مزاکراتی کمیٹی کو میرا بھیجا گیا ڈرافٹ یہ ہے جسے میں اپنی قوم کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ پوری قوم کو یہ علم ہونا چاہئیے کہ ان میں سے ایک ڈیمانڈ بھی غیر آئینی و قانونی نہیں ہے۔ ہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ ریاست ہر قابض لوگ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ یہ ہمارے ڈیمانڈز تھے، ہیں اور رہیں گے۔
ملک میں سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری عمل کے تسلسل، قومی یکجہتی، امن و امان کے قیام اور تمام سیاسی و قومی معاملات کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے درج ذیل امور پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا:
1۔وزیرِ اعظم پاکستان اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزبِ اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کو درپیش تمام اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات، بالخصوص زیرِ التوا امور، پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
فریقین اس امر کے پابند ہوں گے کہ باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے مذکورہ امور کے حل کے لیے دو ماہ کے اندر مؤثر اور قابلِ عمل پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
2۔وزیرِ اعظم پاکستان حکومتی اتحاد، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان پر مشتمل ایک مشترکہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
یہ کمیٹی اپوزیشن کے ساتھ قومی و سیاسی معاملات، باہمی اختلافات اور دیگر اہم امور پر مسلسل مذاکرات کرے گی اور باہمی اتفاقِ رائے سے قابلِ عمل حل تلاش کرے گی۔ جمہوریت، سیاست، عدالت اور صحافت کی مکمل آزادی ہوگی۔
کمیٹی اپنے قیام کے بعد ایک ماہ کے اندر مذاکرات اور حل کے حوالے سے قابلِ ذکر پیش رفت یقینی بنائے گی اور اپنی سفارشات متعلقہ قیادت کے سامنے پیش کرے گی۔
3۔ جیل مینول، آئینِ پاکستان اور مروجہ قوانین کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو حاصل تمام قانونی، انسانی اور طبی حقوق بلاامتیاز فراہم کیے جائیں گے۔
ان کے علاج و معالجے کے سلسلے میں، جہاں قانوناً قابلِ اطلاق ہو، ان کے ذاتی/نامزد ڈاکٹروں کی طبی رائے، ہدایات اور مشوروں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضروری طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
4۔جیل مینول اور متعلقہ قوانین کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اپنے اہلِ خانہ، نامزد وکلاء اور مجاز/نامزد رفقاء سے ملاقات کا حق فراہم کیا جائے گا۔
ملاقاتوں کا انعقاد قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔ تاہم ملاقات کی سہولت کو کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے سیاسی یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا جو قانوناً ممنوع ہوں۔
5۔عمران خان، بشریٰ بی بی، خواتین، معمر اور بیمار قیدیوں سمیت تمام زیرِ حراست افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں اور دیگر قانونی درخواستوں پر آئین و قانون کے مطابق دس دن کے اندر غور کا عمل شروع/مکمل کیا جائے گا، جہاں قانوناً ایسا ممکن ہو۔
تمام مقدمات کا فیصلہ متعلقہ عدالتیں اور قانونی فورمز آئین، قانون، شفاف عدالتی طریقۂ کار اور انصاف کے اصولوں کے مطابق، بلاجواز تاخیر کے بغیر، کریں گے۔
خواتین جو سیاسی قید کاٹ رہی ہیں جن میں بزرگ یاسمین راشد اور بشری بی بی سرفہرست ہے اُن کو انسانی ہمدردی دکھاتے ہوئے جلد رہا کیا جائے۔
6۔خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مستقل و پائیدار امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر، مسلسل اور بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے موجودہ پالیسیوں اور اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق ان میں مناسب ترامیم کی جائیں گی۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے مجاز نمائندگان 72 گھنٹوں کے اندر باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے باہمی مشاورت سے امن و امان کے قیام کے لیے ایک واضح، جامع اور قابلِ عمل حکمتِ عملی مرتب کریں گے۔
