یہاں بھی موصوف ڈنڈی مار گئے ہیں۔
موصوف یہ تھا کہ میں اتنا بڑا اینکر ہوں۔ مجھے دیکھ کر سلیوٹ مارا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کا دروازہ کھلے گا۔ مگر ایسا نہ ہوا۔۔
اب غصہ گاڑی اندر نہ آنے کا ہے لیکن بات گما کر کسی اور طرف لے گئے
دو دن سے بھارت اور بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا مسئلہ👇
پاکستانی ڈرامہ "در نجات" اور نیٹ فلکس پاکستانی سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو"
کیونکہ بھارت کی اپنی غربت تو مکمل ختم ہو چکی اور باقی تمام مسائل بھی نہیں حل ہو گئے😂
کراچی: عمارتیں گرتی ہیں، آگ لگتی ہے، سڑکیں ٹوٹتی ہیں… اور کوئی پرسانِ حال نہیں
کراچی میں ایک اور عمارت گر گئی۔ بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں زیرِ تعمیر عمارت، جس کی منظوری صرف گراؤنڈ پلس ون کے لیے تھی، چھ سات منزلہ بن کر منہدم ہو گئی۔ تین افراد جاں بحق، چودہ زخمی، اور کئی لاپتہ۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ کارروائی تب شروع ہوئی جب لاشیں نکل آئیں۔ منظوری سے لے کر تعمیر تک پورا سلسلہ کھلی آنکھوں کے سامنے چلتا رہا۔ اسٹے آرڈر لے کر غیر قانونی منزلیں چڑھائیں گئیں، اور کوئی روکنے والا نہ تھا۔ میئر خود کہتے ہیں کہ سیاسی اثر و رسوخ اور پورشن مافیا کا ہاتھ ہے۔ پھر بھی نظام اسی طرح چلتا رہا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں۔ کراچی میں عمارتیں گرنا معمول بن چکا ہے۔ ناقص میٹریل، بغیر نقشے کے تعمیر، کمزور نگرانی، اور افسران کی ملی بھگت۔ جب تک خون نہ بہے، کوئی نہیں جاگتا۔ جاگنے کے بعد بھی صرف چند افسران معطل ہوتے ہیں، کچھ گرفتاریاں ہوتی ہیں، اور چند ہفتوں بعد سب کچھ پرانی جگہ واپس آ جاتا ہے۔
آگ لگے تو وقت پر نہیں بجھتی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں دیر سے پہنچتی ہیں، پانی نہیں ہوتا، یا رسائی ہی نہیں بن پاتی۔ سڑکیں بنتی ہیں تو چند مہینوں میں گڑھوں میں بدل جاتی ہیں۔ ناقص میٹریل، کمیشن خوری، اور سیاسی ٹھیکیداروں کی سرپرستی۔ اربوں روپے کے فنڈز منظور ہوتے ہیں، لیکن شہر کی سڑکیں کھنڈرات جیسی رہتی ہیں۔
کرپشن عام نہیں، بلکہ یہ نظام کا حصہ بن چکی ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ پوچھنے والوں کو خود ہی فائدہ ہوتا ہے۔ بلڈنگ کنٹرول، بلدیہ، ورکس ڈیپارٹمنٹ… ہر جگہ ایک ہی کہانی ہے۔ عوام جان دیتی ہے، حکام معذرت کرتے ہیں، اور اگلا واقعہ آنے کا انتظار کیا جاتا ہے۔
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا معاشی انجن ہے۔ یہاں ٹیکس آتا ہے، روزگار پیدا ہوتا ہے، لیکن شہریوں کی جان کی قیمت نہیں ہے۔ جب تک عمارت گرنے، آگ لگنے اور سڑک ٹوٹنے کے بعد صرف عارضی کارروائی ہوتی رہے گی، تب تک یہ شہر موت کے سائے میں رہے گا۔
حقیقی احتساب چاہیے۔ صرف معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ جنہوں نے منظوری دی، جنہوں نے آنکھیں بند کیں، جنہوں نے کمیشن لیا، اور جنہوں نے سیاسی سرپرستی دی، سب کو جوابدہ بنانا ہوگا۔ ورنہ اگلی عمارت بھی گرے گی، اور پھر بھی کوئی پرسانِ حال نہیں ہوگا۔
