عدالتیں اور احتساب کے ادارے مذاق بن گئے۔ قوم کا عدالتوں اور احتساب کے اداروں پر اعتماد نہیں رہا۔ طاقتور کے لیے قانون اور انصاف موم کی ناک ہے۔ اقتدار میں ہونے اور نہ ہونے پر انصاف کے معیار بدل جاتے ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے افسوسناک ہے، ملک کے آگے نہ بڑھنے کی بنیادی وجہ ہے
قوم نے فوجی، سول حکومتوں کو آزما لیا، مایوسی کے سوا ان حکومتوں نے قوم کو کچھ نہیں دیا۔ اسلامی نظام ہی مسائل کا حل ہے۔ عوام 8 فروری کو قرآن و سنت کے نظام کے حق میں فیصلہ دیں
قیام پاکستان کے بعد سے اب تک ایک ہی قبیل کے لوگ نام، پارٹی، جھنڈے اور نعرے بدل کر ایوانوں میں براجمان رہے۔ ان کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ اقتدار پر مسلط رہنے والے اس طبقے نے اپنی جائیدادوں، کارخانوں میں اضافہ کیا۔ آگے بڑھنے کے لیے اس ٹولے سے نجات ضروری ہے
جماعت اسلامی نے کل سے ملک بھر میں ہفتہ احتجاج منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیٹرول و ڈیزل، بجلی، گھی، گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا
جماعت اسلامی نے پینڈوراپیپرز پر سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کیا ہے
قانونی ماہرین سےمشورہ کیا ہے، جلد ہی رٹ پٹیشن فائل کردی جائےگی
پانامہ لیکس میں شامل ساڑھےچارسو لوگوں کےحوالے سےہماری پٹیشن پہلےہی سپریم کورٹ میں سماعت کےانتظار میں ہے۔ چاہیں گےکہ اس پر بھی سماعت کا سلسلہ شروع کیاجائے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
جب تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ تو سلام کیا کرو۔ اس سے تم پر بھی برکت ہوگی اور گھر والوں پر بھی۔
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 609
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر قائم کی گئی ہے۔ اول گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور بےشک محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا، اور زکوٰۃ ادا کرنا، اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
صحیح بخاری -8
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پر ورم آ جاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں؟
(بخاری1130)
تین اعمال جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا
جب انسان فوت ہوتا ہے تو تین اعمال کے علاوہ اس کے سب عمل منقطع ہو جاتے ہیں، جاری رہنے والا صدقہ، وہ علم جس سے لوگ نفع اٹھائیں، اس کے حق میں دعا کرنے والی صالح اولاد
(ابوداؤد)
ہمارا پروردگار بلند برکت والا ہے ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہےجب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔وہ کہتا ہےکوئی مجھ سےدعا کرنے والا ہےکہ میں اس کی دعا قبول کروں،کوئی مجھ سےمانگنےوالا ہےکہ میں اسے دوں کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں۔
(بخاری، ١١٤٥)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔
(ابوداؤد ،۱۵۳۱)
یا اللہ اپنی عفت کی حفاظت کرنےکی توفیق عطا فرما
یا اللہ آنکھوں میں حیا عطا فرما
یا اللہ بےحیائی کے طوفان سے نبرد آزما ہیں، ہماری مدد فرما آمین
یا اللہ تو ہماری آنکھوں کی خیانت کو خوب جانتا ہے
حفاظت فرما اور اسباب مہیا فرما جن کے ذریعے اپنی حیا، عفت اور پاکدامنی بچا سکیں۔ آمین
رسول اللہ ﷺ فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھتے۔
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے اللہ ! بےشک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا ہوں اور پاکیزہ رزق کا اور ایسے عمل کو جو قبول کر لیا جائے۔
سنن ابن ماجہ