میرے ہم وطنو، سیلاب تباہی مچا رہا ہے ملک میں۔ چلو جلدی سے سب کھانے پینے کی چیزیں ذخیرہ کر لو۔ قیمتیں 4 سے 5 گناہ بڑھا دو۔ کسی کی مدد نہیں کرنا۔ یہی تو وقت ہے منافع کمانے کا۔ اور سب کرتے ہوئے سیاست دانوں کو گالیاں دینا مت بھولنا کیونکہ غلط تو صرف وہی ہیں۔
غلط یا صحیح یہ تو تاریخ بتائے گی لیکن فی الوقت عمران خان صاحب کا بیانیہ گونج رہا ہے۔ یقین نہ آئے تو آج پشاور اور ہفتے کو کراچی کے جلسے میں دیکھ لیجئے گا۔