ایک واری پھر موخر۔۔۔۔۔۔۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد کے مقدمہ کا فیصلہ مسلسل چھٹی مرتبہ مؤخر کردیا ہے اب یہ فیصلہ 16 دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم کے وکیل پراسیکیوشن ٹیم اور مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے اس موقع پر علیمہ خانم کے وکیل نے مزید دلائل دیئے جانے سے متعلق استدعا بھی کی تھی تاہم عدالت نے محفوظ فیصلہ 16 دسمبر تک موخر کر دیا۔ عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پر یہ فیصلہ رواں سال ستمبر میں محفوظ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریاست سب کی ہوتی ہے اور کسی نےبھنگ نہیں پی ہوتی کہ وہ ماں کوگالیاں دے ظاہرہےپالیسی سےاختلاف کےباعث جوغم وغصہ پیاہوتا وہ افرادکیخلاف ہوتاہےحکومت کیخلاف ہوتا ہے کوئی سیاسی جماعت یاایک ادارہ ریاست نہیں
کوئی چارکتابیں پڑھ لیاکرو!
واہ
بول کون رہا ہے
نبیل گبول
جب نبیل گبول کو پیپلزپارٹی سے لات پڑی یہ بزدل شخص پیپلزپارٹی اور زولفقار مرزا کے خوف سے اپنی جان بچانے کے لیئے 90 آگیا الطاف بھائی کے پاوں پڑ گیا اسے عزیز آباد سے قومی اسمبلی کی سیٹ سے کامیاب کرایا گیا
آج یہی بزدل مہاجروں کو دھمکیاں دے رہا ہے
کراچی میں سندھی مہاجر بلوچ پٹھان پنجابی کشمیری سرائیکی ہزارے وال تمام قومیتوں کے لوگ بستے ہیں اور کسی بھی قوم کو کسی دوسری قوم سے کوئی ڈر نہی
ڈر صرف نبیل گبول جیسے مفاد پرست لٹیروں کو ہے جنہیں اپنے کرتوت چھپانے کے لیئے اپنی قوم کے غریبوں کی مدد چاہیئے قومیت کے نام پر
ایک وقت ایسا تھا جب تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں تقریباً 97 ارکان تھے اور پنجاب میں بھی اس کی حکومت تھی، لیکن عمران خان نے خود اپنے 97 ارکان کو استعفے دلوا کر قومی اسمبلی میں اپنی پوزیشن کمزور کر دی، پنجاب کی حکومت توڑ دی اور خیبرپختونخوا کی حکومت بھی ختم کر دی۔یہ سیاسی فیصلے نہیں تھے بلکہ غیر سیاسی اقدامات تھے۔ سیاسی طریقہ یہ تھا کہ اسمبلیاں اور حکومتیں برقرار رکھی جاتیں اور ایوانوں کے اندر رہ کر سیاسی مقابلہ کیا جاتا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ تحریک انصاف نے ان فیصلوں سے کوئی سبق سیکھا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔
سینیئر رہنما ن لیگ شیخ آفتاب احمد
@ammarmasood3
اچھی خبر یہ ہے کہ انیق ناجی جیسے گٹر کے ڈھکن کی پروپیگنڈہ نیوز خلاف لندن میں کیس کرنے کا شدت سے سوچا جا رہا اس پر لازمی عمل کرنا چاہیے ن لیگ کو رحم دل والی پالیسی چھوڑ دینی چاہیے اور ہر چھوٹے الزام پر ان جیسے نام نہاد جعلی صحافیوں کو عدالت لیکر جانا چاہیے
بلاول بھٹو نے آجکل دو قوال چھوڑے ہوۓ ہیں دانیال عزیز اور محسن نقوی کے روپ میں ساتھ کچھ اپنی پارٹی کے چھوٹے رہنما کورس میں تالیاں بجا کر مریم نواز اور مسلم لیگ نون کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے پیچھے بھی وجہ ہے جو جلد سامنے آجاۓ گی پیپلزپارٹی کی باری نزدیک ہے۔
