'We can't guarantee free and fair elections': Pakistan PM denies pre-poll rigging claims - as country votes with mobile services suspended https://t.co/kjfK3wGVXx
Read more 👇
Day 8:
“Masjid e Nabvi me mene apki shikayat Rasool e Khuda se ki thi. Q k aur hum log kuch nahi kar sakty. Aap powerful hn, aap respectable hn…..“
This was one of the last messages that I sent to someone powerful but it couldn’t make any difference.
#JusticeForTanveerNandla
3/♾️
۱۰۔ میرا، میرے بھائیوں، میرے والد صاحب اور میرے دادا پردادا تک کا بھی کریمینل ریکارڈ کھولا جائے۔
۱۰۔ انہوں نے بیوہ عورتوں تک کو نہیں چھوڑاہوا، انکے گھروں کو آگ لگائی گئی، تشدد کرنا انکے لیے عام سی بات ہے۔
۱۱۔ انکی پولیس کی موجودگی میں تشدد کی ایف آئی آر موجود ہے جس میں آر پی او لیول کے آفیسر نے حکم دیا کہ انہیں گھر سے اٹھاؤ چاہے انہوں نے ضمانتیں ہی کیوں نہ کرائی ہوں۔
لیکن اس کیس میں بھی سیاسی اثر و رسوخ سے انہیں بچا لیا گیا۔
میرے پولیس کے اعلیٰ افسران سے کچھ گذارشات ہیں:
۱۔ یہ لوگ اسلحہ کے ساتھ ہمارے اوپر کیا کرنے آئے؟
۲۔ یہ ان کی طرف سے ہمارے اوپر دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے کیا ایک دفعہ بھی انہیں جیل میں ڈالا گیا؟
۳۔ اگر ویڈیو ثبوتوں میں اسلحہ اور بندے دیکھے جا سکتے ہیں تو انہیں سرعام کھلا چھوڑنے کا مطلب کیا ہے؟
۴۔ کیا دن دیہاڑے ایسی سفاک دہشت گردی پر صرف یہی معمولی دفعات لگتی ہیں؟
۵۔ وہ کون ہے جو انہیں آج بھی بچا رہا ہے؟؟؟
۶۔ وہ کون ہے جس نے اتنے ثبوتوں کے باوجود انہیں کھلا چھوڑ رکھا ہے؟؟؟
کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے ڈی سی صاحب!
آپ سب جانتے ہیں کہ یہاں کے کیا مسائل ہیں، میں آپ لوگوں کے سامنے رو رو کے تھک گیا۔
لیکن ایک سیاستدان آپکو آدھی کال کرتا ہے اور آپ لیٹ جاتے ہیں۔
آپ چاہیں تو یہ سب اوائڈ ہو سکتا تھا لیکن آپ انٹرسٹڈ نہیں ہیں کیونکہ آپکو ملتان میں پوسٹنگ عزیز ہے لوگوں کی زندگیاں عزیز نہیں ہیں۔
یہاں کے سیاستدانو!
یہ چند دن کا اقتدار یہیں رہ جائیگا، آپ لوگ صرف اپنا ڈیرہ چمکانے کے لیے لوگوں کو لڑنے دیتے ہو، غیر قانونی سپورٹ کرتے ہو، ظلم بربریت اور دہشت گردی کرواتے ہو۔ چند ووٹوں کی خاطر۔
حکومت لوگوں کے دلوں پر ہوتی ہے، ظلم کے ذریعے زندہ لاشوں پر حکومت تو یزید نے بھی کی تھی
#JusticeForTanveerNandla
2/♾️
۶۔ پولیس نے جو بنیادی رپورٹ شئیر کی وہ غلط اور حقائق کو توڑنے موڑنے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے کیونکہ اس میں میرے بھائی کے نام کی جگہ کسی تھرڈ پرسن کا نام شئیر کیا گیا جو نہ اس حملے کے وقت وہاں موجود تھا اور نہ ہی اس واقعہ سے اسکا تعلق ہے۔
میرے رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ انہیں نچلے عملے کی طرف سے یہی رپورٹ دی گئی۔
پولیس کی رپورٹس اتنی غلط ہو سکتی ہیں، آگے کا اندازہ آپ خود لگا لیں۔
۷۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی اور اقدامِ قتل کی کوئی دفعات شامل نہیں کی گئیں۔
۸۔ یہ ایک قاتلانہ اور دہشت گردانہ حملہ تھا جس میں اپنے ہی کسی بندے پر فائر کھول کر اس تشدد کا جواز گھڑنا تھا۔
