، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سُبْحَانَ اللہِ ، وَالْحَمْدُلِلہِ ، وَلَا اِلَٰہ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ، پڑھ لینا مجھے پوری کائنات (کے مل جانے) سے زیادہ پسند ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان ( دوسرے ) مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے
(صحیح مسلم : 2564)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
مسلمان ( دوسرے ) مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے
(صحیح مسلم : 2564)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیاوی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کی ، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی تکلیفوں میں سے کوئی تکلیف دور کرے گا اور جس شخص نے کسی تنگ دست کے لیے آسانی کی ، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دنیا اور آخرت میں آسانی کرے گا
(صحیح مسلم : 2699)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک
کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔
(صحیح بخاری، ۱۸۹۴)
ضدی اور گھمنڈی بن کر
کسی کی بات کو اپنے مطلب کے دس معنی پہنانے سے بہتر ہوتا ہے کہ تھوڑی زحمت کر کے اسی سے بات کا مطلب پوچھ لیا کریں۔
تاکہ بد گمانی سے بھی بچیں اور سکون بھی رہے