چھ منزلہ عمارت گر گئئ اور اسی گلی میں سامنے سات منزلہ عمارت لھڑی نظر آرہئ ہے جبکہ اجازت صرف ایک منزلہ عمارت کو ملتی ہے۔ اور یہ حال کنٹونمنٹ والے علاقے کے علاوہ سارے کراچی کا ہے۔ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی سندھ حلومت کے ماتحت ہے۔ اور صوبائی و بلدیاتی حکومت تو ہے ہی PPP کی- انہیں یہ پورا کا پورا شہر باقاعدہ بھرپور طریقے سے برباد کرنے کیلئے دے دیا گیا ہے۔
سوات کے رہائشی مہران نے منگورہ میں سوات پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے ایک میچ کے دوران چلتی موٹر سائیکل پر بیٹھے بیٹھے ایک کیچ پکڑ کر نہ صرف پاکستان بلکہ دُنیا بھر کے ہی کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے مہران نے بتایا کہ وہ مرغزار کے رہائشی ہیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ میں ملازم ہیں۔
’میں نے موٹر سائیکل چلانے والے اپنے ساتھی سے کہا کہ سر نیچے کریں، میں کیچ پکڑتا ہوں۔‘
ان کے مطابق وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے اور کرکٹ کے شوق کی وجہ سے میچ پر بھی نظر تھی۔
بھارت 10 مئی 2025 کی عالمی رسوائی کے بعد پہلے کرکٹ میں سیاست لے آیا اور اب آرٹ کو بھی سیاست میں گھسیٹ رہا ہے۔ دراصل بھارتی عوام #Dhurandhar جیسی پروپیگنڈا اور حقائق کے منافی فلموں کو مسترد کر چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ڈرامہ *درِ نجات* اور پاکستان کی پہلی اوریجنل نیٹ فلکس سیریز *جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو* بھارت میں جھنڈے گھاڑ رہے ہیں۔
بھارتی فلم ساز اب پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں سے اس قدر خائف ہیں کہ انہوں نے @narendramodi سے پاکستانی ویب سیریز اور ڈراموں پر بھارت میں مکمل پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب لوگ تین گھنٹے طویل مسالہ فلموں کے بجائے اچھا اور معیاری کانٹینٹ دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو سنیما کے بجائے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سیریز اور ڈراموں کی صورت میں دستیاب ہے۔
بھارتی فلم سازوں کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے خائف ہونے کے بجائے متبادل کانٹینٹ تیار کرنا چاہیے، نہ کہ پابندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ کیونکہ جن پاکستانی اداکاروں پر آج وہ اعتراض کر رہے ہیں، چند سال قبل انہی اداکاروں کو اپنی فلموں کے لیے سائن کرتے اور ان کے کام کی تعریفیں کرتے رہے ہیں۔
ہر روز خبریں سنتے ہیں کہ شادی کا جھانسہ دے کر ذیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،جس کے بعد میڈیکل یا ڈی این اے وغیرہ کروایا جاتا ہے الزامات کبھی ثابت ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ۔پولیس کو چاہیے کہ ایسے مقدمات جہاں وقوعہ کی نوعیت فوری نہ ہو وہاں پہلے تحقیقات کرے پھر قانونی کاروائی ۔
خیبرپختونخوا کے وہ پری زاد جو چند سال میں ارب پتی بن گئے!
