ملك ميں دھشت گردی کے واقعات جس تسلسل کے ساتھ ھو رھے ہیں وہ اس بات کی دلیل ھیں کہ کوئی غیرملکی طاقت انکی پشت پناہی ک��رہی ہے ابھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منظم حملوں کا زخم تازہ تھا کہ ترکئی اسلام آباد کا شرمناک واقعہ پیش آگیا پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی اس سازش کا مقابلہ صرف ملی اتحاد کے ذریعے ہوسکتا ہے اسلئے ملکی سلامتی کے معاملے میں تمام مذھبی اور سیاسی مکاتب فکر کو متحد ھوکر اس سازش کا مقابلہ کرنا ھوگا
گل پلازا کو آگ لگنے کا حادثہ پوری قوم کے لئے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے جس کی وجہ سے پوری فضا سوگوار ہے انا للہ وانا الیہ راجعون چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کاشکار ھوکر رخصت ھو گئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پاسکنا ایک افسوسناک س��الیہ نشان ہے کہ بروقت مدد کیوں نہ پہنچ سکی اسکی بے لاگ تحقیق ضروری ہے اور حفاظتی انتظامات کو تیزرفتار اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے تاہم جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دی وہ قابل ستائش ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر اور شہداء کو اعلی درجات عطا فرمائیں اور آفت زدگان کو اپنی دستگیری سے نوازکر انہیں نعم البدل عطا فرمائیں آمین
آج اپنے دارالعلوم کے ہردلعزیز استاذ حضرت مولانا حسین قاسم رحمہ اللہ تعالی کی نماز جنازہ پڑھنے اور اپنے ہاتھوں سے انہیں مٹی دیکر آخری منزل تک پہنچانے کا کٹھن فریضہ ادا کرتے ھوے اس مرد درویش کے اخلاص اور حسن عمل پر رشک کے جذبات امڈ رہے تھے نام ونمود اور دنیا طلبی سے دور رہکر بے نام خدمات انجام دینے والے انسانوں کی اصل قیمت اللہ تعالی کے پاس ہوتی ہے امید اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور وہ درجات عالیہ سے سرفراز ہوں اور انکے اھل وعیال اللہ تعالیٰ کی دستگیری کے سائے میں رہیں آمین
اسلام میں کوئی بھی شخص چاھے وہ کتنے بڑے عہدے پر ھو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ھو سکتا خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے جو ملک کے لئے نہایت شرمناک ھوگا اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں
شرم الشیخ میں غرہ کی جنگ بندی کے معاھدے پر دستخط ھوگئے اور بے اختیار بقول شاعر:
دل خوش تو ھوگیا مگر آنسو نکل پڑے
اول تو ان ستر ھزار شہداء کو یاد کرکے جنہوں نے اپنی موت کو گلے لگاکر فلسطین کو زندہ رکھا
دوسرے یہ یاد کرکے کہ اس امن کاسہرا لاكهوں جانوں کے نقصان کے بعداسکے سر بندھ رہاہے جس نے قدس میں سفارت خانہ قائم کرکے اسے اسرائیل کا مرکز قرار دیا تھا اور دوسال تک غزہ کے قتل عام می�� برابر کا شریک رھکر جنگ بندی کی ھر قرارداد کوویٹو کرتارھا
تیسرے اس لئے کہ غزہ میں فی الحال الحمدللہ امن قائم ھوگیا مگر ھم اپنے گھر میں امن قائم نه کرسکے
فلسطین کا جو مسئلہ حل ھونے لگا تھا اسکے بارے میں ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا کیا موقع تھا اور اگر کچھ لوگوں کو اس پر اصرار بھی تھا تو آخر وہ پاکستانی مسلمان تھے کیا حکومت کے لئے یہ ایسا مسئلہ تھا کہ اس پر قابو پانے کے لئے گولیاں چلاکر کئی خاندانوں کو اجاڑنا ضروری ھو
چوتھے اس لئے کہ عین اس موقع پر جب بھارت پاکستان سے کھلی دشمنی پر آمادہ ہے اور پاکستان کے باغیوں کی حمایت کررہاہے اوراس سے مار بھی کھاچکا ہے ھمارے ایک پڑوسی بھائی نے قیام امن کے لئے پاکستان سے بات کرنے کے بجائے بھارت سے پینگیں پڑھانی شروع کردیں اور پھر دو مسلمان پڑوسیوں میں جنگ شروع ھوگئی جو امت اسلامیہ کے کسی بھی دردمند کے لئے تشویشناک خبر ہے
کسیے گواہ کریں کس سے منصفی چاھیں
صمود فلوٹیلا جیسے پرامن اور انسان دوست قافلے پر اسرائیل کا حملہ اس بات کی ایک اور شہادت ہے کہ اسرائیل کو کسی انسانی قدر کا کوئی پاس نہیں ہے ایسے میں اسکے قول وقرار پر بھروسہ کرنا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں اسکا واحد علاج اسکے قتل عام کے خلاف امت ک�� متحد قوت کااستعمال ہے جس سے ہم غافل ہیں
اسپین اور اٹلی نے صمود فلوٹیلا کی ہمراہی کے لئے جہاز اس لئے بھیجے ہیں تاکہ قافلے والوں پر حملہ ھوا تو ھنگامی صورت حال میں متاثرین کو امداد پہنچاسکیں کیا مسلمان ملک انسان دوستی کا یہ ادنی مظاہرہ کرنے سے بھی قاصر ہیں؟
