مریم نواز کو پنجاب اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد
امید ہے مریم نواز صاحبہ اس اعزاز کو مثبت طور پر استعمال کریں اور انتقامی سیاست کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں
جیتنے والے کہہ رہے ہیں ہم جیتے ہیں، ہارنے والے بھی یہی کہہ رہے۔ لوگ کے پی میں گنڈا پور کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر معترض ہیں تو کوئی پنجاب میں مریم صاحبہ کی اہلیت پوچھتے پھر رہے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ والے اسٹیبلشمنٹ سے نالاں ہیں ، اسٹیبلشمنٹ اپنے گھوڑوں کی سست روی پر پریشان ہے۔
حیران کن دن ہیں۔ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیجز پر فضل الرحمان صاحب کی تقاریر نشر ہو رہی ہیں۔ چوتھی بار وزارت عظمیٰ کے لیے آئے میاں نواز شریف صاحب خود ہی مائنس ہو گئے ہیں، جہانگیر ترین صاحب، سراج الحق صاحب جیسے پارٹی سربراہان سیاست سے کنارہ کش ہوچکے۔
نواز شریف اور مریم نواز کو فارم 45 دکھا کر ماڈل ٹاؤن سے جاتی عمرہ روانہ کیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر بھی 11 بجے کے بعد اکیلا گاڑی پر روانہ ہوا ہے۔ ڈیل ہوئی تو نواز صبح جیت جائیگا اب تک بھاری مارجن سے باپ بیٹی ہار گئے ہیں۔ سینئر رپورٹر ن لیگ