1- اسد قیصر سکول ٹیچر سے لندن محل تک
اسد قیصر "قائد اعظم پبلک سکول" کے نام سے صوابی میں سکول چلاتے تھے 2013 تک خود بھی اس میں ٹیچر تھے وہی سکول بیچ کر الیکشن لڑا اس دور میں صوابی میں جس کمپیوٹر کمپوزنگ سے انکا سکول فوٹو سٹیٹ کرواتا تھا اسد قیصر آج تک اسکے چار ہزار روپے کے قرضدار ہیں منتخب ہونے کے بعد انکی دولت میں دن رات اضافہ ہوا دس سال میں اسد قیصر کے اثاثوں میں چار سو گنا اضافہ ہوا بطور سپیکر قومی اسمبلی انہوں نے اپنے اثاثے 8 کروڑ روپے ڈکلئیر کئے لیکن انکا لندن کا محل، وہاں فاسٹ فوڈ کی چین اور بنی گالا میں 35 کنال کا محل ہی اربوں روپے کے ہیں انکا بھائی ایف 9 پارک کا باؤلنگ کلب خرید چکا ابھی کچھ دن پہلے اسلام آباد میں 40 کروڑ کا پلاٹ خریدا کاواساکی موٹر سائیکل پر سفر کرنے والا ایک ادنی سا ٹیچر آج کھربوں کا مالک ہے
2- فضل حکیم قصائی سوات کے شاہی محل خریدنے تک
فضل حکیم پی ٹی آئی ایم پی اے بننے سے پہلے قصائی تھے انکی مینگورہ میں قصائی کی دکان تھی جہاں وہ خود بیٹھتے تھے 2013 میں ایم پی اے بنے تب تک کنگال قصائی تھے لیکن 2018 تک اربوں کی دولت اکٹھی کر لی عمران خان نے انکو دوبارہ ٹکٹ دیا جیتنے کے بعد جنگلات کا وزیر بن کر سوات کے اتنے جنگلات کاٹے کہ مسلسل شکایات پر آخر کار انکو وہاں سے ہٹا کر فشریز کی وزارت دے دی گئی اس سارے عرصے میں قصائی صاحب نے کمائی گئی دولت سے والی سوات کا شاہی محل خرید لیا سوات سرینا ہوٹل بھی لیز پر لینے کی کوشش کی ایک بیورج فیکٹری اور 3 ریسٹورینٹس بھی خرید لیے آخری الیکشن میں انہوں نے اثاثے 5 ارب روپے ظاہر کیے سوات میں لوگ فضل حکیم کو فضل حکیم امبانی کہتے ہیں
3- افتخار علی مشوانی ترکھان سے سٹیل مل کا مالک بننے تک
مردان تخت بائی سے تعلق رکھنے والے افتخار علی مشوانی کی ترکھان کی دکان تھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر سیٹ جیتنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے اربوں روپے کے مالک بن گئے تین بار مسلسل پی ٹی آئی ایم پی اے رہے انکو ضلعے کے ترقیاتی کاموں کا نگران مقرر کیا گیا پی ٹی آئی کے اپنے کارکنوں نے ان پر الزام لگایا کہ یہ ہر چیز میں 10٪ کا فکس کمیشن لیتے ہیں سابق ترکھان افتخار علی مشوانی اس وقت مختار اسٹیل مل، رنگ روڈ پر 80 جریب زمین اور الزبتھ نرسنگ کالج کے مالک ہیں
4- امجد علی پنساری سے ارب پتی بننے تک
پی ٹی آئی ایم پی اے امجد علی کی سوات میں پنسار کی دکان تھی معمولی فیس پر جڑی بوٹیوں سے علاج کرتے تھے ان دنوں انکو 'حکیم' کہا جاتا تھا پی ٹی آئی ٹکٹ پر سیٹ جیتنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے ارب پتی ہوگئے اور اپنے نام کے ساتھ 'ڈاکٹر' لگا دیا پہلے ایم پی اے بنے دوسرے دور میں وزیر معدنیات اور تیسرے دور میں وزیر ہاؤسنگ بنے وزیر معدنیات بن کر خود کو، مراد