بے شک اللہ کا ذکر دلوں کو سکون بخشتا ہے
تلاوت قران مجید
بہت ہی خوبصورت انداز میں خوبصورت لہجے میں تلاوت کلام پاک
دنیاوی گفتگو اور سونگ میوزک تو ہر کوئی سنتا ہے لیکن دیکھتے ہیں اج اللہ کی کلام کو کون سنتا ہے سن کے ضرور اس کو شیئر کیجئے گا اگر اچھے لگے
شکریہ
بالآخر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹویٹر ) بحال ہوگیا!
کل صبح میں نے X پہ ہی VPN لگا کر اس عزم کا اعادہ کیاتھا کہ X کی اس آمرانہ بلیک آؤٹ اور آزادئ اظہار رائے کی اس ظالمانہ بندش کو ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرینگے۔ (یاد رہے کہ X کی بندش کے بعد صرف VPN لگا کر ہی اس کو آپریٹ کیا جا سکتا تھا ورنہ بغیر VPN کے X سابقہ ٹویٹر پہ پیغام رسانی کو فسطائی حکومت کی جانب سے ناممکن بنا دیا گیا تھا )
اس سلسلہ میں ہماری پیٹیشن شام تک تیار کر لی گئی تھی اور آج صبح سویرے ہمارے وکلاء کی جانب دائر ہونا تھی لیکن چونکہ اب X کو نہ چاہتے ہوئے حکومت نے کل شام سے بالآخر اور بادل نا خواستہ بحال کر دیا ہے اسلئے فی الحال ہم آج اپنی اس پٹیشن کو جمع نہیں کر رہے کیونکہ X کی بحالی کے بعد اب اس عدالتی کاروائی کی فی الحال ضرورت باقی نہیں رہی لیکن اگر دوبارہ پھر ایسے فسطائی حربے استعمال ہوئے تو سچ کی حفاظت اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے ہم پھر میدان میں ہونگے۔
انشاءاللٰہ