حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ جب کتا کسی کے برتن سے پی جائے تو وہ اسے سات دفعہ دھوئے ۔ ان میں سے پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ ( دھوئے ) ۔‘‘
(سنن نسائی : 340)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو شخص مجھ سے جھوٹ منسوب کرتا ہے اس کے لئے جہنم میں ایک گھر بنایا جائے گا
(السلسلۃ : 2444)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :
’’ ایمان کی ستر سے زیادہ شاخیں ہیں اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ۔‘‘
(صحیح مسلم : 152)
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! البتہ مومن کا ( ناحق ) قتل اللہ تعالیٰ کے ہاں ساری دنیا کی تباہی سے زیادہ ہولناک ہے ۔
(سنن نسائی : 3991)