اگر اس معاملہ کی ویڈیوز نہ بنتیں تو انکے پلان کے مطابق سر بھی میرے بھائی کا کھولنا تھا اور اقدامِ قتل کا مقدمہ بھی میرے بھائی پر ہونا تھا۔
۹۔ اگر کوئی بااثر شخصیت یا ادارہ مجھے اور اہلِ ملتان کے درجنوں لوگوں کو انصاف دلانا چاہتا ہے تو اس مافیا کا کریمینل ریکارڈ، اسکا سول عدالتوں میں کاروائیوں کا ریکارڈ اور ریونیو عدالتوں میں کیسز کا ریکارڈ منگوائے۔
اس پر ایک اعلیٰ سطحی کمیشن بنائے۔
Day 4:
مجھے وکیل صاحب نے ڈاکیومنٹس اور ویڈیوز فی الحال پبلک کرنے سے منع کر دیا ہے چونکہ معاملہ عدالت میں زیرِسماعت ہے۔ لیکن میں چند بنیادی اور مفصل
نکات آپکے اور اربابِ اقتدار کے سامنے رکھے دیتا ہوں۔
۱۔ میرے بھائی کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ نہ ہی وہ کسی میلافائڈ انٹنشنز سے موجود تھا۔
۲۔ میرا بھائی اپنی جگہ پر جوکہ میری حقیقی چھوٹی بہن کے نام پر ہے موجود تھا۔
وہ کہیں چل کر نہیں گیا۔
۳۔ اس حملہ کا کسی بھی قسم کوئی جواز گھڑنا دہشت گردی کی بدترین سپورٹ کے مترادف ہے۔
۴۔ جنہوں نے حملہ کیا اس پر درجنوں سنگین نوعیت کی ایف آئی آرز موجود ہیں۔ جن میں اقدامِ قتل میں پولیس مجرم قرار دے چکی ہے، اور وہ ضمانت پر ہے۔
باقی کرائے کے قا*تل تھے جوکہ اشتہاری ہیں۔
۵۔ یہ بربریت اور دہشت گردی کے علاوہ کچھ نہیں۔
#JusticeForTanveerNandla
🧵👇
In this episode of #AskGooglebot, @JohnMu shares how to remove #SEO agencies in Search Console, including some best practices for working with external agencies.
Watch the episode here ➡️ https://t.co/N1NA2TQTpR
Day 3:
انشاء اللہ کل سے اس سارے معاملے کی ویڈیوز بنانا شروع کرونگا۔
ویڈیوز تھوڑی لینتھی ہونگی لیکن تمام تر تفصیلات اس میں بیان کرونگا۔
پچھلے ڈیڑھ سال یا شاید اس سے بھی زیادہ کی مکمل تفصیلات ان ویڈیوز میں ہونگی۔
ان ویڈیوز کی سپورٹ میں تمام ڈاکیومنٹس اور ویڈیو فوٹیجز بھی ہونگی۔
انشاء اللہ۔
#JusticeForTanveerNandla
اس ملک میں پڑھ لکھ کر انسان کہاں جاۓ؟
خدا کے لیے ہر فری لانسر٬ استاد ٬ ڈاکٹر ٬ انجینٸر٬ وکیل و دیگر کا ساتھ دیں۔کتاب ٬ علم ٬ تعلیم کا ساتھ دیں۔
#JusticeforTanveerNandla.
جب ان لوگون نے میرے نہتے اکیلے بھائی کو مار مار کر ادھ موا کر دیا تو اسے اغوا کر کے لے جانے لگے۔
ویڈیو بنانے والے کو فائر مارے۔
میرا کلیجہ منہ کو آتا ہے۔
آخر اتنی بربریت وہ بھی ایک نہتے، معصوم اور بے ضرر انسان پر۔
ایم پی اے صاحب آپکا دل نہیں دہلتا؟
رات کو نیند کیسے آ جاتی ہے؟
ایسے حرام خوروں کی پشت پناہی کرتے ہوئے ہاتھ نہیں کانپتے؟
انہیں لائسنس ٹو کِل دیتے ہوئے آخرت یاد نہیں آتی؟؟؟
چند ووٹ؟
چند دنوں کا اقتدار؟
کس چیز کی کمی ہے آپکو جو آپ خون سے کم کسی بات پر راضی ہی نہیں ہو رہے؟؟؟
ہم سب پر ایک دفعہ رولر پھروا دیں۔
کتنی منت سماجت کی میں نے آپکی؟
کتنی دہائیاں دی آپکو؟؟؟
آخر وہ کونسی قیمت ہے جو آپکو لوگوں کے خون سے باز رکھ سکتی ہے؟؟؟
آخر کوئی تو end ہوگا اس بربریت کا؟؟؟؟؟؟؟
#JusticeForTanveerNandla
@OfficialDPRPP@CMShehbaz@GovtofPakistan@GovtofPunjabPK