سعید کو علیمہ خان کے بیٹوں کو اتنے لائسنس جاری کیے کہ عالمی ریکارڈ بنا دیا جس پر علیمہ خان نے انکو وزیراعلی بنانے کی مہم بھی چلائی اس وقت یہ اربوں روپوں کے اثاثوں کے مالک ہیں انتخاب جیتنے کے بعد 13 سال میں 48 غیر ملکی دورے کئے اپنی گرل فرینڈ کو ایک انتہائی قیمتی پلاٹ اور گاڑی گفٹ کی اور اپنے خاندان کے 31 افراد کے نام پر بڑی بڑی جائدادیں خریدی جو نیب کے مطابق اسی کی ہیں امجد علی کی بیٹی ثناء علی کے نام پر ورسک میں واقع ہائی رائز فلیٹس کے ایک فلیٹ سمیت متعدد قیمتی جائیدادیں ہیں
4- گل ظفر چائے کے ڈھابے سے سعودی عرب میں 6 ہوٹلوں تک
باجوڑ سے تعلق رکھنے والے گل ظفر کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا ایک چائے کے ڈھابے میں ملازم تھے پی ٹی آئی کے متحرک ورکر تھے انکو ٹکٹ ملا جسکے بعد اگلے الیکشن تک انکی دولت اربوں روپے تک پہنچ چکی انہوں نے اگلے ٹکٹ کے لیے علی امین گنڈاپور کو 7 کروڑ روپے رشوت دی انکے سعودی عرب میں 6 ہوٹل ہیں کچھ عرصہ پہلے گل ظفر کیساتھ کسی نے سعودی عرب میں 24 لاکھ ریال مطلب 18 کروڑ روپوں کا گھپلا کیا اس سے اندازہ کریں کہ یہ کتنی دولت کما چکے آج باجوڑ میں انک محل نما عالی شان گھر ہے
5- عارف احمد زئی عینک ٹھیک کرنے کی دکان سے ارب پتی بننے تک
پی ٹی آئی وزیر معدنیات کے معاؤن خصوصی عارف احمد زئی کی شبقدر میں عینکیں ٹھیک کرنے کی چھوٹی سی دکان تھی پھر پی ٹی آئی ٹکٹ پر ایم پی اے بنے دولت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اگلی بار وزیر معدنیات کے معاؤن بنے اور آج عارف احمد زئی ارب پتی ہیں ٹویٹر پر امجد خان کے نام سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والا اکاؤنٹ اسی عارف احمد زئی کے بھانجے کا ہے
کل ملا کر پختونخوا میں ایسے 83 پری زاد ہیں سارے پی ٹی آئی کے ہیں جب یوتھیوں سے انکے پاس آنے والی اچانک دولت کا پوچھا جائے تو کہتے ہیں یہ سب چور ہیں لیکن انکا سردار عمران بہت ایماندار ہے ہم تو اسکو مانتے ہیں
فضل الرحمن نے اپنے کارکنوں کو سڑکیں بند کر کے عوام کی زندگی اجیرن کرنے کا کہہ دیا۔۔👇
رسول اللہ ﷺ نے ایسے لوگوں کو
اللہ کی ناراضگی اور لعنت کا بتاتے فرمایا۔
"تین لعنت والے کاموں سے بچو
پانی کے گھاٹ پر، عام گزرگاہ اور سایہ دار جگہ پر گندگی پھیلانے یا تکلیف دہ رکاوٹ پیدا کرنے سے۔"
"اتَّقُوا الْمَلاعِنَ الثَّلاثَ: الْبَرَازَ فِي الْمَوَارِدِ، وَقَارِعَةِ الطَّرِيقِ، وَالظِّلِّ" (سنن ابی داؤد: 26)
پیٹرولیم قیمتیں اور عوامی ریلیف
پیٹرول کی قیمت میں چند روپے کمی اچھی خبر ضرور ہے لیکن عام آدمی کو اصل ریلیف تب ملے گا جب آٹا، بجلی، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی اشیا بھی سستی ہوں گی۔ اب عوام کو اعلانات نہیں اپنی زندگی میں مہنگائی کی کمی محسوس ہونی چاہیے۔۔۔
#Inflation