رخصت ہوا تو ہاتھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا
یوں لگ رہا ہے جیسے ابھی لوٹ آئے گا
جاتے ہوئے چراغ بجھا کر نہیں گیا
شاید وہ مل ہی جائے
مگر جستجو ہے شرط
وہ اپنے نقش پا کو مٹا کر نہیں گیا
ہر بار مجھ کو چھوڑ گیا اضطراب میں
لوٹے گا کب ؟
کبھی وہ بتا کر نہیں گیا
تجھ سے بچھڑے ہیں مگر عشق کہاں ختم ہوا
یہ وہ جیتی ہوئی بازی ہے جو ہاری نہ گئی
تُو ہے وہ خواب جو آ نکھوں سے اُتارا نہ گیا
تُو وہ خواہش ہے جو ہم سے کبھی ماری نہ گئ
قِصّے میری الفت کے جو مرقوم ہیں سارے
آ دیکھ تیرے نام سے موسوم ہیں سارے
شاید یہ میرا ظرف ہےجوخاموش ہوں ابتک
ورنہ تو تیرے عیب بھی معلوم ہیں سارے
ہر جرم میری ذات سے منسوب ہے محسن
کیا میرے سوا شہر میں معصوم ہیں سارے