سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے،امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
اس گھناؤنے عمل کی بہرپور مذمت کرتے ہیں،ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے کے عزائم کی نشاندھی کر کے ملزمان کو زیر عتاب لایا جائے۔