۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔*︗︗︗︗︗︗*
*✍️ اخلاص وہ خزانہ ہے جو دکھائی نہیں دیتا، مگر اللہ کےہاں سب سے زیادہ قیمتی ہوتا ہے*
*عمل چھوٹا ہو یا بڑا،اگر اخلاص ہو تو وہ قبولیت پا لیتا ہے، اور اگر اخلاص نہ ہو تو بڑے سے بڑا عمل بھی بے وزن ہو جاتا ہے!
اگر چاہتے ہو کہ قبر روشن ہو تو نماز کی پابندی کرو، کیونکہ سجدے قبر کی تاریکی کو نور میں بدل دیتے ہیں۔ 🕌
> *الله أكبر،الله أكبر، لا إله إلا الله، والله أكبر،الله أكبر، ولله الحمد*
💖💖💖💖
*ماہ ذی الحجہ کی آمد مبارک* *عالم عربی اسلامی اوران سے جغرافیائی ہم آہنگی والے تمام ممالک کے مسلمانوں کوماہ ذی الحجہ کاچانداور حج بیت اللہ کے لئے تشریف لے* جانےوالےتمام حجاج کرام کوایام حج کی آمد* مبارک ہو
* کل عام وانتم بخیر*
*دنیا میں اس سےبڑھ کر کوئی ایوارڈ نہیں ہوسکتا کہ لوگ آپکی تربیت کی وجہ سےآپ کےوالدین کو عزت اور آپ کو دعائیں دے*
*رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا۔۔۔!!🌹♥️🌹*
" پس جو شخص کسی ایسی نیک عورت کو پالے جو صورت و اخلاق دونوں میں اچھی ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اسکی لغزشوں و خطاؤں سے چشم پوشی کرے "
ابن الجوزی رحمہ الله
صيد الخاطر (64)
*ہر نیا دن ہمیں یہ سمجھانے آتا ہے کہ زندگی صرف سانس لینے کا نام نہیں، بلکہ کسی دوسرے کے ٹوٹتے ہوئے سانسوں کو اپنی ہمدردی سے سہارا دینے کا نام ہے۔ آج اپنی* *خوشیوں میں ان لوگوں کو بھی شامل کریں جن کے پاس بانٹنے کے لیے صرف خاموشی ہے*۔🩷
*`صِبۡغَۃَ اللّٰهِ*
*اس رنگ برنگی دنیا میںں اربوں لوگوں کے ہجوم میں، وہ* *شخص کامیاب ہے، وہ شخص خاص ہے، جو کہتا ہے۔۔۔*
*میں نے اللّٰه تعالیٰ کا پسندیدہ بننا ہے اور پھر اس کوشش میں خود کو لگا دیتا ہے*🥹🌼✨
امام حسن بصری رحمه اللہ سے پوچھا گیا
تہجد گزاروں کے چہرے اتنے خوبصورت کیوں ہوتے ہیں
فرمایا: اُنہوں نے اپنی خلوتیں رحمان کے نام کر دیں؛ تو اُس نے اُنہیں اپنے نور سے منور کر دیا🌹🌹🌹
انسان کی زندگی میں رشتے درختوں کی مانند ہوتے ہیں، بعض اوقات اپنے مفاد کی خاطر ہم انہیں کاٹتے چلے جاتے ہیں۔ لیکن جب وقت کی کڑی دھوپ ہمیں جھلسانے لگتی ہے، تو سائے کی خاطر پھر کسی رشتے کی طرف ہی بھاگتے ہیں۔۔۔
✍🏻
انسان کو اپنی ذات میں سمندر سا ہونا چاہیے ۔
اتنا وسیع و عریض کہ کوئی آپکو عبور نہ کر سکے ،
اتنا گہرا کہ کوئی گہرائیاں نہ ماپ سکے ،
اتنا باظرف کے ندی نالوں سے لے کر جھیلوں دریاؤں کو پناہ دینے والا،
اور اپنی ذات میں یکتا ،
گہر ا سکوت رکھنے والا۔۔۔!!
