یہ کوئی ریسٹورنٹ نہیں بلکہ بھارت کے شہر کلکتہ میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کی جانب سے گزشتہ چار سالوں سےایک روپے میں پیٹ بھرکے کھانا فراہم کیا جارہا ہے جس میں مسلمان ہندو سکھ یعنی کسی بھی مذہب پرپابندی نہیں ہے رپورٹ کے مطابق دن کے گیارہ بجے سے ایک بجے تک کھانا چلتا رہتا ہے جسمیں ہزاروں افراد آکر کھانا کھاتے ہیں ہر روز مختلف مینوا پکا یا جاتا ہے گوتھم گمبھیر نے اپنا انٹرویو میں کہا تھا جو کھاناہم دیتے ہے ایک روپے میں وہ کھانا ہوٹل میں دوسو روپے تک کا ہے اور ہم ایک روپے صرف اس لیے لیتے ہے تاکہ کوئی یہاں کھانے کیلئے آئے تو سر اٹھا کر آئے کیونکہ وہ پیسے دیکر کھانا کھارہا ہے اور اس کو یہ نہیں لگے کہ میں فری میں کھانا کھا رہاہوں اور سلسلہ چلتا رہے گا رپورٹ کے مطابق کھانا پکانے کے انتظام اور پورے سسٹم کو چلانے کیلئے تمام افراد مسلمان رکھے گئے ہیں جو یہ سب معلمات کا دیکھ بھال کرتے ہے
صرف رمضان المبارک میں مسلمانوں کی وجہ سے یہ کھانے مغرب کے بعد اور سحری بھی دی جاتی ہے دن میں کھانا نہیں عام دنوں میں یہ سلسلے دن کے گیارہ بجے سے ایک بجے تک چلتا ہے
#PSL2026 #cricket #PakistanCricket
ایجنٹوں کو 20 لاکھ روپے دینے سے پہلے یہ پوسٹ 1 منٹ لگا کر پڑھ لیں! 🛑✈️
(یہ وہ سچ ہے جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا)
میرے پاکستانیو! ہم میں سے ہر دوسرے نوجوان کا خواب ہے کہ وہ باہر جا کر پڑھے، لیکن جیسے ہی ہم کسی ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں، وہ ہمیں 20 سے 25 لاکھ کا خرچہ بتا کر مایوس کر دیتا ہے۔
حقیقت یہ ہے: دنیا میں ایسے ممالک موجود ہیں جو آپ کو بلانے کے لیے تڑپ رہے ہیں، بشرطیکہ آپ کو صحیح طریقہ معلوم ہو۔
ایسے 5 ممالک جہاں آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا:
✅ 1. اٹلی (Italy): یہاں "Need Based" اسکالرشپ ملتی ہے۔ اگر آپ کے گھر کی آمدنی کم ہے، تو اٹلی آپ کو مفت پڑھائے گا بھی اور سالانہ 6 سے 7 ہزار یورو (تقریباً 18 سے 20 لاکھ روپے) جیب خرچ بھی دے گا۔ (کوئی بینک سٹیٹمنٹ نہیں چاہیے!)
✅ 2. جرمنی (Germany): یہاں کی 90% یونیورسٹیز میں کوئی ٹیوشن فیس نہیں ہے۔ آپ کا داخلہ ہو گیا تو سمجھو تعلیم مفت۔ پارٹ ٹائم جاب کر کے آپ مہینے کے 2 سے 3 لاکھ آرام سے کما سکتے ہیں۔
✅ 3. ہنگری (Hungary): 'Stipendium Hungaricum' اسکالرشپ ہر سال ہزاروں پاکستانیوں کو لیتی ہے۔ ٹکٹ، رہائش، انشورنس اور ماہانہ خرچہ—سب کچھ ہنگری حکومت دے گی۔
✅ 4. چین (China): سی ایس سی (CSC) اسکالرشپ دنیا کی سب سے بڑی اسکالرشپ ہے۔ اگر آپ کا CGPA تھوڑا کم بھی ہے، تو بھی یہاں داخلہ ممکن ہے۔
✅ 5. ترکیہ (Turkiye Burslari): وہ لوگ جو یورپ اور ایشیا کے سنگم پر رہنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ بہترین موقع ہے۔ یہ "فلی فنڈڈ" پروگرام ہے۔
💡 ایجنٹ آپ سے صرف 'فارم' بھرنے کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔ وہی فارم آپ اپنے موبائل سے مفت بھر سکتے ہیں۔ بس ہمت کریں اور ریسرچ شروع کریں!