اس حکمتِ عملی پر آئین و قانون کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے عمل درآمد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی۔
7۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ بالا یقین دہانیوں اور طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف موجودہ لانگ مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کرے گی۔
تاہم اگر وفاقی حکومت طے شدہ یقین دہانیوں، مذاکراتی عمل یا آئینی و قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کرے یا مذاکراتی عمل کو بلاجواز تعطل کا شکار کرے تو پاکستان تحریکِ انصاف آئین و قانون کے مطابق اپنے پُرامن، جمہوری اور قانونی احتجاج کے حق کو محفوظ رکھے گی۔
عمران خان کو شفا ہسپتال لے کر جایا ہی نہیں گیا پمز لے کر گئے اور اب واپس اڈیالہ لیکر چلے گئے ہیں۔۔۔حسنین رفیق کی بڑی خبر
یہاں ایک سوال اُٹھتا ہے اگر ایسا ہے تو فیملی خاموش کیوں ہے۔۔۔؟
اگر واقعی ایسا ہے تو عوام کو اس سے بے خبر کیوں رکھا گیا۔۔۔؟
اب کہاں گئی صلاح الدین ایوبی کی زرہ بکتر اور علم الدین کا چُھرا ۔۔۔ مجھے چھوٹے اور بڑے “ یک “ سے پوچھنا تھا۔۔ ؟
قبریں تم نے نہیں چھوڑیں مسجد مندر گرجا تم نہیں چھوڑے ، کفر کے فتوؤں سے کوئی بچا نہیں تُمہارے ، سروں کی قیمتیں تم لگاتےرہے ہو ۔۔ سڑکوں پر زندہ انسان جلانا اور گردنیں اُتارنا تُمہارا جنونی کھیل ہے ۔
اب جب مالک پر بھونکوں گے اور کاٹوں گے تو وہ تُمہیں کُچلہ تو کھلائے گا ۔
لیکن اب سعد رضوی کو اللہ رسول کے واسطے دلانا یاد آگیا ۔یاد کرو اُس جلتے ہوئے انسان نے کیا کیا فریاد نہ کی ہو گی کیا کیا واسطہ نہ دیا ہو گا ؟
جن کے سر تن سے جُدا کیے تم لوگوں نے عرش تک اُس کی درد ناک چیخ نا گئی ہو گی ؟
وہ جو ہزاروں ماؤں کے لال توہین مذہب کی بلی چڑھائے تم نے اُن بچوں اور ماؤں کی سالوں سے پیچھا کرتی بدُعاؤں کو کیا کبھی تُمہارے کانوں نے سُنا ہو گا جن کے لیے علم الدین کا چھرا لئے پھرتے ہو کہ اگر قانون نے اپنا کام نا کیا تو وہ تُمہارا چھرا کام دیکھائے گا اُن کے سر تن سے جُدا کر کے۔
تم جیسوں کو کبھی کسی پر رحم آیا ہو گا جب وہ تُمہیں اپنے اللہ رسول کا🤲 واسطہ دیتا ہو گا ، اپنے ایمان کی قسمیں کھاتا ہو گا ۔
آج تُمہاری یہ حالت دیکھ کر کئی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے کلیجے ٹھنڈے پڑیں ہونگے اور پاکستان کی عوام کو ایک سکون کی سانس نصیب ہوئی ہوگی ۔
سُنا ہے تُمہارے گھر سے کروڑوں روپیہ اور کروڑوں کا زیور بھی ضبط ہو گیا جو منتیں کر کے واپس مانگ رہے ہو۔
اب پولیس کو حرامی حلالی ہونے کا سوال نا کرو ، راؤ عبدل رحیم کو بلاؤں ، اپنے ابا حضور اور اپنے روحانی باپوں علم الدین اور ممتاز قادری سے مدد مانگو اور اپنے اُن زمینی خُداؤں کو پُکارو ۔
#Ban_TLP
از قلم سونیا خان
بچیوں کو لگائی جانے والی ویکسین کے نقصانات امریکی ڈاکٹر کی زبانی سنیں اور اس کلپ کو لڑکیوں تک پہنچا دیں کہ اس ویکسین سے ان کی صحت کیسے تباہی ہوگی اور ان کا مدافعتی نظام جس طرح ان کا دشمن بن کر خود ان کی باڈی پر حملہ آور ہوکر دل دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو مہلک بیماریاں لگادےگا۔
سیلاب متاثرین کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
مصدق اطلاعات کے مطابق
قصور گنڈا سنگھ والا ہائی اسکول میں 1500 خاندانوں کے لئے برادر اسلامی ملک سعودیہ عرب سے آنیوالے امدادی سامان میں موجود سولر پلیٹیں سیلاب متاثرین کو نہیں ملی تو کدھر گئیں ؟ کیا پنجاب حکومت اسکا جواب دینا پسند کرئے گی ؟؟
راشن کی ویڈیو بنوا کر ہم سے راشن واپس چھین لیا گیا
ہمارے گھر دریا میں ڈوپ گئے،سامان سارا ڈوب گیا،آپ لوگوں نے یہاں راشن کے نام پر ہمیں بے عزت کرنے کیلئے بلایا ہے،نہ بانٹیں آپ راشن ۔ سب خود کھا جائیں،
سیلاب متاثرین
محل میں مسخرہ لگا دیں تو پوری دنیا میں سرکس کا مظاہرہ ہی ہونا ہے۔ یہ سخت سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے یہ گے کپل ایسے ہاتھ پکڑتے ہیں پبلک میں انٹرنیشنل دنیا میں اسے برا سمجھا جاتا ہے مردوں کا ہاتھ پکڑنا ایسے چلتے چلتے😂