جو کسی کی موجودگی میں ہو وہ قدر ہوتی اور
جو کسی کے جانے کے بعد ہو وہ قدر نہیں پچھتاوا ہوا کرتا ہے ، میری قدر تمہیں کبھی نہیں رہی ، دعا کروں گی تمہیں میرے جانے کا پچھتاوا بھی کبھی نہ ستائے۔
#HaayaSays
میں نہیں جانتی ایسا کیا ہے تم میں کہ میری ہر تکلیف کی وجہ تم ہونے کے بعد بھی مجھے جب کوئی بات کسی سے شیئر کرنی ہو تو سب سے پہلے آنے والا خیال تمہارا ہی ہوتا ہے !!
#HaayaSays#اردو#ادب_کا_سفر
خواہشوں کی لمبی چوڑی فہرست تو نہیں میری
فقط دو چار حسرتیں ہیں!!
ان میں سے ایک، کہ
کبھی تو بھی مجھے مسکرا کے دیکھے
اور پھر میں قدرت کے تمام پرکشش مناظر کو سر سبز جھیل پہ اتری شام کی طرح تیری آنکھوں مسکان کے سامنے پھیکا پڑتا دیکھوں!!
#Haayasays#اردو#ادب_کا_سفر
اچھا ہے کہ اللٰہ نے رزق کی تقسیم اپنے پاس رکھی ہے اس دنیا میں تو اگر کسی کے پاس ذرا بھی اختیار آ جائے لوگ #پل میں خدا بن جاتے ہیں!!
#HaayaSays#اردو#ادب_کا_سفر
خاص کی چاہ کوئی خاص ہی کر سکتا ہے۔ہرانسان ہرایک کے لیے نہیں ہوتا.. یہ دلوں کے معاملے ہوا کرتے ہیں پلک جھپکتے کوئی نظر سے گر جائے پھر دل خالی مکان بن جائے پر اس شخص کو پہلے جیسا مقام دینے کیلئے راضی نہیں ہوتا !!
#HaayaSays#اردو#ادب_کا_سفر
مجھے پسند ہے کالا رنگ،پرانی حویلیاں،
شور مچاتا سمندر،منہ زورلہریں،سردیوں کی بارش،
دسمبر کا مہینہ،ان کہی باتیں،ادھوری کہانیاں،
کافی کا کپ،خاموشی،زرد پتے،گیلی مٹی کی خوشبو،
سمندر پر تیرتے پرانے جہاز،بوسیدہ ڈائریاں،
جگجیت کی غزلیں اور ان سب سے بڑھ کےتم!
#HaayaSays#اردو#ادب_کا_سفر
صرف اعمال کا ہی حساب نہیں ہوگا،کہی گئی ہر بات کا جواب بھی دینا ہوگا!! کوئی بتائے ان منہ پھٹ لوگوں کو جو کردارکشی کرتے نہیں تھکتے۰۰توبہ کے دروازے کب کس پر بند کردیئے جائیں کوئی واقف نہیں!! سنبھل جائیں کہ ابھی وقت ہاتھ میں ہے ورنہ مکافات عمل گھات میں ہے !!
#HaayaSays#اردو