آئیں ایک دوسرے کی مدد کریں: 👇 نیچے کمنٹ میں اپنا Subject (فیلڈ) اور CGPA لکھیں۔ میں اور میری ٹیم (انشاءاللہ) ہر ایک کو بتائیں گے کہ آپ کے لیے کون سا ملک اور کون سی ویب سائٹ بہترین ہے جہاں آپ آج ہی اپلائی کر سکتے ہیں۔
(اس پوسٹ کو ابھی Share کریں، ہو سکتا ہے آپ کے ایک شیئر سے کسی غریب لیکن ذہین طالب علم کا مستقبل بن جائے اور یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جائے! ❤️)
ایک مرتبہ سید الانبیاء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف فرما رہے تھے
کہ آپؐ نے ایک اعرابی کو اپنے آگے طواف کرتے ہوئے پایا جس کی زبان پر یاکریم یاکریم کی صدا تھی
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی پیچھے سے یاکریم پڑھنا شروع کردیا
وہ اعرابی رکن یمانی کیطرف جاتا تو پڑھتا یاکریم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی پیچھے سے پڑھتے یاکریم وہ اعرابی جس سمت بھی رخ کرتا اور یہی یاکریم سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس کی آواز سے آواز ملاتےہوئے یاکریم پڑھتے
اعرابی نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کیطرف دیکھا اور کہا اے روشن چہرے والے اے حسین قد والے اللہ کی قسم اگر آپؐ کا چہرہ اتنا روشن اورعمدہ قد نہ ہوتا تو آپ کی شکایت اپنے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ضرورکرتا کہ آپ مذاق اڑاتے ہیں.
سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے تبسم فرمایا یعنی مسکرائےاور فرمایا کیا تو اپنے نبیؐ کو پہچانتا ہے؟
اعرابی نے عرض کیا جی نہیں پہچانتا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا کہ پھر تم ایمان کیسے لائے اعرابی نے عرض کیا بن دیکھے ان کی نبوت و رسالتؐ کو تسلیم کیا مانااور بغیر ملاقات کے میں نے انکی رسالتؐ کی تصدیق کی آپؐ نے فرمایا مبارک ہو میں دنیا میں تیرا نبیؐ ہوں اور آخرت میں تیری شفاعت کرونگا
وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں میں گرا اور بوسے دینے لگا
آپ نے فرمایا اللہ نے مجھے متکبر وجابر بناکر نہیں بھیجا بلکہ اللہ نے مجھےبشیر و نذیر بناکر بھیجا ہے
راوی کہتے ہیں کہ اتنے میں جبریل علیہ السلام
آئےاور عرض کیا کہ اللہ جل جلالہ نے آپؐ کو سلام فرمایا ہے اور فرماتا ہے کہ اس اعرابی کو بتادیں کہ ہم اسکا حساب لیں گے اعرابی نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا اللہ میرا حساب لے گا فرمایا ہاں اگر وہ چاہے تو حساب لیگا
اعرابی نے عرض کیا کہ اگر وہ اللہ میرا حساب لیگا تو میں اسکا حساب لونگا آپؐ نے فرمایا کہ تو کس بات پر اللہ سے حساب لیگا اس نے کہا کہ اگر وہ میرے گناہوں کا حساب لیگا تومیں اسکی بخشش کا حساب لونگا میرے گناہ زیادہ ہیں کہ تیری بخشش اگر میری نافرنیوں کا حساب لیگا تو میں اسکی معافی کا حساب لونگا اگر اس نےمیرے بخل کا امتحان لیا تو میں اس کے فضل و کرم کا حساب لونگا
حضور اکرم سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم یہ سب سماعت کرنے کے بعد اتنا روئے کہ ریش
مبارک آنسوؤں سے تر ہو گئی پھر جبریل علیہ السلام آئےعرض کیا اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ آپؐ کو سلام کہتا ہےاور فرماتا ہے کہ رونا کم کریں آپؐ کے رونے نے فرشتوں کو تسبیح و تحلیل بھلادی ہےاپنے امتی کو کہیں نہ وہ ہمارا حساب لے نہ ہم اسکا حساب لیں گے اور اس کو خوشخبری سنادیں یہ جنت میں آپ کا ساتھی ہوگا
کیا عقل نے سمجھا ہے کیا عشق نے جانا ہے
ان خاک نشینوں کی ٹھوکر میں زمانہ ہے
کتاب.مسند احمد بن حمبل
اپنے آپ کو اس بات کی عادت ڈالیں کہ خوشخبری اُس وقت تک نہ سنائیں جب تک سب کچھ مکمل اور پکا نہ ہو جائے،
کیونکہ قبل از وقت اعلان حسد کرنے والی نگاہوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
مسجد الحرام میں کئی میتوں کا ایک ساتھ جنازہ ہوا اور عجیب بات یہ ہوئی کہ ان میں سے ایک میت کا چہرہ ڈھکا ہوا نہیں تھا۔
ایسا کیوں ہوا؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ جو شخص حالتِ احرام میں انتقال کر جائے تو اسے جب کفن دیا جائے گا تو اس کا سر اور چہرہ ظاہر کیا جائے گا۔ یعنی کپڑے سے ڈھکا ہوا نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ اسے دو کپڑوں میں کفن دیا جائے گا اور اسے خوشبو بھی نہیں لگائی جائے گی۔
رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ تفصیل کے لیے صحیح بخاری کی حدیث دیکھتے ہیں:
أَنَّ رَجُلًا وَقَصَهُ بَعِيرُهُ وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ، وَسِدْرٍ وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْنِ، وَلَا تُمِسُّوهُ طِيبًا وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّدًا..
ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ اونٹنی نے ایک شخص کی گردن توڑ دی جبکہ وہ حالتِ احرام میں تھا۔ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: " اسے بیری کے پتوں اور پانی سے غسل دو اور دو کپڑوں کا کفن پہناؤ اور اسے خوشبو نہ لگانا اور نہ ہی اس کا سر ڈھانپنا بیشک قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے اس حال میں اٹھائے گا کہ وہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا۔
(حدیث نمبر:1267)
اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص حالتِ احرام میں انتقال کر جائے (چاہے اس نے عمرے کا احرام باندھا ہو یا حج کا ) تو پھر اس کا سر نہیں ڈھانپا جائے گا۔ چونکہ یہ شخص احرام کی حالت میں انتقال کر گیا تھا تو اس لیے اس کا سر نہیں ڈھانپا گیا اور یوں ایک خبر بن گئی۔
#موناسکندر
آج کل میٹھے بازار میں بکثرت نظر آتے ہیں اور سمجھدار لوگ آپ کو سر ِبازار اِن کو چُوستے بھی نظر آئیں گے اور اگر کبھی آپ میٹھے چُوسنے کے کسی شوقین سے اس پھل کے بارے میں دریافت کریں تو وہ آپ کو بتائے گا کہ یہ پھل انسانی صحت کے لیے انتہائی مُفید ہے اور اس کے بیشمار فائدے ہیں، جس نے اُسے میٹھوں کا دیوانہ بنایا ہُوا ہے۔
میٹھوں کو انگریزی میں بہت سے ناموں سے پکارا جاتا ہے جیسے کہ Persian Lime, Bearss Lime, Thaiti Lime وغیرہ وغیرہ۔ اس پھل کا تعلق Citrus Fruit فیملی سے ہے، جس کے پھل عام طور پر کھٹے ہوتے ہیں، مگر میٹھے اور مُسمی اس فیملی کے دو ایسے پھل ہیں، جن کا ذائقہ کھٹا نہیں ہوتا.
دوسرے Citrus فروٹس کی طرح میٹھے بھی وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن سی کارڈیو ویسکولر بیماریوں کا دُشمن ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق میٹھوں کا جوس دل کو خون لیجانے والی نالیوں سے چربی اور گندگی کی صفائی کر دیتا ہے اور دل کی بیماریوں میں اس کا استعمال انتہائی مُفید ہے۔
ایک اور تحقیق کے مطابق وٹامن سی کی کمی دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ فالج جیسی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔ صرف 2 بائی 2 انچ کا ایک میٹھا انسانی جسم کو روزانہ کی ضرورت کا 22 فیصد وٹامن سی مہیا کرتا ہے.
وہ لوگ جو وٹامن سی کا استعمال کرتے ہیں، اُن میں سانس کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے. ایک تحقیق کے مطابق استھما کی بیماری میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر لوگ وٹامن سی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
صرف 4 میٹھے روزانہ چوسنے سے ہمارے جسم کی روزانہ کی وٹامن سی کی طلب پُوری ہو جاتی ہے۔
اگر پچاس ساٹھ روپے کلو والے میٹھے آپ کو سیکڑوں روپے کی میڈیسن سے دور رکھیں تو اس میں بُرا کیا ہے ۔
#موناسکندر