حضرت خواجہ عثمان ہارونی قدس سرہ ارشاد فرماتے ہیں " جس شخص میں تین خصلتیں ھوں وہ اپنے آپ کو حق تعالی شانہ کا دوست سمجھے ۔1۔ سخاوت دریا جیسی ھو۔2۔ شفقت آفتاب جیسی ھو۔3۔ انکساری زمین جیسی ھو۔( تاریخ مشا یخ چشت از شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب )
بلبن ایک با اثر شخص تھا, اسے ہندوستان کے اقدار کی حوص تھی, غیاث پور سے اجودھن حضرت بابا فرید رحم اللہ تعالیٰ (پاکپٹن) کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں حصول اقتدار کی غرض سے حاضر خدمت ہوا ہوں, پھر اسکے بعد بلبن کو ہندوستان کا اقتدار ملا اور ایسا ملا کہ جس کی مثال نہیں ملتی