یہ بات خوش آئند ہے کہ پہلی بار متعدد اسلامی ملکوں نے جن میں پاکستان پیش پیش تھا امریکی صدر کے سامنے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی اور امداد کے راستے کھولنے کا مطالبہ کیا کاش اس مطالبے پر عمل کرنے کے لئے کچھ عملی اقدامات بھی کئے جائیں مثلاُ محاصرہ ��تم کرانا فوری امداد اور صمود فلوٹیلا کا تحفظ
Don't underestimate the power of "Dil say utar jana" because once it happens, you stop caring, you don't chase, you don't fight, you don't even beg for respect anymore. you just sit back and feel nothing. No love , no hate, no hope, just cold silence. <<<
- As someone said
نہایت افسوس ہے کہ کچھ افتراپرداز سوشل میڈیا پر ایسی باتیں مجھ سے منسوب کرکے چلادیتے ہیں جو سراسر جھوٹ ھوتی ہیں واضح رہے کہ جو بیان میرے ٹویٹر x اکاؤنٹ پر یا میری ویب سائٹ پر نہ ہو اسکے میری طرف سے ہونے پر بھروسہ نہ کیاجائے
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لئے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین
جيسا كه خطره تها مسلم ملكوں کااجلاس ایک کھوکھلے اعلامیہ پر ختم ھوگیا پاکستان ترکی ملائیشیا وغیرہ کی پیش کی ھوئی عملی تجاویز بھی مشترک اعلامیہ کا حصہ نہ بن سکیں اور لفظی مذمت پر بات ختم ہوگئی اگر یہی کچھ ھو ناتھا تو اتنے بڑے اجلاس کی کیا ضرورت تھی اناللہ واناالیہ راجعون
ایران اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی تو اچھی بات ہے لیکن اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ھوے ایران کو جنگ بند کرنے سے پہلے یہ شرط لگانی چاہئے تھی کہ غزہ میں قتل عام بند کیا جائے اسکے بغیر جنگ بندی قبول کرنے سے اسرائیل ہی کو تقویت پہنچے گی
امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی قابل ��ذمت ہونے کے علاوہ انکے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے دوسرے ملکوں کو جھنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
رغم الخسائر الجسيمة التي تكبّدتها إيران جراء العدوان الإسرائيلي، فإنّ ردّها جاء قوياً حازما، مما جعل الكيان الإسرائيلي ولأول مرة ليتذوّق كيف تكون مرارة القصف ! . أما نواياها العدائية تجاه العالم الإسلامي، فليست خافية على أحد. وإنها لفرصة ربانية ينبغي للدول الإسلامية كافة أن تغتنمها لتوحيد صفوفها وتضع حدّا نهائيًّا للخطر الإسرائيلي الداهم.
ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہاہے اسے پہلی بار پتہ چل رہاہے کہ بمباری کیا ھوتی ہے عالم اسلام کے خلاف اسکے عزائم ڈھکے چھپے نہیں قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحدہوکر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں
الحمدللہ ھماری افواج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے کہ تاریخ میں یادگاررھیگا اس موقع پر پوری قوم کو اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ھونا چاھئے کہ اس نے پاکستان کو اقوام عالم میں سربلند کیا اور بھارت کا غرور خاک میں ملاکر پاکستان کو فتح و نصرت سے ھمکنار کیا خاص طورپر ھماری فضائیہ کے شاھینوں نے جس جاں نثاری کاثبوت دیا اس پر شاباش کا ھر لفظ ناکافی ہے اب ھمیں اس ملک کو صحیح معنی میں اسلامی ریاست بنانے کے لئے تیار ھونا چاہئے اور ھر طرح کی بد عنوانیوں اور گناھوں سے ملک کو پاک کرنا چاھئے
بھارت نے اس دفعہ براہ راست مساجد مدارس اور قرآن کریم کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جو اسکی اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ ہے مساجد کے ائمہ اور خطباء سے گذارش ہے کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں بھارت کی شرانگیزی کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ان میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں اور باھمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ھونے کی اپیل کریں اور فتح ونصرت کی دعائیں کریں آیت کریمہ اذالقیتم فئة فاثبتوا واذكرواالله كثيرا اور ولا تنازعوا فتفشلوا كو خطبات كا موضوع بنائیں
بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بےگناہ شہریوں اور مسجدوں پربزدلانہ حملہ کرکے اپنی ذلالت پوری دنیاکے سامنے کھول دی جو حضرات اس حملے میں شہید ھوے وہ ملک کے لئے جان قربان کرکے امر ھوگئے ہیں الحمدللہ پاکستان کی افواج اس گھٹیا جارحیت کے دفاع میں جوقدم اٹھائینگی پوری قوم انکے پشت پر ہیں تمام مساجد ومدارس انکی فتح ونصرت کے لئے آیت کریمہ کا خ��م کرکے دعاؤں کااھتمام کریں