*✍🏻جب ایک بیٹی اپنی ماں کو ساری زندگی حجاب میں دیکھتی ہے*
*تو پردےاور چادر کی اہمیت سےخودبخودواقف ہو جاتی ہے*
*یاد رہیں*
*نیک اور دین دارعورتیں نسلیں سنواردیتی ہیں*
*جب ایک مرددین دار بنتا ہےتودین گھرکی دہلیز تک پہنچ جاتاہے*
*اوراگرعورت دین داربن جائےتو دین نسلوں تک پہنچ جاتا ہے.
خود احتسابی مومن کی زندگی کا آئینہ ہوتی ہے۔
وہ دوسروں کو نہیں پہلے خود کو دیکھتا ہے۔
اپنی غلطیوں کو مان لینا کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہے۔
جو روز اپنا محاسبہ کرتا ہے وہ سنور نے لگتا ہے۔۔۔
🪶ــــــــــــــــــــــــــــ
عورت کتنی خوش نصیب ہے
پیدا ہوتی ہے تو باپ محافظ
جوان ہوتی ہے تو بھائی محافظ
ازدواجی زندگی شروع کرتی ہے تو شوہر محافظ
بڑھاپے میں قدم رکھتی ہے تو بیٹا محافظ۔
زندگی ایک خوبصورت سفر ہے،جہاں ہر دن ایک نئی امید، ایک نیا موقع اور ایک نیا خواب لے کر آتا ہے۔🌸
مشکلات آئیں تو انہیں برداشت کریں، خوشیوں کے لمحے آئیں تو انہیں دل سے جئیں۔❤️
محبت کریں، مسکرائیں،اور زندگی کو بھرپور جینے کی کوشش کریں،
کیونکہ یہی لمحات کل کی خوبصورت یادیں بنیں گے۔❤️
تم مایوس کیوں ہو ؟
*مایوس تو وہ ہوتے ہیں جن کے پاس کوئی نہیں ہوتا۔* *تمہارے پاس تو *بادشاہوں کا بادشاہ ہے ،* جو کہ بہترین *مدد گار ہے۔ اس لیے* *چھوڑ دو اور *اللہ کو سنبھال لینے دو وہ بوجھ جو تمہارے دل سے اُٹھائے نہیں جار ہے۔*🤍🦋
*دل کی پیاس بجھانی ہو، روح کو قرار دینا ہو تو قرآن کی تلاوت اپنا لیجیے۔ یہ رب کا وہ کلام ہے جو غم مٹا دیتا ہے، زخم بھر دیتا ہے، اور ٹوٹے دل کو جوڑ دیتا ہے۔ آج ہی قرآن کھولیے، الفاظ نہیں… اپنے رب کی محبت سنئیے، اور اپنے دل کو اس کے نور سے بھر لیجیے۔۔۔*❤️
ظلم،بربریت اور نسل کشی کےآج 700 دن پورےہو گئے ہیں۔
700 دن گزر گئےمگر معصوم جانوں کا خون اب بھی بہایا جا رہا ہے،
انسانیت کی چیخیں اب بھی دبی ہوئی ہیں اور انصاف اب بھی غائب ہے۔
700 دن عدد نہیں بلکہ ہر مظلوموں کےصبر،آنسو اور قربانیوں کی گواہی ہے۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہےتو مٹ جاتا ہے
کسی کی ہزار تسلیاں وہ کام نہیں کرتیں جو قرآن کریم کی ایک آیت کر دیتی ہے
`"لَا تَخَافَآ اِنَّنِىۡ مَعَكُمَاۤ اَسۡمَعُ وَاَرٰى"`
ڈرو نہیں بیشک میں تمہارے ساتھ ہوں میں سن رہا ہوں اور دیکھ بھی رہا ہوں۔ 🎀🥀
> *[القرآن:سورۃ طٰہ:46]*
*اپنے غموں کو اتنا باوقار بنا لو*
*کہ وہ چیخنے کے بجائے خاموشی سے دُعاؤں میں ڈھل جائیں💫*
*اور اپنی خوشی کو اتنا بانٹ دو*
*کہ تمہاری مسکراہٹ کسی اور کے* *چہرے پر بھی روشنی بن جائے✨*
*یاد رکھو۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟*
*جسے اللّٰہ خوش رکھے✨ وہ کسی کی اداسی کا سبب نہیں بنتا*