سول الله ﷺ نے فرمایا :
لوگوں میں سے کچھ افراد الله والے ہوتے ہیں۔
صحابہ کرام ؓنے عرض کیا:
اے الله کے رسول ﷺ ! وه کون لوگ ہیں ؟
فرمایا: قرآن والے، وہی الله والے اور اس کے خاص بندے ہیں۔
(سنن ابن ماجہ)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "سچائی کو لازم پکڑو، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف رہنمائی کرتی ہے اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے، اور آدمی سچ بولتا رہتا ہے اور سچائی کی تلاش میں رہتا ہے حتیٰ کہ وہ اللہ کے نزدیک سچا (صدیق) لکھ دیا جاتا ہے"۔
(صحیح بخاری: 6094, صحیح مسلم: 6637)
*حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا متاع (کچھ وقت تک کے لیے فائدہ اٹھانے کی چیز) ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔“*
*[صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3649]*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
”تم لوگ نیک اعمال کی طرف جلدی کرو، ان فتنوں کے خوف سے جو سخت تاریک رات کی طرح ہیں جس میں آدمی صبح کے وقت مومن اور شام کے وقت کافر ہو گا، شام کے وقت مومن اور صبح کے وقت کافر ہو گا، دنیاوی ساز و سامان کے بدلے آدمی اپنا دین بیچ دے گا“
(ترمذی ،٢١٩٥)
نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کون سا عمل اللہ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟ فرمایا کہ جس پر ہمیشگی کی جائے، خواہ وہ تھوڑا ہی ہو اور فرمایا نیک کام کرنے میں اتنی ہی تکلیف اٹھاؤ جتنی طاقت ہے (جو ہمیشہ نبھ سکے)-
(حیح بخاری - ۶۴۶۵)