ایک پل کو جو تُو میسر ہو
تجھ کو بھر کے اپنی بانہوں میں
اپنی روح کا پیرہن کر لوں
روم در روم تیرا لمس جیئوں
لب بہ لب تجھ پہ ثبت ہو جاؤں
مجھ میں میرا گمان تک نہ رہے
سر بروح، تیرا وجود ہو جاؤں...
💞✨💞
کسی کے دل کی مایوسی جہاں سے ہو کے گزری ہے
ہماری ساری چالاکی وہیں پہ کھو کے گزری ہے
تمہاری اور ہماری رات میں بس اتنا فرق ہے
تمہاری سو کے گزری ہے ہماری رو کے گزری ہے