"ہمیں مختلف پیدا کیا گیا ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کو مکمل کر سکیں
تاکہ حلیم شخص غصے والے کو سنبھال سکے
پرسکون شخص جلد باز کی مدد کر سکے
اور پرامید شخص ناامید کے دل کی آگ بجھا سکے"
#منقول
یہ عادت ہی سہی، عادت بھی کتنی خُوبصورت ہے
جمالِ یار سے دِل سیر ہوتا ہے کہیں میرا
تمھارے ساتھ ہُوں ہروقت، خلوت ہو کہ جلوت ہو
جہاں تم ہو فضا افروز ،دل بھی ہے وہیں میرا