چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا واضح وژن ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جدید سندھ ہے۔ آج سندھ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے، کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید اسپتالوں کا قیام اور شاہراہِ بھٹو جیسے میگا پراجیکٹس اسی وژن کی عملی تعبیر ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سندھ کے ہر شہر اور ہر علاقے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات قومی مفادات، ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہر سیاسی جماعت اور رہنما کو اپنی رائے کے اظہار کا آئینی اور جمہوری حق حاصل ہے، تاہم اس حق کا استعمال ذمہ داری، شائستگی اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہیے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں ریاستی اداروں کو متنازع بنانے یا ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنا کسی صورت مناسب طرزِ عمل نہیں۔
نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ ریاستی ادارے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کی علامت ہیں، اس لیے تمام سیاسی قائدین کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو عوام میں انتشار پیدا کریں یا قومی اداروں کے وقار کو متاثر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے حالیہ دنوں میں ریاستی اداروں کے بارے میں دیے گئے بیانات بھی اسی نوعیت کے ہیں جن سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔ تمام سیاسی قیادت کو چاہیے کہ وہ قومی مفاد، آئین اور ریاستی اداروں کے احترام کو ہر سیاسی اختلاف پر مقدم رکھے۔
#PMLaptopScheme2025 میرا یہے سوچنا ہے امریکا کو افغانستان سیں بھگانی میں جس کا ہاتہ تہا اج پاکستان میں اس کو سزا دی جا رہے جاہے وہ جنرل فیض حمید ہو جاہے عمران خان ہو