اسلام آباد: قائد ملت سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صاحب (امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان) سے مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع راولپنڈی کے وفد کی ملاقات۔
@SenDrAbdulKarim
��ائدِ جمعیت محترم جناب سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی اسلام آباد رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں ملک کی ممتاز دینی، سیاسی اور ملی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) قائد جمعیت محترم جناب حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،
سربراه جمعیت علماء پاکستان جناب مولانا اویس نورانی ،
امير أنصار الأمة
مولانا فضل الرحمان خلیل ،
سینئر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
مولانا ڈاکٹر علی محمد ابو تراب ، رابطہ سیکرٹری مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان جناب ملک سلیمان منگلا ،
ترجمان جمعیت علماء اسلام (ف) جناب اسلم غوری،
مولانا سید عتیق الرحمان شاہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث شمالی پنجاب
مولانا ابوبکر صدیق ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث شمالی پنجاب
مولانا مفتي ابرار صاحب
جناب پروفیسر سجاد قمر صاحب
ودیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی دینی، قومی اور ملی صورتحال، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، مذہبی ہم آہنگی، اتحادِ امت اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں اتحاد و اتفاق دینی و ملی قوتوں کے درمیان باہمی رابطے، مشاورت اور یکجہتی کو مزید مستحکم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں استحکام، رواداری اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
معزز قائدین نے باہمی احترام، اخوت اور ملی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دینی و قومی مفادات کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کاوشیں مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گی۔
قائد محترم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی تجویز پر 19 جون بروز جمعہ ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان۔
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں پاکستان کے مثبت اور مؤثر کردار کو سراہتے ہوئے اس قومی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے یومِ تشکر منایا جائے گا۔
ایران اور امریکہ کے درمیان ��عاہدے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیتے ہیں۔ اس پیش رفت میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ پاکستان نے خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
امید ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں امن، باہمی احترام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنے گی
#IranUSAAgreement
#PakistanDiplomacy
#PakistanForPeace
#RegionalPeace
#PeaceAndStability
#PakistanRole
#PrimeMinisterShehbazSharif
#FieldMarshalAsimMunir
#DiplomaticSuccess
#MiddleEastPeace
#DialogueAndPeace
#InternationalRelations
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان،اور وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خان صاحب کے درمیان اہم ملاقات
ملاقات کے دوران ملکی و قومی سلامتی سمیت مختلف اہم ا��ور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
@SenDrAbdulKarim
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سٹیٹ منسٹر پاور عبدالرحمن خان کانجو کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین
@SenDrAbdulKarim
قائدِ ملتِ سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان امیر مقام صاحب کی اہم ملاقات۔
@SenDrAbdulKarim
قائدِ ملت سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سے مرکزی دفتر میں جماعتی احباب کی اہم ملاقات
اس موقع پر علامہ عبدالرشید اعجازی، ناظمِ اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں رانا شفیق خان پسروری (نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان)، ڈاکٹر نصیر اختر(ایچ او ڈی اسلامک اسٹڈیز، یونیورسٹی آف لاہور)، جناب خالد نمبردار، مولانا محمد یونس حیدری، پروفیسر عاصم حفیظ، اور شیخوپورہ سے محمد عظیم یزدانی (صدر پریس کلب شیخوپورہ) نے اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر امیرِ محترم نے محمد عظیم یزدانی کو صدر پریس کلب شیخوپورہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#ایڈمن
لاہور ایئرپورٹ پر آج ایک خوبصورت اور روح پرور منظر دیکھنے میں آیا، جب حج کی پہلی پرواز اپنے مسافروں کو لے کر مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئی۔ “
روانگی سے قبل قائد ملت سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف حفظہ اللہ اور سعودی سفیر استاذ نواف بن سعید المالکی حفظہ اللہ سمیت دیگر مختلف معزز شخصیات نے عازمین کو رخصت کیا اور ان کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ بابرکت سفر ان سب کے لیے آسانیاں اور قبولیت لے کر آئے، اور ہر اس دل کی آرزو پوری ہو جو اس مقدس سفر کی خواہش رکھتا ہے۔ آمین
#ایڈمن
النکاح من سنتی ✨❤
ارشاد نبویﷺ ہے
النِّکَاحُ من سُنَّتِی فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِی فَلَیْسَ مِنِّی
نکاح میری سنت میں سے ہے، لہٰذا جس نے میری سنت کا انکار کیا وہ مجھ سے نہیں۔۔۔۔۔
قائد ملت سلفیہ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان
و محدث العصر شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی مرکز ابن قاسم ملتان تقریب تکمیل بخاری شریف آمد کے خوبصورت مناظر
#ایڈمن