہیں۔ 2026 میں 48 میں سے 46 سیمپلز کا منفی ہونا پولیو کے خاتمے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
میں سیکریٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب، CEO DHA ڈاکٹر آصف اور لاہور کی پوری پولیو ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتا ہوں۔ بالخصوص فرنٹ لائن پولیو ورکرز، AICs، UCMOs، فوکل پرسنز، DEOs، ویکسینیٹرز، ASVs، DSVs، LHWs، LHSs، WHO اور تمام فیلڈ اسٹاف کی محنت قابلِ تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ @MaryamNSharif کے صحت کے وژن کے مطابق انشاء اللہ پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔
پنجاب کے ہر گھر تک صحت کی سہولیات پہنچانے کا ایک اور اہم قدم! 🩺
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز پروگرام کے ذریعے خواتین کو بااختیار بناتے ہوئے انہیں اپنی کمیونٹی کی صحت کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔
ماہانہ 50,000 روپے اعزازیہ کے ساتھ 43 سال تک عمر کی خواتین کے لیے بہترین موقع — اپنے قریبی علاقے/یونین کونسل میں خدمتِ خلق کا حصہ بنیں۔
📅 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 20 ستمبر 2026
📞 مزید معلومات: 1033
Healthcare that reaches people is what real public service looks like. Under CM @MaryamNSharif Punjab is bringing essential medical care closer to communities through stronger facilities and doorstep services.
صحت مند پنجاب، ستھرا پنجاب!
صوبائی وزیر صحت و آبادی @Kh_ImranNazir کی زیرِ صدارت اجلاس میں محکمہ صحت و آبادی اور ستھرا پنجاب کے باہمی تعاون سے صفائی، ڈینگی کنٹرول، صفائی عملے کی ہیلتھ اسکریننگ اور میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے صحت مند اور ستھرا پنجاب کے وژن کی تکمیل کے لیے اداروں کے مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔
صحت مند پنجاب کے ساتھ صاف پنجاب کا خواب بھی اسی وقت حقیقت بنے گا جب صحت اور صفائی کے نظام کو مربوط انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
ستھرا پنجاب کے ساتھ مل کر صفائی کے عملے کی ہیلتھ اسکریننگ، ڈینگی و وبائی امراض کی روک تھام، میڈیکل ویسٹ مینجمنٹ اور عوامی آگاہی کے لیے مشترکہ اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب @MaryamNSharif کے صحت مند اور صاف پنجاب کے وژن کی تکمیل کے لیے تمام اداروں کو مل کر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
فیز 1، 2 اور 3 کے کلینکس کے لیے نوجوان ڈاکٹرز کو عوامی خدمت کا موقع
نوجوان ڈاکٹرز کے لیے Health & Population Department, Punjab کے تحت Maryam Nawaz Health Clinics (MNHC) میں عوامی خدمت کا شاندار موقع۔
فیز 1، 2 اور 3 کے کلینکس میں دستیاب آسامیوں کے لیے 7 ستمبر 2026 تک درخواستیں جمع کروائیں۔
مزید معلومات کے لیے 1033 پر رابطہ کریں۔