پشاور ایئرپورٹ سے براہِ راست!!
پشاور ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باوجود مجھے ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پشاور ایئرپورٹ پر روک لیا۔ میں یونیورسٹی آف ٹوبنگن، جرمنی کی دعوت پر ایک اہم تعلیمی و تحقیقی دورے کے لیے روانہ ہو رہا تھا، جس کا مقصد خیبر پختونخوا کی جامعات اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع کو حتمی شکل دینا تھا۔
اس اقدام نے نہ صرف عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی ہے بلکہ صوبے کے نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے ایک اہم موقع کو بھی متاثر کیا ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان کے یکساں اور معیاری تعلیم کے خواب کی جانب ایک اور بڑا قدم
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کے ابتدائی خدوخال، قانونی فریم ورک اور انتظامی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر ماڈل سکولز کے قیام کے لیے قانونی فریم ورک کی تیاری کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے مجموعی طور پر **72 چیف منسٹر ماڈل سکولز** قائم کیے جائیں گے۔
منصوبے کے لیے 9.5 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ان سکولز میں جدید تدریسی نظام، تربیت یافتہ اساتذہ، جدید لیبارٹریز، لائبریریز، آئی ٹی سہولیات اور عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
چیف منسٹر ماڈل سکولز کے لیے علیحدہ قانون اور قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے، جبکہ ان کے انتظامی امور چلانے کے لیے ایک سنٹرلائزڈ بورڈ آف گورنرز قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ چیف منسٹر ماڈل سکولز کا قیام ہماری حکومت کے تعلیمی اصلاحاتی ایجنڈے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔
معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ان سکولز کے ذریعے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
صوبے کے تعلیمی نظام کی بہتری اور معیار میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
تعلیم کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع اور دیرپا اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔
چیف منسٹر ماڈل سکولز کو صوبے میں معیاری اور جدید تعلیم کا مثالی ماڈل بنایا جائے گا۔
تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل صوبے کے روشن مستقبل، انسانی ترقی اور خوشحالی پر سرمایہ کاری ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف تعلیمی معیار کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا بلکہ خیبرپختونخوا کے لاکھوں بچوں کے لیے جدید، معیاری اور یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا-
Representatives from various Provincial Government departments participated in the meeting and expressed their willingness to join hands with HED in this important initiative. The internship program is a significant practical step towards youth empowerment and skill development.
A productive meeting was held to explore internship opportunities for students enrolled in public sector colleges and universities. The initiative aims to equip youth with practical exposure and market-oriented knowledge, enabling them to better prepare for professional careers.
یونینز کی بحالی سے طلباء کو جمہوری عمل میں فعال کردار ادا کرنے، قیادت کی صلاحیتیں نکھارنے اور اپنی آواز مؤثر انداز میں پیش کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ یہ اقدام خیبرپختونخوا میں تعلیم، قیادت اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔
5/5
#CMKP#SohailAfridi
خیبرپختونخوا میں طلباء کیلئے تاریخی پیش رفت
عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت اور صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی کی نگرانی میں طلباء کی فلاح و ترقی کیلئے جامع اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
1/5
انٹرن شپ پروگرام کو بہترین طریقے سے چلانے کے لیے جامعات اور ڈگری کالجز کی سطح پر کوآرڈینیشن افسسز قائم کی جائیں گی۔
احساس انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلبہ کو مارکیٹ کے لیے تیار کرنا ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا بہت جلد احساس انٹرن شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
3/3
احساس انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
مجوزہ احساس انٹرن شپ پروگرام پر وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان افریدی کو بریفنگ دی گئی۔
خیبرپختونخوا کے ڈومیسائل ہولڈرز، بی ایس فارغ التحصیل طلبہ کو احساس انٹرن شپ پروگرام فراہم کی جائے گی۔
1/3
انٹرن شپ کا دورانیہ کم سے کم دو ماہ جبکہ زیادہ سے زیادہ چھ ماہ پر محیط ہوگا۔
انٹرن شپ حاصل کرنے والے طالبعلم کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔
3.0 جی پی اے حاصل کرنے والے طلبہ احساس انٹرن شپ کے لیے اہل تصور ہوں گے۔
2/3
اس اقدام کا بنیادی مقصد انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا اور طلبہ کو ڈیجیٹل دنیا میں موجود مواقعوں سے روشناس کرانا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں ہنر پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
5/5
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے طلبہ کو نئی راہیں اور مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان کی سطح پر کام کرنے والی پانچ معروف آرگنائزیشنز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
1/5
جبکہ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر طلبہ اور عملے کی محفوظ اور باخبر ہجرت سے متعلق استعداد کار بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا۔ اسی طرح سرکل وویمن طالبات کے لیے کالجز میں ڈیجیٹل لٹریسی پروگرامز پر کام کرے گی۔
4/5
انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 5-10 ٹاپ یونیورسٹیوں کی مکمل حمایت کرے گی جنہیں S.Qاور Times ہائیر ایجوکیشن رینکنگ میں رکھا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ان تمام رہنما خطوط کی سختی سے تعمیل کے لیے تمام اداروں کو مطلع کرے گا اور اس کی تعمیل کے لیے فالو اپ کرے گا۔
4/4
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر ہائیر ایجوکیشن کے کمیٹی روم میں صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان آفریدی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی جامعات کی بین الاقوامی رینکنگ پر کام کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
1/4
میٹنگ کے دوران S.Qاور Times ہائیر ایجوکیشن کے تمام اشاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان رینکنگ میں خیبر پختونخواہ کی یونیورسٹیوں کی پوزیشنز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
3/4